DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Man murders his own father in Dhaki Rajgaan, Bishondote

یونین کونسل بشندوٹ کے گاؤں ڈھکی راجگان میںگھریلو ناچاقی پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا،قتل کی یہ واردات کلر سیداں کی نواحی یونین کونسل بشندوٹ کے گاؤں ڈھکی راجگان میں پیش آئی۔پولیس کے مطابق ملزم ضیار الرحمان جس نے اپنے تایا کے گھر سے شادی کی ہوئی تھی سسرال میں رہائش پذیر تھا جبکہ اس کے جہیز کا سامان اپنے والدین کے ہاں ہی پڑا ہوا تھاجس کے بارے میں مقتول تصور اقبال اپنے ملزم بیٹے کو سامان اٹھا کر ساتھ لے جانے کی ضد کرتا رہتا تھا اور اکثر اسی بات پر باپ بیٹے کے درمیان لڑائی جھگڑا بھی چلتا رہتا تھا۔جمعہ کے روز مقتول نے اپنے بیٹے کا سامان باہر پھینکنا شروع کر دیا۔بیوی کے اطلاع کرنے پر ملزم فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور باپ کو سامان باہر پھینکنے سے منع کیا اور باپ کے انکار پر بیٹا غصے میں آ گیا اور مشتعل ہو کر پسٹل کے یکے بعد دیگر7/8 فائر کئے جو سیدھے اس کے سر پر لگے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اورملزم موقع پر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے مقتول کے بھائی راشد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔یاد رہے کہ مقتول نے بھی 1990میں سعادات خاندان کے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد یہ طویل عرصے تک جیل میں رہا ۔

Kallar Syedan; Zia Ur Rehman has murdered his own father Tasawar Iqbal in village Dhaki Rajgaan, union council Bishondote. Zia Ur Rehman who was married and living with his in laws, was told to pick up his dowry furniture and take it with him to his in laws house as well, a row broke out and Zia Ur Rehman shot his father in head and killed him. After murdering his father Zia Ur Rehman fled.

مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے کے بعد چوآخالصہ اور گردونواح میں جاری سوئی گیس کی فراہمی کا کام معطل

PML-N announced Sui gas supply project in Choa Khalsa suspended 

مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے کے بعد چوآخالصہ اور گردونواح میں جاری سوئی گیس کی فراہمی کا کام معطل ہے ، نئی حکومت بھی اسے ن لیگ کا منصوبہ قرار د ے کر فراموش کر چکی ہے ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ستمبر2017میں چوآخالصہ ،کنوہا اور سموٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے کام شروع کرایا تھا ۔تمام مطلوبہ فنڈز چالیس کروڑ روپے سوئی ناردرن گیس کو منتقل کر دئیے تھے مگر مارچ میں الیکشن کمیشن نے اس پر بھی کام رو ک دیا تھا ۔ن لیگ کی حکومت میں بیول سے چوآخالصہ اور کنوہا مین لائن کی تنصیب کا بیشتر کام مکمل ہونے کے بعد اب ٹھپ پڑا ہے ۔پی ٹی آئی کی حکومت میں صرف ایک ٹرک پائپس کا بھیجا گیا سوا سال گرزنے کے باوجود 14کلو میٹر ز لائن کی تنصیب مکمل نہ ہو سکی جبکہ آبادیوں کے درمیان لائنوں کی تنصیب ابھی شروع ہی نہیں کی جا سکی ۔کلر دھانگلی روڈ پر متعدد مقامات پر مین لائن کے لیے کھدائی کا کام کئی ماہ سے مکمل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں نہ صرف مشکلات لا حق ہیں بلکہ حادثات بھی جنم لے رہے ہیں ۔پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی ن لیگ کے اس عوامی فلاح کے منصوبے کو مکمل کرنے پر سرے سے کوئی توجہ نہ دی جبکہ منصوبے کے لیے درکار تمام رقم سوئی ناردرن گیس کے پاس موجود ہے ۔مقامی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اس منصوبے کی فوری تکمیل کا مطالبہ کیا ہے ۔

سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کی کارکردگی ایک ہی دن میں 122موٹر سائیکل سواروں کے چالان

Around 122 motorcyclist handed fines in a single day in Kallar Syedan

سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کی کارکردگی ایک ہی دن میں 122موٹر سائیکل سواروں کے چالان،سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی جنید محسن کی نگرانی میں سب انسپکٹر عمران خان اور قاضی عمیر نے کلر سیداں بائی پاس پر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور چند ہی گھنٹوں میں 122موٹر سائیکل سواروں کے چالان کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا گیا کہ اگر انہوں نے دوبارہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی تو انہیں جیل کی ہوا کھانا پڑے گی ۔

ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کی کارکردگی پر تمام سیاسی جماعتیں مسرور ہیں

All political parties united for contributions of SHO Kallar Syedan

ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کی کارکردگی پر تمام سیاسی جماعتیں مسرور ہیں ،پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے شہر میں ایس ایچ او کی کاکردگی کے خیر مقدمی پینا فلیکس آویزاں کیے ہیں ،پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید کی قیادت میں ایک وفد نے ایس ایچ او سے ملاقات کر کے ان کی کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد نے ایک تقریب میں ایس ایچ او کو بہترین خدما ت پر ٹرافی پیش کی جبکہ مسلم لیگ ن کے چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے بھی ایس ایچ او کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا ہے ۔اس طرح یہ پہلا موقع ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایس ایچ او کی کارکردگی سے پوری طرح سے مطمئن ہیں ۔

کلر سیداں کے نوجوان صحافی ناصر بشیر راجہ مرحوم کی یاد میں والی بال ٹورنامنٹ 13دسمبر سے بکھڑال نزد چوکپنڈوری میں شروع ہو رہا ہے

Memorial volleyball tournament to be held on 13th Dec in Bakhral

کلر سیداں کے نوجوان صحافی ناصر بشیر راجہ مرحوم کی یاد میں والی بال ٹورنامنٹ 13دسمبر سے بکھڑال نزد چوکپنڈوری میں شروع ہو رہا ہے جو تین دن جاری رہے گا ۔ٹورنامنٹ میں پنجاب ،آزادکشمیر اور خیبر پختون خواہ سے بھی ٹیمیں شرکت کریں گی ٹورنامنٹ کا اہتمام بکھڑال والی بال کلب نے کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button