DailyNews

London; Millad held at historical Jammia Masjid Shah Jahan in Woking, Surrey

جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں برطانیہ کی سب سے قدیم جامع مسجد شاہ جہاں مسجد ووکنگ میں محفل میلاد

جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں برطانیہ کی سب سے قدیم جامع مسجد شاہ جہاں مسجد ووکنگ میں گزشتہ روز محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔ اس محفل میں برطانیہ بھر سے مسلمانوں نے شرکت کی اور ملک کی طول و عرض سے آئے مہمانان نے عقیدت مندی کا اظہار کرتے ہوئے سرکار دو عالم سرور کائنات حضرت محمد مصطفیﷺ کی خدمت میں درودو سلام اور ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر امام مسجد نے بتایا کہ اس محفل کا پچھلے پانچ سال سے متواتر کامیابی سے انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں مقامی کمیونٹی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ محفل میں پاکستان سے خصوصی طور پر قاری کرامت نعیمی، مشہور نعت خواں خالد حسین خالد اور مفتی اقبال چشتی نے شرکت کی۔ بریڈ فورڈ سے امام عاصم نے بھی شرکت کی اور نبی پاکؐ کی سوانح حیات کے کئی پہلوئوں کو اجاگر کیا۔ ایونٹ کے کوآرڈینیٹر محمد معظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد انتظامیہ ہر سال یہ محفل منعقد کروانے کا اہتمام کرتی ہے اور برطانیہ کے تمام مسلمانوں کا اس محفل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر مشکور ہے۔ محفل کے اختتام پر تمام شرکاء کے لئے بھرپور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button