DailyNewsKallar Syedan

Nala Musalmana; Sada Bahar Welfare trust donate uniforms to 11 schools

سدا بہار ویلفےئر ٹرسٹ کی جانب سے مزید تین سکولوں میں گرم یونیفارم تقسیم کی گئی

گزشتہ سال کی نسبت امسال ساٹھ فیصد سدا بہار ویلفےئر ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹیو حاجی مبارک حسین اور معاونین کی جانب سے اضافہ کیا گیا،اس سال گورنمنٹ سکولز کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے کل گیارہ سکولز کے ساڑھے پانچ سو طلباء و طالبات میں گرم یونیفارم تقسیم کئے جا چکے ہیں،کوآڈینٹر کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ اس سال انشاء اللہ مستحق بچوں میں سالانہ امتحان کے بعد کاپیاں بھی مفت تقسیم کی جائیں گی،انہوں کہا کہ اگر ہم سب مل کر ایک کام بانٹ لیں تو علاقائی سطح پر جہالت کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے،انہوں نے کہاں کہ مخیر حضرات اگر تعلیمی میدان میں ان مستحق بچوں کی یونیفارم کی معاونت کریں تو کوئی بچہ ان پڑھ نہیں رہے گا،ہیڈ مسٹریس و اسٹاف گورنمنٹ پرائمری سکول چوآ خالصہ،ہیڈ ماسٹرواسٹاف گورنمنٹ پرائمری سکول دوبیرن کلاں اور ہیڈ ماسٹر و اسٹاف گورنمنٹ پرائمری سکول پنڈ بینسو نے اس خصوصی کاوش پر چےئر مین حاجی مبارک حسین یو کے و معاونین،کپٹن چوہدری منظور حسین،ڈاکٹر ربنواز راجہ،حافظ عبد الوحید سوغات بیکرز اور پوٹھوار ڈاٹ کوم کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ،جو مسلسل علاقے میں تعلیم سب کے لئے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button