DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; No development work has taken place in municipality Kallar Syedan in past 15 months

بلدیہ کلر سیداں میں گزشتہ پندرہ ماہ سے ترقیاتی کام بند پڑے ہیں ،عملہ حاضری لگا کر تنخواہیں وصول کر رہا ہے

بلدیہ کلر سیداں میں گزشتہ پندرہ ماہ سے ترقیاتی کام بند پڑے ہیں ،عملہ حاضری لگا کر تنخواہیں وصول کر رہا ہے ۔ارکان بلدیہ بھی روایتی انداز میں ماہانہ اجلاس منعقد کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں ۔اکتوبر 2017سے بلدیہ کلر سیداں کی ترقیاتی گرانٹ بند ہے بلدیہ کے پاس دس کروڑ روپے کی رقم موجود ہے ارکان بلدیہ بھی اسے تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں مگر پنجاب حکومت اجازت دینے کو تیار نہیں ۔بلدیہ نے جب بھی اس گرانٹ سے کوئی منصوبہ بندی کی اور ٹینڈر طلب کیے تو پنجاب حکومت لٹھ اٹھا کر پیچھے پڑ گئی اور بلدیہ کو پسپائی اختیار کرنا پڑی ۔ارکان بلدیہ ماہانہ اجلاس منعقد کرتے ہیں وہ موجود رقم سے گلیات کی تعمیر چاہتے ہیں مگر پنجاب حکومت نہ تو اپنا فنڈ جاری کرتی ہے اور نہ ہی بلدیہ کے پاس رقم سے کوئی منصوبہ شروع کرنے کی اجازت دے رہی ہے ۔

Kallar Syedan; No development work has taken place in municipality Kallar Syedan in past 15 months, the Municipality Kallar Syedan have been holding monthly meetings just for formality. The Punjab government is refusing to release funds which is the core of the problem.

دھانگلی پل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی اور انسانوں ہاتھوں کی زنجیر کا اعلان

Human chain to be formed at Dhuangalli bridge in a protest rally 

یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ نے پانچ فروری کو دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی اور انسانوں ہاتھوں کی زنجیر کا اعلان کیا ہے ۔پانچ فروری بروز منگل صبح دس بجے سر صوبہ شاہ سے دھانگلی ریلی نکالی جائے گی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں عنبر گیلانی ، محمد ظریف راجا، ظہیر احمد بٹ، سید زبیر علی شاہ اور دیگر شرکت کریں گے نظامت کے فرائض آصف خورشیدسر انجام دیں گے ۔

کلر سیداں میں شدید سردی برفانی ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

Kallar Syedan region hit by extreme cold weather 

کلر سیداں میں شدید سردی برفانی ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی مکمل بندش بھی جاری ہے ۔گزشتہ چند ایام میں ہونے والی بارش اور مری میں برفباری کے باعث کلر سیداں اور گردونوا ح میں چمکتے سورج کے ساتھ برفانی تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔اس دوران سوئی گیس کی مسلسل بندش سے بھی لوگوں کو سردی سے بچنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگ پختہ گھروں میں سوختہ لکڑی جلانے پر مجبور ہیں دوکانداروں نے بھی سردی سے بچنے کے لیے دن کے اوقات میں لکڑی جلاتے ہیں جبکہ شدید سردی کے موسم میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔

غیر معیاری اور ناقص سی این جی سلنڈرز استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Traffic police take action against low standard cng cylinder used in vehicles 

چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی زیر نگرانی کلر سیداں وارڈنز پولیس کے انچارج عمران نواب خان اور ملک عبدالغفار نے غیر معیاری اور ناقص سی این جی سلنڈرز استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا۔اس دوران انہوں نے بغیر فٹنس، دھویں چھوڑنے اور کالے شیشے استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی کی اور متعدد گاڑیوں کے کالے شیشے اتروا کر انہیں چالان ٹکٹس جاری کئے۔اوور لوڈنگ،زائدکرایہ وصولی اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 102 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کر کے 41 ہزار روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی ہے۔عوامی حلقوں نے ٹریفک وارڈنز کی اس کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان تحریک سٹوڈینٹ فیڈریشن کے صدر چوہدری عبدالغفور علی چدھڑ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Ch Abdul Ghafoor celebrated 

پاکستان تحریک سٹوڈینٹ فیڈریشن کے صدر چوہدری عبدالغفور علی چدھڑ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،دعوت ولیمہ میں ارکان اسمبلی چوہدری طاہر اقبال، میاں ثاقب ، لدھن اعجاز، سلطان ،میاں جہانزیب کچھی،ڈی ایس پی عمران رشید کمبو، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی ،ڈی پی او عارف اکرم، شیخ خالد محمود ،خالد مغل،شفقت ٹیپو،زاہد بھٹی، فیاض حشمت ،میاں حسنین دولتانہ ،چوہدری اکرم کمبو، چوہدری اقبال یوسف،میاں ذیشان ایڈووکیٹ، راجہ عرفان زیب ،دلشاد افضل گوراہیہ ،عبداللہ چوہدری، ملک محمد علی لنگڑیال، آصف کمبو، رانا اسلام، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

چیئر مین یونین کونسل لوہدرہ محمد نویدبھٹی ،چیئر مین غزن آباد طارق یاسین کیانی، معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی، چوہدری محمد شہزاد نے گاؤں تریل جا کر وائس چیئر مین یوسی غزن آباد ظفر عباس مغل سے ملاقات کی اور ان کی بھابھی کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button