DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Excessive gas load shedding taking place in Kahuta as people are left to burn wood for cooking

حکومت وقت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گے کہوٹہ شہر میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر گیا

حکومت وقت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گے کہوٹہ شہر میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔عوام علاقہ نئے پاکستان میں بھی پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور۔صبح 6بجے گیس چلی جاتی اور 11بجے آتی ہے 5بجے چلی جاتی اور رات 9بجے آتی ہے ۔عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں۔ اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق الیکشن2018میں عوام کو سبز باغ دیکھا کر ووٹیں لی گئی مگر حکومت آنے کے بعد عوام کی زندگی کو عذاب بنا کر رکھ دیا ہے سابقہ دور حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوام کے تمام مسائل حل کیے گیس اور بجلی کو شدید بحران جو پی پی پی کی حکومت میں تھا اس کا خاتمہ کیا ملکی معیشت کو مضبوط کیا ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لایا مگر ایک مخصوص طریقے سے ملک کی عوام کو لارے لپے لگائے گے سابقہ حکومت کے حکمرانوں پر بے جا تنقید کی گئی جس کے بعد موجود ہ حکومت الیکشن میں کامیابی حاصل کی مگر اس حکومت نے عوام کو جو سبز باغ دیکھائے تھے ان میں ایک بھی وعدہ پورا ناں کیا گیا کہوٹہ کے علاقہ چھنی اعوان ، محلہ آڑہ ، ادوالہ ،گریڈ اسٹیشن ، دھپری اور بلوہا میں سوئی گیس ناں ہونے کے برابر ہے سوئی گیس صبح 6بجے گیس چلی جاتی اور 11بجے آتی ہے 5بجے چلی جاتی اور رات 9بجے آتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Kahuta; The excessive gas load shedding is taking place in Kahuta region as public are left to burn wood for cooking, The gas is supplied only few hours as public have asked local authorities to take notice.

ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے عوام علاقہ کا درینہ مسلہ کر دیا ۔

Raja Sagheer Ahmed approves 200kv electricity transformer for Mamyam

ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے عوام علاقہ کا درینہ مسلہ کر دیا ۔200KVکا نیا ٹرانسفامر منظوری کے بعد نصب کر ا عوام کے علاقہ کے دل جیت لیے ۔حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کے فوکل پر سن معروف سیاسی شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام اپنی قیادت میں200KVکا ٹرانسفارمر نصب کر ا یا ۔ تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی وارڈ نمبر12میں بجلی کا لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے بجلی وولٹیج بہت کم سے فریج اور دیگر بجلی سے چلنے والی اشیاء بجلی کم ہونے کی وجہ سے نہیں چلتی تھیں معززین علاقہ نے اپنے قائد راجہ صغیر احمد آف مٹور سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے 200KVکا نیا ٹرانسفامر منظور کرایا اور گذشتہ روز راجہ صغیر احمد آف مٹور کے فوکل پر سن معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام نے اپنی قیادت میں 200KVکا ٹرانسفارمر نصب کر ا یا اس موقع پر ٹھکیدار لطیف ممبر ایم سی کلر سیداں ،راجہ ابرار لائن سپریڈنٹ واپڈا ، عاقب علی صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں سمیت محکمہ واپڈا کے ملازمین موجود تھے اس موقع پر اہلیان علاقہ نے نئے ٹرانسفارمرکی تنصیب پر حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور اور ان کے فوکل پر سن معروف سیاسی شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام کا شکر یہ ادا کیا ۔

معروف سماجی شخصیت ظفر خان سپاری ، راجہ تصدق جنجوعہ ،جمشید خان،حاجی نعیم ،میاں زبیر نے عمراہ ادا کر لیا

Umrah pilgrim by Zaffar Khan Sipari, Raja Tusadaq Janjua, Jamshaid Khan, Haji Naeem  and Mian Zubair

معروف سماجی شخصیت ظفر خان سپاری ، راجہ تصدق جنجوعہ ،جمشید خان،حاجی نعیم ،میاں زبیر نے عمراہ ادا کر لیا ۔معززین علاقہ کی طرف سے مبارکباد ۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت ظفر خان سپاری ، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل ،حاجی نعیم ،میاں زبیر اور جمشید خان نے عمرئے کی اداہگی کر لی ۔ عمرئے کی ادا ہگی پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور ،راجہ بابوظفر اقبال آف ممیام،راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ احمد صغیر آف مٹور، راجہ فرقان جنجوعہ المعروف کاشی بھائی ، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ، ڈاکٹر وسیم نواز کیانی،انجیبئر راجہ بلال ،سردار شاہد آف پلوٹ ،چوہدری اسدآف سموٹ اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکباد پیش کی ہے 

سابق سٹی ناظم حاجی راجہ جہان عالم کی وفات پرکہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان اور شیخ زاہد کا اظہار تعزیت

سابق سٹی ناظم حاجی راجہ جہان عالم کی وفات پرکہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان اور شیخ زاہد کا اظہار تعزیت۔سابق سٹی ناظم راجہ غازی امان اللہ کے بڑھے بھائی ،راجہ امتیاز عالم ، راجہ انتخاب عالم اور راجہ رشید عالم کے والد محترم سابق سٹی ناظم کہوٹہ و صدر انجمن تاجران کہوٹہ حاجی راجہ جہان عالم کی وفات پر کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان اور شیخ زاہد نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے مر حوم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button