DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Professor Mohammad Farooq Minhas appointed incharge at Sarwar Shaheed college

معروف ماہر تعلیم پروفیسر محمد فاروق منہاس سرور شہید کالج کے پرنسپل تعینات

معروف ماہر تعلیم پروفیسر محمد فاروق منہاس سرور شہید کالج کے پرنسپل تعینات ،گزشتہ روز چارج سنبھال لیا ،پروفیسر فاروق منہاس پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ہیں جن کی صلاحیتوں سے ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا جبکہ وہ فہم وفراست سے اساتذہ اور طلبہ کی فلاح کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے دریں اثنا پروفیسر فاروق نے کہا ہے کہ اساتذہ کے تعاون سے ادارہ ہذا کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کالج میں طلبہ کیلئے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ وہ انتظامی امور میں اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دینگے ان سے قبل پروفسر ساجد علی بخاری ادارہ ہذا میں بحیثیت پرنسپل تعینات تھے جن کا تبادلہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سوہاوہ کر دیا گیا جہاں انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا 

Gujar Khan; Professor Mohammad Farooq Minhas has been appointed in charge at Sarwar Shaheed college, he has now taken over the post at the college, where he was given reception on his first day at the college.

Professor Mohammad Farooq Minhas was appointed in place of Professor Sajid Ali Bukhari, who now has been transferred to government boys degree college Sohawa.

گوجرخان تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تعینات گائناکالوجسٹ ڈاکٹر صداقت آفتاب کا تبادلہ کردیا گیا

Dr Sadaqat Aftab transferred from THQ hospital 

گوجرخان تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تعینات گائناکالوجسٹ ڈاکٹر صداقت آفتاب کا تبادلہ کردیا گیا ان کو فوری طور پر پرائمری اینڈی سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے 

پوٹھوہاری زبان کے شاعر محمد سلیم مرزا کا نیا شعری مجموعہ “تروپے”شائع ہوگیا

Poet M Saleem publishes his new book

گوجرخان کی معروف ادبی شخصیت اور پوٹھوہاری زبان کے شاعر محمد سلیم مرزا کا نیا شعری مجموعہ “تروپے”شائع ہوگیا پوٹھوہاری زبان میں محمد سلیم مرزا کی اس کتاب میں مختلف موضوعات کو اجاگر کیا گیا اس سے قبل وہ آٹھ کتابیں پوٹھوہاری زبان میں لکھ چکے ہیں گزشتہ روز انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب کے صدر احمد نواز کھوکھر ودیگرعہدیداران کو اپنی کتاب “تروپے” پیش کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button