DailyNewsHeadline

London; Haji M Hanif Langaryal hands chesque to Chief Justice on behalf of Aylesbury community for construction of dam.

حاجی محمد حنیف لنگڑیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ڈیم فنڈز کے لیے چیک حوالے کیا

برطانیہ کے شہر ایلز بری کے نمازیوں نے مسجد کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے پاکستان میں چیف جسٹس ڈیم فنڈ کے لیے تیرہ ہزار چار سو پچپن پونڈز جمع کیے جو انھوں نے موہڑہ لنگڑیال، چوآخالصہ کے حاجی محمد حنیف لنگڑیال کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے حوالے کیے۔ میاں ثاقب نثار نے حاجی محمد حنیف  لنگڑیال اور فنڈ میں حصہ ڈالنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

چیف جسٹس پاکستان جناب ثاقب نثار کی آمد پر اوورسیز پاکستانی مسیحیوں نے ڈیم فنڈ ریزنگ مہم میں دل کھول کر حصہ ڈالا جس پر چیف جسٹس صاحب والہانہ کہہ اٹھے کہ ہمیں اپنے پاکستانی مسیحوں پر ناز ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ محب وطن پاکستانی ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتیں ہماری مقدس امانت ہیں اور ہمارا فرض بنتا ہے ہم انہیں بھرپور تحفظ فراہم کریں تاکہ کسی بھی موقع پر ان کی دل شکنی نہ ہو۔ علیم سردار اور ان کی ٹیم  کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اپنے چرچ کی جانب سے ایک ہزار پونڈ کا عطیہ دیا اور پاسٹر اجمل چغتائی اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جو ملی نغمہ (اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں) گاتے ہوئے سٹیج کی طرف گئے اور چیف جسٹس صاحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا یہ تمام لوگ برمنگھم شہر سے تھے جب کہ لندن میں ہونے والے پروگرام میں ڈاکٹر پیٹر ڈیوڈ جان باسکو اور کاشان بینیٹ موجود تھے، اسی طرح مانچسٹر میں ہونے والے پروگرام میں ریورنڈ فادر فلک شیر اور ان کی ٹیم شامل تھی، یاد رہے کہ ان پروگرامز کے آرگنائزرز نے سٹنگ ارینجمنٹ کے لئے بھی ٹکٹس رکھی تھیں جس کی تمام آمدن بھی ڈیم فنڈ میں عطیہ کی گئی۔ برطانیہ کے
مختلف شہروں میں اس سلسلے میں آرگنائز ہونے والے پروگرامز میں برٹش نژاد پاکستانی مسیحوں نے بھرپور شرکت کی اور نئے ڈیمز کی تعمیر میں فنڈز کی صورت میں اپنا حصہ ڈالا اور یہ ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہٹیں گے۔

London; Chief Justice of Pakistan Mian Saqib Nisar is on a visit of Britain from November 20 to 28 to raise funds for the construction of the dams. CJP Nisar will attend five fund-raising gatherings in London and Manchester.

Aylesbury Masjid raised £13,455 for funds for the construction of the dams, Haji Mohammad Hanif langaryal of village Morra Nagraial, Choa Khalsa and Aylesbury went on behalf of Aylesbury Masjid to personally hand over the cheque to the  Chief Justice of Pakistan Mian Saqib Nisar.

Chief Justice of Pakistan Mian Saqib Nisar thanked Haji Mohammad Hanif langaryal  and Aylesbury community for their donation.

Chief Justice of Pakistan Mian Saqib Nisar left Lahore on Nov 20 for London and  attended a fund raising ceremony in Grey Inn Hall in London.
On Nov 22, he  attended a fund-raising ceremony at Royal Nawab Building. On 23, he attended a fund-raising ceremony in Manchester and return to London to attend a similar event organised by Dr Tariq Mehmood.

The last ceremony was hosted by Pakistan-born British boxer Amir Khan on Nov 26 in London. The CJP will then return to Pakistan on Nov 28.

Supreme Court lawyer Zafar Iqbal Lalanori will accompany the CJP during the fund raising campaign in Britain. According to sources, the CJP would bear all the expenses of the visit from his own pocket.

Show More

Related Articles

Back to top button