DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police make raid in Nala Musalmana and confiscate 104 bottles of alcohol

نلہ مسلماناں,کلر سیداں پولیس کی رات گئے دور دشوار علاقے میں کاروائی 104بوتل شراب برآمد

کلر سیداں پولیس کی رات گئے دور دشوار علاقے میں کاروائی 104بوتل شراب برآمد ، کتوں کے شور کرنے پر ملزم بھاگ نکلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کو رات ایک بجے کے قریب مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ محمد شکیل عرف شکیلہ سکنہ نلہ مسلماناں بھاری مقدارمیں شراب کی بوتلیں لے کر سڑک کنارے مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑا ہے جس پر ایس ایچ او نے سب انسپکٹر ملک خضر حیات پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جوفوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تا ہم پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ کر مقامی آبادی کے کتوں نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر ملزم جس کا بعد میں نام محمد شکیل عرف شکیلہ معلوم ہوا رات کی تاریکی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے شراب کی بوتلیں وہی چھوڑ کر قریبی جنگل میں روپوش ہو گیا۔پولیس کے مطابق انہوں نے دس عدد بڑی،14 عدد ادھیا بوتلیں جبکہ 80 کپی دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan; The police made a raid in Nala Musalmana after a tip off, where they found Mohammad Shakil known as Shakila selling alcohol to his private customers, When the police made raid Shakil manage to flee in dark leaving behind 104 bottles of alcohol.

کلر سیداں دوبیرن روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان بدترین تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی

Six motorcyclist injured in a accident at Dhamali Chauk 

کلر سیداں دوبیرن روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان بدترین تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو موٹر سائیکل سواروں کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ ٹریفک کا یہ حادثہ دھمالی چوک پر پیش آیا۔ دو موٹر سائیکلوں پر تین تین افراد سوار تھے جو تیز رفتاری کے باعث دھمالی چوک پر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 24 سالہ جنید اقبال،21 سالہ ریحان، 24 سالہ قدیر احمدسکنائے آراضی خاص،42 سالہ محمد سرفرازسکنہ کلر سیداں،30 سالہ محمد اشفاق سکنہ سکوٹ اور 44 سالہ محمد فیاض سکنہ سکوٹ زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی کے ذریعے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں تشویش ناک حالت کے باعث اشفاق اور قدیر نامی موٹر سائیکل سواروں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

بغیر نمبر پلیٹس اورروٹس پرمٹ رکشاؤں کو تھانے بند

Rikshaw drivers without permit put behind bar

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی کی ہدایت پر ٹی ایس آئی ملک ابرار حسین اور ہیڈ کانسٹیبل حاجی طارق محمود نے منگل کے روز روات کلر سیداں ،دھانگلی اور چوآخالصہ سے بیول روڈ پر اپنے عملے کے ہمراہ کلر سیداں میں کارروائی کے دوران 26 کے قریب بغیر نمبر پلیٹس اورروٹس پرمٹ رکشاؤں کو تھانے بند کر دیا جبکہ 21 کے قریب دیگر گاڑیوں جن میں سوزوکی پک آپس،ٹرک اورٹریکٹر شامل تھے کے چالان کر دئیے۔

دوکان میں کسی نے بھی بجلی چوری کی تو اس کا ذمہ دار کرایہ دار ہے مالک نہیں ہو سکتا

Landlords should not be made responsible for rented property tenants stealing electricity, Raja Javed Ashraf, Mankiala

معروف کاروباری اور لیگی رہنما راجہ جاوید اشرف آف مانکیالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے مانکیالہ میں ان کی ملکیتی درجنوں دوکانوں میں ان کے نام سے بجلی کے میٹر نصب ہیں اور یہ دوکانیں کرائے داروں نے حاصل کر رکھی ہیں ۔اگر کسی دوکان میں کسی نے بھی بجلی چوری کی تو اس کا ذمہ دار کرایہ دار ہے مالک نہیں ہو سکتا ،مانکیالہ بازار میں معروف ہوٹل اور قریب ہی میرا زاتی گھر میرے استعمال میں ہیں میں ان کے تمام واجبات باقاعدگی سے ادا کر رہا ہوں آئیسکو سب ڈویژن رات نے جس جگہ پر کاروائی کی ہے وہ دوکان کرائے پر ہے اور میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں ۔

جوڈیشل لاک اپ میں موجود ملزم کو چھڑانے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں درج انیس افراد کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کر دی

Police include terrorism charge against those try to obstruct law 

کلر سیداں پولیس نے گزشتہ روز جوڈیشل لاک اپ میں موجود ملزم کو چھڑانے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں درج انیس افراد کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کر دی ہے ۔یہ واقعہ دو ایام قبل جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں میں اس وقت پیش آیا تھا جب اڈیالہ جیل سے ملزم واحد یاسین کو مقدمے کی تاریخ پر مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس دوران اس سے ملنے آنے والے عزیز و اقارب کا پولیس سے جھگڑا ہوا اور بات مار کٹائی تک پہنچ گئی کلر سیداں پولیس نے گزشتہ روز درج مقدمے میں دہشتگردی ایکٹ کا بھی اضافہ کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

حاجی محمد ظہراب انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں ادا کی گئی

Haji M Zarab passed away in Dhok Sangal, Choa Khalsa

پنجاب ٹیچرز یونین کے سابق صدر راجہ محمد خطاب ، معروف لیگی کارکن راجہ محمد عجائب کے بھائی حاجی محمد ظہراب انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی یو ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر چوہدری ظہیر الحق ،چیئر مین سید راحت علی شاہ، راجہ گلستان خان ،چوہدری توقیر اسلم، مسعود بھٹی،چوہدری محبوب چوہان، علی افسر بھٹی، چوہدری خادم حسین، کرنل خورشید اکبر راجہ ، الحاج حبیب بھٹی، احسان الحق قریشی، ملک آفتاب حسین،راجہ عبدالرؤف،راجہ شیر افگن اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button