DailyNewsKahuta

Wedding of Adeel Khattar celebrated in Kahuta

تنویر کھٹڑ کے صاحبزادہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا

تنویر کھٹڑ کے صاحبزادہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔دعوت ولیمہ میں دربارہ سید فضل شاہ بخاریؒ کے سجادہ نشین ساہیں گلفام عباس سرکار سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت تنویر کھٹڑ کا صاحبزادہ عدیل کھٹڑ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا اس کی شادی کی دعوت ولیمہ مقامی شادی ہال منعقد ہوئی جس میں دربارہ سید فضل شاہ بخاریؒ کے سجادہ نشین ساہیں گلفام عباس سرکار ،پروفیسر آصف کھٹڑ،شاہد کھٹڑ ایڈوکیٹ ،ندیم عارف کھٹڑ ایڈوکیٹ ،حوالدار سعید احمد کھٹڑ،عبد الشکور کھٹڑ ،عادل کھٹڑسمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

بلا تفریق عوامی خدمت پی ٹی آئی کی حکومت کا مشن ہے

PTI has mission to serve public

ممبر ان پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور ، آمین اللہ نیازی ، چوہدری جاوید کوثر ،چوہدری ساجد اور چوہدری عدنان نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ 
بلا تفریق عوامی خدمت پی ٹی آئی کی حکومت کا مشن ہے قائد تحریک وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن نے عوام میں جو شعور پیدا کیا آج کرپٹ لوگوں کا احتساب ہونا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو کرپٹ لوگوں سے پاک کر کے ہی دم لیگی انھوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی عوام کو مایوس نہیں کر یں گے آہندہ چند ماہ کے بعد حلقے میں ڈویلپمنٹ کے کاموں میں ایک نمائیاں تبدیلی دیکھیں گے ۔تعلیم ،صحت ، سڑ کیں ، گلیاں ،گیس اور پینے والے صاف پانی جیسی تمام تر ضروریات پوری کر یں گے۔

راجہ محمد صدیق کو آزاد کشمیر کابینہ میں وزارت کا قلمدان سنبھلانے پر مبارکباد

Raja M Saddique congratulated on his Ministerial post

راجہ محمد صدیق کو آزاد کشمیر کابینہ میں وزارت کا قلمدان سنبھلانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خان نثار خان ، محمد اشر ف کیانی اور خان مجید خان نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button