DailyNewsHeadline

Leicester, UK; Eid Millad Un Nabi procession taken out by Islamic centre

اسلامک سینٹر لیسٹر کے زیر اہتمام عظیم الشان عید میلاد النبیﷺ کا جلوس نکالا گیا

اسلامک سینٹر لیسٹر کے زیر اہتمام عظیم الشان عید میلاد النبیﷺ کا جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشق رسولﷺ نے شرکت کی، لیسٹر کی سڑکوں ، گلی ،محلوں میں اللہ اکبر کی صدائیں ، نعت رسول مقبولﷺ اور کلمہ طیبہ کے ورد نے سب کو گرما دیا، جلوس میں شامل بچوں، بوڑھوں، نوجوانوں نے ہاتھوں میں کلمہ طیبہ کے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جگہ جگہ کھانے پینے کے سٹال بھی لگائے گئے تھے اور عید کا سماں لگ رہا تھا۔ ہر شخص دل کی گہرائیوں سے جشن عید میلاد النبیﷺ منارہا تھا اور اس جشن میں پہلاور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے میں مشغول تھا، بچے جلوس کے شرکا کو چائے سموسے، پکوڑوں اور مٹھائی سے تواضع کرنے میں مصروف تھے ،ہزاروں کے مجمعے کو کنٹرول کرنے کے لئے باقاعدہ پولیس موجود تھی لیکن وہ بھی جلوس کے ساتھ جشن میلاد میں مشغول ہوگئی ان کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمارے لئے بھی خوشی کا دن ہے ہر شخص منظم، پرامن اور قانون کے دائرے میں جشن میلاد النبیﷺ منارہا تھا۔ اس میلاد النبیؐ ؐ کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر شاہد رضا نعیمی نے کہا کہ ہمارا مقصد اسلام کی اصل تعلیمات کو اجاگر کرنا ہے، نوجوان نسل بالخصوص کمیونٹی کو یہ یاد کرانا ہے کہ دین اسلام کی رسی کو پکڑ کر ہم امن اور خوشحالی کی طرف برھ سکتے ہیں

Leicester; Nearly 2000 people took the streets of Leicester in a colourful procession to celebrate the Eid Milad Un-Nabi .Volunteer told pothwar.com that: “It was a very peaceful procession with between 1,500 and 2,000 people.

“The message is peaceful one with members of the procession handing out roses and tea to passers-by.”It was a great occasion for all who took part.”

Show More

Related Articles

Back to top button