DailyNews

London; Homeless given food and clothing by Al Mustafa trust

المصطفے,ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام لندن کے مختلف علاقوں میں بے گھر افراد میں کھانا ، کافی اور مشروبات تقسیم کئے گئے

مڈل سکس ہسپتال میں تنہا زندگی گزارنے والے بوڑھے بیمار افراد کے ساتھ شام منائی گئی اور انھیں جرسیوں ، گرم ٹوپیوں ، جرابوں اور دستانوں کے تحائف پیش کئے گئے ۔ چیئرمین المصطفے عبدالرزاق ساجد کی قیادت میں رضاکاروں نے ہسپتال میں کئی برس سے تنہائی کے شکار عمر رسیدہ مردوں اور عورتوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گپ شپ کی ۔ اس موقع پر کئی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ ہسپتال میں المصطفے کے رضاکاروں سے تحفے وصول کرتے عمر رسیدہ مردوں اور خواتین کی خوشی دیدنی تھی اور ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے ۔ اس موقع پر تنہائی کی اذیتیں سہتے بوڑھے افراد نے اپنے ماضی کی یادیں بیان کیں اور خوشیاں فراہم کرنے پر المصطفے کا شکریہ ادا کیا ۔ المصطفے کے رضاکار ان بوڑھے افراد کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کا دل بہلایا ۔ اسی طرح المصطفے کی ٹیم نے بے گھر افراد کے ساتھ ملاقاتیں کر کے انھیں کے ایف سی کا کھانا فراہم کیا اور ان کے ساتھ وقت گزارا ۔ اس موقع پر 147 المصطفے 147 کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد اور تنہا زندگی گزارنے والے بوڑھے افراد کی دلجوئی کرنا بہت بڑی نیکی ہے ۔ کسی اداس چہرے پر خوشی کی مسکراہٹ کا سبب بننا اللہ کو خوش کرنے کے مترادف ہے ۔ گھر اور خاندان کے بغیر اکیلے زندگی گزارنا انتہائی اذیت ناک ہے ۔ ایسے افراد ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں ۔ ہمیں چایئے کہ ہم اپنی خوشیوں میں ان اداس لوگوں کو بھی شریک کریں جن کی زندگیاں تنہائی اور پریشانی کی حالت میں گزرتی ہیں ۔ عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ المصطفے خوشیاں اور درد بانٹنے کا مشن جاری رکھے گی ۔ المصطفے ہر سال بے گھر افراد میں کھانا اور ہسپتال میں تنہا زندگی گزارنے والے بوڑھوں میں تحائف تقسیم کرتی ہے تاکہ خوشیوں سے محروم افراد کو خوشیوں میں شریک کیا جا سکے ۔ کھانا اور تحائف تقسیم کرنے والے وفد میں نو منتخب کونسلر افضال کیانی ، زبیر اعوان ایڈووکیٹ ، راجہ جاوید اختر ، شمامہ لطیف ، صدف جاوید دیگر خواتین شامل تھیں

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button