DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Punjab Chief Minister orders action against land mafia in Kallar bazaar and surrounding region

وزیر اعظم عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کلر سیداں میں قبضہ مافیہ کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا

وزیر اعظم عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کلر سیداں میں قبضہ مافیہ کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلیٰ شکایت سیل سے کلر سیداں کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا کہ دبئی میں مقیم کلر سیداں کے ایک شہری نے شکایت کی ہے کہ نالہ کانسی پل کے آس پاس عرصہ دراز سے قبضہ مافیہ نے قبضہ کیا ہوا ہے اور وہاں بڑے بڑے پلازے کوٹھیاں اور کاروباری مرکز تعمیر کر کے قبضہ کر لیاگیا اور انتظامیہ خاموش ہے ۔وزیر اعلی شکایت سیل سے کلر سیداں انتظامیہ کو شکایت کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان بھی کلر سیداں میں ناجائز تجاوزات کے بارے میں خط تحریر کر چکے ہیں۔

Kallar Syedan; After the notice of Prime Minister Imran Khan, Now the Punjab Chief Minsiter Usman Bazdar has taken notice and has ordered action to be taken who have occupied land in Kallar Syedan kass area and surrounding region. For many years people with influence have taken over banks of the kass and have built shops and plaza’s.

کلر سیداں کے سوموار بازار نے ایک بار پھر شہریوں کو تگنی کا ناچ نچایا ، چوآروڈ گھنٹوں بند رہی

Serious traffic problems for residents on Monday market day 

کلر سیداں کے سوموار بازار نے ایک بار پھر شہریوں کو تگنی کا ناچ نچایا ، چوآروڈ گھنٹوں بند رہی اشیا ئے روز مرہ بیچنے والوں نے چوآروڈ پر ریڑھیاں اور سوزوکیاں کھڑی کر کے سڑک کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔اس کھلی غنڈہ گردی کا مظاہرہ پیر کے روز کلر سیداں شہر کے وسط میں چوآروڈ پر کیا گیا جہاں ہر پیر کے روز منڈی کے نام پر بازار سجتا ہے اور اس میں سامان فروخت کر نے والے بعد دوپہرہی چوآ روڈ پر اپنی دوکانیں سجالیتے ہیں اس بار بھی درجن کے قریب سوزوکیاں اور اس سے بھی زیادہ ریڑھیاں بازار کی جگہ سے نکل کر چوآ روڈ پر کھڑی ہو گئیں ۔شہریوں کی شکایت پر چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید عملے کے ہمراہ وہاں پہنچے اور انہیں سڑک کو خالی کرنے کا حکم دیا مگر پی ٹی آئی کی ایک اہم شخصیت نے انہیں کال کی اور خبر دار کیا کہ اگر انہوں نے کسی بھی تجاوز کنندگان کے خلا ف کوئی بھی کاروائی کی تو وہ ان کا فوری تبادلہ کرا دیں گے جس کے بعد وہ کوئی کاروائی کئیے بغیر دفتر لوٹ گئے اور رات آٹھ بجے تک چوآ روڈ ٹریفک کے لیے بند رہی ۔آزا د کشمیر سے راولپنڈی آنے جانے والی گاڑیوں کو بھی شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یاد رہے کہ مافیہ کی سرپرستی میں یہ بازار ہر پیر کے روز سڑک کے اوپر سجایا جاتا ہے جس کے خلاف انتظامیہ کو کاروائی کرنے سے بھی روک دیا جاتا ہے ۔مقامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اس غنڈہ گردی کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

ماہ نومبر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1450گاڑیوں کے چالان

Around 1450 drivers handed fines by traffic police 

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی رورل جنید محسن خان کی ہدایات اور انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان کی زیر نگرانی ماہ نومبر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1450گاڑیوں کے چالان کر کے ان سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ29 ہزار سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔انچارج ٹریفک پولیس عمران نواب خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ذاتی حیثیت میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 309 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کر کے ان سے 80ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کی جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چالان والوں کیخلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران انہوں نے 216 موٹر سائیکلوں کو پولیس چوکی چوکپنڈوری اور تھانہ میں بند کر دیا۔خصوصی مہم کے دوران انسپکٹر غلام شبیر نے 304 گاڑیوں،ٹریفک وارڈنز محمد قاسم نے 301 گاڑیوں جبکہ عنصر قریشی نے 227 گاڑیوں اورماجد نے انفرادی حیثیت میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف رواں سال میں سب سے زیادہ چالان ٹکٹس جاری کر کے ریکارڈ قائم کر لیا۔

نوجوان شاعر سید جوا د گیلانی کی شادی کے سلسلے میں نعتیہ محفل مشاعرہ

Poetry evening held to celebrate wedding of poet Syed Jawad Gillani

نوجوان شاعر سید جوا د گیلانی کی شادی کے سلسلے میں نعتیہ محفل مشاعرہ کلر سیداں میں منعقد ہوا جس کی صدارت علامہ ثاقب اکبر نے کی جبکہ علی یاسر مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر انجم خلیق ،خرم خلیق ،علی قصورس ،عبدالرحمان کاشف، عبدالقادر تاباں ،ناصر مینگل ، طاہر یاسین طاہر، محمد نصیر زندہ، یاسر کیانی، علی یاسر، شکور احسن، کامران کامی، شیراز مغل اور دیگر شعرا نے اپنا کلام سنایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button