DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Wild boar destroy crops in Malok and Chakyal Hardo, UC Samot

یونین کونسل سموٹ کے علاقہ ملوک موضع چکیال ہر دو میں سؤر وں نے تباہی مچا دی

 یونین کونسل سموٹ کے علاقہ ملوک موضع چکیال ہر دو میں سؤر وں نے تباہی مچا دی جس کی وجہ سے متعدد کسانوں کی گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔یوسی سموٹ میں پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری اثالت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گندم کی فصل کو سؤر کے ہاتھوں مزید تباہ ہونے سے بچانے کیلئے سؤر کش ادویات کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر کسانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اپنے مویشیوں کو گندم کی فصل کی طرف نہ جانیں دیں تا کہ گندم کی فصل کو بچانے کیلئے سؤروں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Kallar Syedan; The wild boars increasing number is being concern to farmers, in the village of Malok and Chakyal Hardo in union council Samot, the wild boras have destroyed crops and are menace to the farmers.

Ch Asalas Hussain told pothwar.com that we have decides to spray medicine which will kill the boras and are asking all farmers  to make sure the boars are kept out of crops.

Residents of the UC Samot claim they see the wild animal almost everywhere at night because the population of this animal has grown significantly during the last few years after their culling and hunting was banned.While spotting wild birds and porcupines is becoming increasing difficult as their numbers have dwindled.

کلر سیداں کی منڈی مویشیاں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی

Kallar Syedan market becomes problem for pedestrians 

کلر سیداں کی منڈی مویشیاں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ، انتظامیہ نے سر کاری جگہ نہ ہونے کے باوجود سڑک پر منڈی سجا رکھی ہے جہاں مویشیوں کے علاوہ ہر شے دستیاب ہوتی ہے ۔ہر سوموار کو صبح8بجے سے رات 10بجے تک منڈی کے نام پر شہر کے عین وسط میں چوآروڈ بند رہتی ہے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگتی ہیں ۔گھنٹوں لوگ ہجوم میں پھنسے رہتے ہیں مگر منڈی کے نام پر تہہ بازاری کو فروغ دیا جاتا ہے جس کے لیے انتظامیہ اور ٹھیکیدار نے ایکا کر رکھا ہے اس طرح دونوں کے اشتراک سے ہزاروں لوگوں کو آزادانہ آمدورفت اور نقل وحمل کے بنیادی حق سے محروم کر دیا جاتا ہے ۔شہریوں نے پی ٹی آئی کی قیادت سے اپیل کی ہے کہ منڈی مویشیاں کے نام پر شہر کے وسط میں لگائے جانے والے بے مہار ہجوم کو سڑک اور شہر کے بجائے بائی پاس پر منتقل کیا جائے ۔تاکہ شہر سے گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہو سکے ۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں قائم بیڈ منٹن کورٹ تنازعہ بن گیا

High school Kallar Syedan badminton court becomes conflict 

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں قائم بیڈ منٹن کورٹ تنازعہ بن گیا ،مقامی افراد نے چند برس قبل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے ایک ہال میں بیڈ منٹن کورٹ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا تھا ۔آراضی اور عمارت گورنمنٹ ہائی سکول کی ہے مگر اس میں قائم بیڈ منٹن کورٹ میں عام شہریوں اور کھلاڑیوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ۔پرائیویٹ آدمیوں کی اجازت کے بغیر کھلاڑی وہاں کھیل نہیں سکتے کلر سیداں کے کئی ہونہار کھلاڑی آج بھی بیڈ منٹن کے لیے راولپنڈی جاتے ہیں جبکہ کلر سیداں میں قائم بیڈ منٹن کورٹ میں عام کھلاڑیوں کے بجائے پسند نا پسند کی بنیاد پر کھیلنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔کھلاڑیوں نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ کلر سیداں سکول میں قائم بیڈ منٹن کورٹ کو عام کھلاڑیوں کے لیے کھولاجائے یا پھر سکول آراضی کو اس سے واگزار کرایا جائے ۔

ڈاکٹر ساجد الرحمان روبصحت ہیں اور وہ آمدہ جمعہ آستانہ عالیہ بگھار شریف میں پڑھائیں گے

Dr Sajid Ur Rehman to Friday prayers at Baghar shareef shrine 

اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سجادہ نشین دربار عالیہ بگھار شریف ڈاکٹر ساجد الرحمان روبصحت ہیں اور وہ آمدہ جمعہ آستانہ عالیہ بگھار شریف میں پڑھائیں گے ۔

بروز منگل کلر سٹی اور ابرار فیڈر ضروری مرمت کے لیے صبح 9بجے سے دن 2بجے تک بند رہیں گے

Kallar city and Ibrar feeder to close on Tuesday 

آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز منگل کلر سٹی اور ابرار فیڈر ضروری مرمت کے لیے صبح 9بجے سے دن 2بجے تک بند رہیں گے ۔کلر سیداں شہر ،مرید چوک، کلر سگوال اور متعلقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

چیئر مین یونین کونسل چوآخالصہ سید راحت علی شاہ  کربلا (عراق )سے وطن لوٹ آئے

Chairman UC Choa Khalsa Syed Rahat Ali Shah returns from Iraq

چیئر مین یونین کونسل چوآخالصہ سید راحت علی شاہ ،شیخ میثم تمار ،شیخ سعید عباس،حکیم محمد طاہر، شیخ غلام شبیر حضرت امام حسین ؑ کے چہلم میں شرکت کے بعد کربلا (عراق )سے وطن لوٹ آئے

Show More

Related Articles

Back to top button