DailyNewsKallar Syedan

Kanoha; Dua observed for late Haji Zafeer Ahmed of France in Sadda Kamal

حاجی ظفیر احمد مرحوم کی دعائے چہلم کی تقریب سدا کمال میں منعقد ہوئی۔

سماجی شخصیت الحاج ماسٹر نور عالم مرحوم کے صاحبزادے، حاجی عبدالقدیر اعوان،حاجی نصیر احمد اعوان، حاجی عبدالعزیز اور حاجی مغفور احمد کے بھائی، آصف ظفیر اعوان کے والدِ محترم حاجی ظفیر احمد مرحوم کی دعائے چہلم کی تقریب انکی رہائش گاہ سدا کمال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز مولانا حافظ محمد مرسلین نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ہدیہ نعت عبدالحمید نقشبندی نے پیش کی۔ مولانا محمد سلیمان نے خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا ممتاز عالمِ دین مولانا محمد اقبال قریشی نے کرائی۔اس موقع پر چیئرمین پرویز اختر قادری، سابق ناظم حاجی غلام ظہیر، قاضی احسان الحق قریشی ، ارشد محمود بھٹی، نمبردار افضال راجہ، حاجی محمد یونس،ملک محمد ابرار، اساتذہ، علماء، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button