DailyNewsHeadline

Kallar Syedan; PTI administration 100 day rule is total failure, Raja Javed Ikhlas

حکو مت کا 100د ن کا پلا ن غر یب مکا ؤ پلا ن میں تبد یل ہو چکا ہے,ر ا جہ جا و ید ا خلا ص

پا کستا ن مسلم لیگ ن کے ر ہنما سا بق پا ر لیما نی سیکر ٹر ی ر ا جہ جا و ید ا خلا ص نے کہا ہے کہ حکو مت کا 100د ن کا پلا ن غر یب مکا ؤ پلا ن میں تبد یل ہو چکا ہے ہر با ت پر یو ٹر ن لینا حکمر ا نو ں کی ا و لین تر جیحا ت میں شا مل ہے حکو مت کے پا س ملک کی تر قی ا و ر عو ا م کی خو شحا لی کے لیے کو ئی پر و گر ا م نہیں ہے میا ں نو ا ز شر یف ا و ر میا ں شہبا ز شر یف کے د و ر ا قتد ا ر میں پنجا ب سمیت ملک کی جو تر قی ہو ئی ا س کی مثا ل قا ئم کر نا یو ٹر ن خا ن کے بس کی با ت نہیں۔ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے ا تو ا ر کے ر و زنعما ن ظفر بھٹی ا یڈ و و کیٹ کے کلر سیداں میں دفتر کے ا فتتا ح کے مو قع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ ا س مو قع پر چیئر مین یو سی کنو ہا ما سٹر پر و یز قا د ر ی،چیئر مین یو سی نو ر د و لا ل چو ہد ر ی ر مضا ن، ر ا جہ حمید،چو ہد ر ی ا خلا ق حسین،محمد ضا بر،جنید بھٹی،چو ہد ر ی ا سد ا لر حما ن ا یڈ و و کیٹ،ر ا جہ عا بد ا یڈ و وکیٹ،چو ہد ر ی کا مر ا ن عز یز ا یڈ و و کیٹ،مسلم لیگ ن کے ر ہنما حا جی ر یا ست حسین،چو ہد ر ی تو قیر ا سلم،شیخ حسن سر ا ئیکی،محبو ب چو ہا ن سمیت کا ر کنو ں کی کثیر تعد ا د مو جو د تھی۔ر ا جہ جا و ید ا خلا ص نے کہا کہ حا لیہ ڈ ا لر کی ا و نچی ا و ڑ ا ن سے ملک میں مہنگا ئی کا طو فا ن آ ئے گا جس سے عا م آ د می کی ز ند گی مشکل ہو جا ئے گی ا نہو ں نے کہا کہ نا تجر بہ کا ر ی کی و جہ سے ملکی معیشت کا جنا ز ہ نکل چکا ہے تبد یلی کے نا م پر آ نے و ا لو ں نے غر یب مز د و ر کی معا شی بد حا لی کی تبد یلی ثا بت کر د ی ہے جس سے ملک میں ا فر ا تفر ی کا عا لم ہے ر ا جہ جا و ید ا خلا ص نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت عو ا می مسا ئل حل کر نے میں بو ر ی طر ح نا کا م ہو چکی ہے مسلم لیگ ن کے د و ر ہ ا قتد ا ر ملک تر قی کی جا نب گا مز ن تھا جو کہ مو جو د ہ حکو مت کے 100د ن میں جس بحر ا ن کا شکا ر ہو ا ہے ا س کی مثا ل 70سا لہ تا ر یخ میں نہیں ملتی بعد ا ز ا ں ر ا جہ جا و ید ا خلا ص منیا ند ہ میں چو ہد ر ی محمد یو نس ک و ا لد کی و فا ت پر ا و ر محمد شفیق با غ جمیر ی میں کی نا نی کی و فا ت ا و ر غلا م مصطفی کی بیٹی کی ٹر یفک حا دثہ میں ہلا کت پر ا ن کی ر ہا ئش گا ہ فا تحہ خو ا نی کے لیے بھی گئے۔

Kallar Syedan; Raja Javed Ikhlas was at the inauguration ceremony of new office opened by Noman Zaffar Bhatti in Kallar along with host of PML-N social and political leaders, Raja Javed Ikhlas told pothwar.com that  PTI administration 100 day rule is failure plan for the poor and failure.

یاسر محمود نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

Yasir Mahmood commits suicide in village Chanam over domestic row

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)30 سالہ شخص نے گھریلو ناچاقیوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔خودکشی کا یہ واقعہ گاؤں چنام کے قریب پیش آہا جہاں 30 سالہ یاس محمود نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔متوفی غیر شادی شدہ تھا اور شعر و شاعری کا بھی دلدادہ تھا۔

جمعہ کے روز ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا

Sahot Hayal; Zafran “Jan” dies after suffering injuries in a accident

جمعہ کے روز ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا۔جمعہ کے روز اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چوآ خالصہ کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گیا جس کے نتیجے میں 30 سالہ زعفران المعروف جان کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید قسم کی چوٹیں آئیں جسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا تھا جہاں وہ تین یوم تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد اتوار کے روز چل بسا۔متوفی کو کلر سیداں کے نواحی علاقہ سہوٹ حیال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ متوفی غیر شادی شدہ تھا۔

سب انسپکٹر رفاد احمد قمر نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ باغ میں جوئے کی بازی الٹا دی

Gamblers caught red handed in Shah Bagh

پولیس چوکی چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر رفاد احمد قمر نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ باغ میں جوئے کی بازی الٹا دی اور داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز اور گھڑیا ں ضبط کر کے 9 جواریوں کیخلاف مقدمہ درج کر دیا۔پولیس کو گزشتہ شب مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ شاہ باغ کی ایک مارکیٹ کے برآمدے میں چند جواری چھت پر لگے بلب کی روشنی میں تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے میں مصروف ہیں جنہیں بر وقت کارروائی کر کے قابو کیا جا سکتا ہے جس پر پولیس چوکی انچارج سب انسپکٹر رفاد احمد، اے ایس آئی جاوید اقبال اور کانسٹیبلان خضر حیات،عادل محمود،ارشد محمود اور محمد بلال کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور 09 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤپر لگی 12 ہزارروپے کی رقم،سات عدد موبائل فونز،تین عدد کلائی گھڑیاں اور تاش کے باون پتے قبضے میں لے لئے۔گرفتار ہونے والوں میں محمد لقمان سکنہ چھپری اکو،محمد ظہیر،منصبدارسکنائے ترکھی،طارق محمود،محمد ارشدسکنائے پیر گراٹہ سیداں،نصیر احمد سکنہ تریل،راجہ خالد محمود،خالد محمود سکنائے سدیوٹ اور اعزاز محمود سکنہ ڈیرہ خالصہ شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button