DailyNewsOverseas news

French and European tourists are choosing Pakistan on a priority basis for tourism

فرانسیسی اور یورپین سیاح پاکستان کو سیاحت کیلئے ترجیحی بنیاد پر منتخب کر رہے ہیں

فرانسیسی اور یورپین سیاح پاکستان کو سیاحت کیلئے ترجیحی بنیاد پر منتخب کر رہے ہیں یہ بات فرانسیسی ٹور آپریٹرز کے نمائندوں نے کل جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس سے ہونے والی ملاقات میں کہی جو اس سال ستمبر میں پاکستان کا دو ہفتوں پر مشتمل سیاحتی دورہ کر کے واپس آئے تھے۔ 

فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے سفیر پاکستان کو بتایا کہ پاکستان کے دورے کے دوران انہیں پاکستان کے سیاحتی اور ثقافتی مقامات کو ذاتی طور پر تجربہ کرنے کا موقع ملا جس کے بعد انہوں نے پاکستان کو سیاحتی اور ثقافتی سیاحت کیلئے انتہائی موزوں ملک قرار دیاہے۔ اس کے نتیجہ میں انہوں نے فرانسیسی اور یورپی سیاحوں کو پاکستان میں سیاحت کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی سیاحتی پیکج متعارف کروانے کے علاوہ اپنی ویب سائٹ پر پاکستان کیلئے خصوصی سیاحتی صفحات کا بھی اضافہ کیا ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے بعد کثیر تعداد میں فرانسیسی اور یورپی سیاح سیاحت کیلئے پاکستان کا انتخاب کررہے ہیں۔ فرانس کے اعلی سیاحتی ادارے کلیو ٹریول نے پاکستان کیلئے جو خصوصی سیاحتی پیکج تیار کیئے تھے وہ مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فرانسیسی کمپنی روٹس ٹریولز گلگت بلتستان کیلئے خصوصی سیاحتی پیکجز متعارف کروا رہی ہے۔ جبکہ نومیڈ ایڈوینچر پاکستان میں فرانسیسی کوہ پیماؤں کو پاکستان میں کوہ پیمائی کیلئے منتخب کرنے کیلئے ایک خصوصی مہم شروع کر رہی ہے۔ فرانسیسی کمپنی گائیڈ پیتی فیوت پاکستان کے سیاحتی ثقافتی اور معاشرتی مقامات پر لکھی گئی اپنی کتاب کا دوسرا ایڈیشن اگلے سال کے شروع میں متعارف کروا رہی ہے۔یہ کمپنی پاکستان کے سیاحتی اور ثقافتی مقامات پر مبنی تصویروں کی نمائش کا انعقاد فرانس کے مختلف شہروں میں کرے گی۔ 


سفیر پاکستان نے فرانسیسی ٹور آپریٹرز کا پاکستان کے سیاحتی اور ثقافتی مقامات کو فرانس میں متعارف کروانے اور پاکستان میں سیاحت کو فروع دینے پر ان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہو ں نے کہا کہ سفارت خانہ سیاحتی و ثقافتی سفارت کاری کے ذریعے فرانس میں پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدامات پہلے سے اٹھا چکا ہے۔ ان اقدامات میں سفارت خانہ میں سیاحتی ڈیسک کا قیام فرانسیسی زبان میں پاکستان کی سیاحت پر مبنی دیب سائٹ کا قیام پیرس میں پاکستان کے بلند پہاڑوں پر بین الالقوامی کانفرنس کا انعقاد شامل ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پاکستان کے سیاحتی اور ثقافتی خزانوں کو فرانس میں متعارف کروانے کیلئے سفارت خانے نے فرانس کے مشہور رسالوں اور اخبارات میں مضامین کے اجراء اور فرانسیسی ٹی وی چینلز پر پاکستان پر بننے والی دستاویزی فلموں کی نمائش جیسے اقدامات کیئے ہیں۔ 
سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان سیاحتی، ثقافتی اور معاشرتی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے سفارت خانہ میں ایک سیاحتی دفتر کا مستقل بنیادوں پر قیام کیا جا رہا ہے۔

France; French and European tourists are choosing on a priority basis for tourism, the representatives of French tour operators yesterday met Mr. Mohin-ul-Haq Ambassador, Pakistan for France, who visited Pakistan’s two-week tour this year.

Show More

Related Articles

Back to top button