DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Land owner demands back land he donated 15 years ago to revenue department

کلر سیداں کے ایک شہری نے 15 برس قبل محکمہ مال کے نام عطیہ کئے گئے 40کنال سے زائد کے رقبہ کے انتقال کی منسوخی کیلئے عدالت میں کیس دائر کر دیا

 کلر سیداں کے ایک شہری نے 15 برس قبل محکمہ مال کے نام عطیہ کئے گئے 40کنال سے زائد کے رقبہ کے انتقال کی منسوخی کیلئے عدالت میں کیس دائر کر دیاجس پر عدالت نے تحصیل دار کلر سیداں کو 14 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں 18 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔کلر سیداں میں محکمہ مال کے دفاتر کے قیام کیلئے کلر سیداں کی سماجی و سیاسی شخصیت الحاج محمد اسلم بانی نے کلر سیداں نالہ کانسی کے قریب تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے اپنی ذاتی جائیداد سے 40 کنال ایک مرلہ پر مشتمل رقبہ محکمہ مال کے نام منتقل کروا دیا تھا جہاں پندرہ برس گزر جانے کے باوجود اس جگہ پر محکمہ مال تحصیل کمپلیکس تعمیر کروانے میں ناکام رہا جس پر شہری نے محکمہ مال کے نام منتقل کئے جانے والے رقبہ کی منسوخی کیلئے عدالت میں کیس دائر کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ذاتی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ مال نے اس وقت تین مختلف جگہوں پر اپنے دفاتر قائم کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور معمولی سے کام کیلئے انہیں دن مختلف جگہوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔

Kallar Syedan; Al Haj Mohammad Aslam who donated 40 Kanal land to revenue department 15 years ago has registered a case at the court so the land he could have it back.

according to Al Haj Mohammad Aslam he donated the land now 15 years ago and was expecting the revenue department to construct the land revenue office but so far they have failed to do so and what is point of giving the land to them and that’s why I want the land back.

کلرسیداں شہر میں چوری کی ایک واردات میں نامعلوم چور شٹر کے کنڈے کاٹ کر دکان میں موجود پچاس ہزارروپے کی نقدی اوردیگر اشیاء چوری کر کے فرار

Sabir Ali Bhatti shop burgled in Kallar bazaar

کلرسیداں شہر میں چوری کی ایک واردات میں نامعلوم چور شٹر کے کنڈے کاٹ کر دکان میں موجود پچاس ہزارروپے کی نقدی اوردیگر اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئے۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔کلر سیداں کے رہائشی صابرعلی بھٹی نے بتایا کہ وہ پنڈی روڈ کلر سیداں میں اسٹام فروشی کا کام کرتے ہیں۔اتوار کے روز وہ اپنی دکان بند کرکے گھر چلے گئے اور پیر کی صبح دکان پر آئے تو دیکھا کہ شٹر کے کنڈے کٹے ہوئے تھے اور دکان میں شادی کی خریداری کیلئے رکھی گئی پچاس ہزار روپے کی رقم، لائسنس سٹام پیپرزاورنادرا شناختی کارڈ کی فوٹو اسٹیٹ کاپیاں بھی غائب ہیں۔

سمبل سموٹ کے جہانزیب ارشد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Jahanzaib Arshad wedding celebrated in Sambal Samot

گاؤں سمبل سموٹ کے جہانزیب ارشد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد،توقیر خان ،ملک یاسر،قیصرنوید،طیب مسعود،ارشد محمود ،کرنل فاروق سلطان ،ملک آصف ،مسعود بھٹی،قاسم رضا،حاجی جاوید اقبال پرنس،آریان توقیر،آزان توقیراور دیگر نے شرکت کی۔

نئے پاکستا ن میں کلرسیداں کے شہری انتظامی افسران کی عدم توجہی کے باعث رل گئے

Kallar Syedan public left in wilderness with local authority officials 

ئے پاکستا ن میں کلرسیداں کے شہری انتظامی افسران کی عدم توجہی کے باعث رل گئے تمام دفاتر میں افسران کی صبح گیارہ بجے کے بعد ہوتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے کلرسیداں میں اپنے دودفاتر قائم کر رکھے ہیں اور وہ خود گیارہ بجے کے بعد تشریف لاتی ہیں جبکہ تحصیلدار ہفتہ بھر میں تین ایام پیر ،جمعرات اور جمعہ کو کلرسیداںآتے ہیں باقی کے تین ایام وہ اپنے گھر پر گزارتے ہیں انتظامی افسران کی اس کوتاہی کے پیش نظر کلرسیداں میں قائم دیگر دفاتر میں بھی حاضری کا عمل صبح کی بجائے دوپہر کو ہی ہوتا ہے اسطرح دوردراز کے دیہات سے آنے والے سائلین روزانہ مختلف دفاتر میں دھکے کھاتے ہیں جہاں کوئی ان کی فریاد سننے والا موجود نہیں ہوتا ،کلرسیداں کے لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کلرسیداں کی اس انتظامی بے حسی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

معروف فٹبالر سید مدثر حیدر نقوی حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے

Footballer Syed Mudassar Haider Naqvi passed away in Choa Khalsa 

معروف فٹبالر سید مدثر حیدر نقوی حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ شہر میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین سید راحت علی شاہ ،راجہ قمر مسعود،سیدآصف علی شاہ ،شیخ قلب عباس،اسحاق حیدری ،عامر بھٹی ایڈووکیٹ،طاہر محمود بھٹی،وقاص گجراور دیگر نے شرکت کی ۔ادھر جوادفٹبال کلب چوآخالصہ نے سید مدثر حیدر نقوی کی وفات کی وجہ سے کلب کی سرگرمیاں تین ایام کے لیئے معطل کر دی ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button