DailyNews

Ghulam Sarwar MNA and Ch Ameer Afzal made peace with each other

وفاقی وزیرِ پٹرولیم جناب غلام سرور خان اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری محمد امیر افضل کے درمیان صلح ہو گئی

وفاقی وزیرِ پٹرولیم جناب غلام سرور خان اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری محمد امیر افضل کے درمیان صلح ہو گئی ہے جناب غلام سرور خان اور چوہدری محمد امیر افضل کے درمیان الیکشن 2018میں ٹکٹ کے معاملے پر کچھ غلط فہمیوں نے جنم لیاجو بعد میں بڑی ناراضگی کی شکل اختیار کر گئیں جس سے چک بیلی خان اور مضافاتی علاقہ کے عوام الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کے بعد بھی شدید بے چینی کاشکار تھے یہاں تک کہ جناب غلام سرور خان کا سوائے اس علاقہ کے پورے حلقہ کا دورہ ان لوگوں کی اضطرابی کیفیت میں اضافہ کر رہا تھا اس ضمن میں ملک نعیم آف چک امرال نے راولپنڈی میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا جس میں دونوں راہنماؤں کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکن بھی شریک ہوئے عشائیے میں خطاب کے دوران دونوں راہنماؤں نے پرانے اختلافات بھلا کر علاقے اور ملک کی فلاح کے لئے کام کرنے کا عہد کیا 

Show More

Related Articles

Back to top button