DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Norway / Kallar Syedan ; Haji Ch Mohammad Nazir buried in his native village in Sahot Kalyal

حاجی محمد نذیر کو جمعرات کی شام سہوٹ کلیال میں سپردخاک کر دیا گیا

پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹرحاجی چوہدری محمد ضمیر کے بڑے بھائی اور مقامی صحافی چوہدری الفت حسین کے چچا حاجی محمد نذیر کو جمعرات کی شام سہوٹ کلیال میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ پیر ڈاکٹر سلطان العارفین صدیقی نے پڑھائی جس میں سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی،بیرسٹر راجہ شاہ رخ پرویز،محمد ظریف راجا،چوہدری ظہیر محمود،نمبردار اسد عزیز،راجہ ناصر منہاس، قاضی سہیل افتخار،ملک آفتاب حسین،چےئرمین چوہدری صداقت حسین،چےئرمین چوہدری شفقت محمود،چےئرمین سید راحت علی شاہ،چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری،حاجی غلام ظہیر،اعجاز بٹ،حاجی چوہدری محمد یونس منہاس ،چوہدری محمد ایوب،چوہدری ظہیر،محمد تاج کیانی،جاوید اقبال پرنس،گلفرازبٹ ،مسعود بھٹی سمیت بڑی تعداد میں ناروے ،برطانیہ سے دوست و احباب اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Norway / Kallar Syedan ; Social and well known personality Haji Ch Mohammad Nazir who passed away in Norway was buried in his native village in Sahot Kalyal, large number of people along with social and political personalities were present. Haji Ch Mohammad Nazir was uncle of Ch Ulffat Hussain.

کلر سیداں میں الصفحہ گروپ آف ایجوکیشن کے زیر انتظام تین روز ہ سپورٹس فن گالہ کی رنگا رنگ تقریب

Sports fun gala held at Al Safa group of education 

ڈویژنل جنرل سیکرٹری آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن عامر انور نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کی ذہنی و جسمانی نشو ونما کیلئے جسمانی تعلیم اور کھیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔کھیل نہ صرف بچوں کی نشوونما میں معاونت ثابت ہوتے ہیں بلکہ ان کی کردار سازی اور نفسیاتی تربیت میں بھی مدد دیتے ہیں جبکہ تعلیم و تربیت کا موثر ترین ذریعہ بھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کلر سیداں میں الصفحہ گروپ آف ایجوکیشن کے زیر انتظام تین روز ہ سپورٹس فن گالہ کی رنگا رنگ تقریب کے پہلے روز مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کے دوران کیا۔ چیئرمین الصفہ گروپ آف ایجوکیشن سید زبیر احمد نے خطبہ استقبالیہ میں بتایا کہ 09 کے قریب نجی تعلیمی ادارے اس سپورٹس گالہ میں شرکت کر رہے ہیں جس میں رسہ کشی سمیت،دوڑیں،کرکٹ میچ،ڈسکس تھرو،گولہ اور اخلاقی بنیادوں پر تیار کئے گئے ڈرامے پیش کئے جاہیں گے جس کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات اور ٹرافیاں دی جائیں گی۔تقریب میں سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ،ارکان ایم سی کلر سیداں عاطف اعجاز بٹ،لطیف بھٹی،گلزرین پاشا اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

سی این جی سلنڈروں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف اپنی مشترکہ کارروائی کے دوران دو مسافر گاڑیوں کو تھانے بند کر کے ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج

Drivers driving with cng gas cylinders being arrested in Kallar Syedan 

سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں اور پنجاب ہائی وے پٹرول چوکپنڈوری نے غیر معیاری سی این جی سلنڈروں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف اپنی مشترکہ کارروائی کے دوران دو مسافر گاڑیوں کو تھانے بند کر کے ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں سرکل انسپکٹر ملک غفار اور انچارج ہائی وے پٹرول سب انسپکٹر قلزم ظہیر نے اسٹاف کے ہمراہ چیکنگ کے دوران دو مسافرگاڑیوں میں سلنڈرز غیر معیاری پائے گئے جبکہ اوگرا کی جانب سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹس بھی آویزاں نہیں کر رکھے تھے جس پر ڈرائیور عبدالحمید سکنہ اسلام آباد،حمزہ خلیل سکنہ آزاد کشمیر کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد فیاض سندھو کے جوانسال بھتیجے خرم ریاض انتقال کر گئے

Khurram Riaz passed away in Morra Sandhu

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد فیاض سندھو کے جوانسال بھتیجے خرم ریاض انتقال کر گئے ،نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ دن 3بجے موہڑہ سندھو میں ادا کی جائے گی۔

کلر سیداں اور گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بحال کر دی گئی

لر سیداں اور گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بحال کر دی گئی ،جمعرات کے روز دن او ر شام کے دوران ایک ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button