DailyNewsKallar Syedan

Sahot Hayal; Zafran Mughal; “Jan” dies after accident near Choa brickyard

پرسوں ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی زعفران مغل عرف جان اللہ کو پیار ا ہو گیا

سہوٹ حیال،جمعہ کی شام فٹ بال میچ سے واپس گھر آتے ہو ئے چوآ خالصہ کے قریب سہوٹ بدال پُلی پر موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہونے والے زعفران مغل المعروف جان راولپنڈی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارے گئے،ان کی عمر تیس سال تھی،ایکسیڈنٹ کے وقت ان کے ساتھ زوہیب مغل بھی سوار تھے ،جن کو معمولی چوٹیں آئیں،جان مغل فرانس میں مقیم اکرام مغل،اشتیاق مغل المعروف منگا کے چھوٹے بھائی تھے،نماز جنازہ میں چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد،چوہدری سجاد حسین یو اے ای،شہزاد مالک مغل، چوہدری لیاقت حسین،ماسٹر عبد الرزاق ،راجہ مصطفی ،علامہ اللہ دتہ،علامہ محمد کلیم یسف،مولانا محمد سلیمان نقشبندی،چوہدری طالب حسین سمیت معزین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; Sahot Hayal; Zafran Mughal; “Jan” dies after accident few days ago near Choa brickyard, he was returning after football match.

 

Show More

Related Articles

Back to top button