DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Ex PM Shahid Khaqan Abbassi public address at Gentry college function

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے جینٹری گرلز کالج میں پہلی سالانہ ایجوکیشن ایکسپو کی تقریب میں خطاب

 فوجی عدالتیں مسئلہ کا حل نہیں پاکستان کے قانون میں اس کی کوئی ضرورت نہیں ن لیگ ایکسٹینشن دینے کے حق میں نہیں حکومت کو اس کی کیا ضرورت ہے وضاحت کرے اپوزیشن جماعتوں کا اتحادملک کے بہترین مفا دمیں ہے موجودہ نااہل حکومت نے عوام کیلئے مسائل کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے جینٹری گرلز کالج میں پہلی سالانہ ایجوکیشن ایکسپو کی تقریب میں خطاب کے بعد پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا تقریب سے راجہ محمد حاشر ، راجہ محمد حنیف، راجہ محمد جواد ،شہزادہ ارباب اور راجہ عمیر نے بھی خطاب کیاشاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی کے اضافے میں اہم کردار دا کررہے ہیں صرف تعلیم نہیں کردار سازی بھی ہونی چاہیے پاکستان میں یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے آدھے طالب علموں کو یونیورسٹی میں نہیں ہونا چاہیے غیر نصابی سرگرمیوں اور اساتذہ کی تکریم کے بغیر تعلیمی انقلاب ممکن نہیں بعد ازاں شاہد خاقان عباسی نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت پلیٹ میں رکھ کر دی گئی لیکن نااہلوں کے ٹولے نے پانچ ماہ میں ہی ملک کا ستیا ناس کر کے رکھ دیااس موقع پر سٹوڈنٹس ایجوکیشن ایکسپو جینٹری کالج کے زیراہتمام منعقدہ ملی نغموں کے مقابلے میں فیض الاسلام سیکنڈری بوائز ہائی سکول کے ثاقب حسین اول،فالکن سیکنڈری بوائز ہائی سکول مندرہ کے حافظ اسد رضا دوئم اور حرا سیکنڈری سکول سوہاوہ کے محمد دانیال نے سوم پوزیشن حاصل کی تقریری مقابلہ میں گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گوجر خان کے منور عباس اول،لٹل سٹار سیکنڈری سکول جنڈ نجار کے محمد افضال دوئم اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈورہ بدھال کے زعفران احمد سوئم پوزیشن حاصل کی نعتیہ مقابلہ میں انوار مدینہ ماڈل سکول نڑالی جبیر کے محمد رضوان الیاس اول،گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گوجر خان کے محمد صیام دوئم اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جبر کے محمد مجتبیٰ اقبال نے سوئم پوزیشن حاصل کی کوئز مقابلہ میں الھجرہ اسلامک ماڈل سکول کے عبداللہ وہاب اول، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جبر کے محمد جواد کیانی دوئم اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجر خان کے حارث رؤف نے سوئم پوزیشن حاصل کی

Gujar Khan; The Ex Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi was guest speaker at gentry college Gujar Khan, Where he awarded Saqib Hussain of Faiz Ul Islam sec boys school won milli song contest.

Show More

Related Articles

Back to top button