DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Body of a young man found on Sandhal road

گوجرخان صندل روڈ سے نوجوان کی نعش برآمد ریسکیو1122کے عملہ نے نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا

گوجرخان صندل روڈ سے نوجوان کی نعش برآمد ریسکیو1122کے عملہ نے نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا ایس ایچ او ملک رفاقت نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ صندل روڈ کے قریب ایک نعش پڑی ہے پولیس موقع پر پہنچ تو 35,40سالہ نوجوان کی نعش تھی جو کہ نشے کا عادی تھا اس سے کوئی دستاویزات وغیرہ برآمد نہ ہوئی جس سے اس کی شناخت ہو سکے نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچا دیا گیا ہے

Gujar Khan; A Body of young man aged between 35-40 has been found on Sandhal road, The body was then taken to THQ hospital by rescue services, So far the body has not been identified and is kept at the hospital.

ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائن بچھانے کے باوجود نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

Sewerage system issue still not resolved in housing scheme 1

ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائن بچھانے کے باوجود نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ ہو سکا اے ایس پی روڈ ، پوٹھوہار پریس کلب اور دیگر روڈ پر گٹروں کا گندا پانی ابل کر ہر وقت سڑکوں پر پھیلا رہتاہے جس کے باعث آبادی مکین اور پیدل گزرنے والے اس صورتحال سے سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں گندا پانی ہروقت سڑکوں پر جمع رہنے سے بدبو اور تعفن کے باعث ارد گرد کے دوکانداروں کا بھی بدبو سے براحال ہے آبادی مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کا مستقل حل کیا جائے اور عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

شہریوں کو صاف ستھری اشیاء خورد ونوش کنٹرول ریٹ پر فراہم کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے

Authorities have responsibilities to provide clean and at control rate grocery 

شہریوں کو صاف ستھری اشیاء خورد ونوش کنٹرول ریٹ پر فراہم کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے زائد نرخ وصول اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفےٰ کی ہدایت پر مختلف بازاروں میں ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی اوراشیاء خورد ونوش کے ریٹ چیک کئے گئے، سرکاری نرخوں سے زائد اشیاء فروخت کرنے پر قصابوں ، دودھ دہی، نان بائیوں اور ہوٹل والوں کو مجموعی طور پر اٹھائیس ہزار روپے کے جرمانے کئے اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء خورد ونوش فروخت کی جائیں اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے غفلت برتنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی

بھیررتیال میں موبائل سروس یونٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Free medical camp set up in Bher Ratiyal

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بابر ظہیر کی ہدایت پر بھیررتیال میں موبائل سروس یونٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر عائشہ آصف اور ڈاکٹر غفراسعید نے درجنوں مریضوں کا معائنہ کیا ان میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی اس موقع پر بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالہ سے خصوصی لیکچر دیا گیا جبکہ خواتین میں اس حوالہ سے مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں علاقہ کے لوگوں نے اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کیمپوں کا دیگر علاقوں میں بھی انعقاد کیا جائے

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق 20نومبر بعد نماز مغرب گوجرخان میرج ہال میں “حرمت رسولؐ کانفرنس” سے خطاب کریں گے

Siraj Ul Haq to address in Gujar Khan on 20th november

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق 20نومبر بعد نماز مغرب گوجرخان میرج ہال میں “حرمت رسولؐ کانفرنس” سے خطاب کریں گے اس موقع پر وہ سیرت النبیؐ کے حوالہ سے ہونے والے پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کریں گے

جے آئی یوتھ گوجرخان کے زیر اہتمام محمدؐعربی کوئز مقابلہ کے انعقاد کا مرحلہ کامیابی سے اختتام پذیرہوگیا

JI Youth Gujar Khan hold quiz contest on Muhammad PBUH

جے آئی یوتھ گوجرخان کے زیر اہتمام محمدؐعربی کوئز مقابلہ کے انعقاد کا مرحلہ کامیابی سے اختتام پذیرہوگیا جے آئی یوتھ گوجرخان کے زیر اہتمام گزشتہ ایک مہینے سے کوئز مقابلہ کی رجسٹریشن کا عمل جاری تھا جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر راجہ محمد جواد نے کہا کہ یوتھ کے نوجوانوں نے ربیع الاول کی مبارک ساعتوں کو مزید بابرکت اور باسعادت بنانے کیلئے نوجوانوں کو سیرت مصطفےٰؐ سے جوڑنے کی عملی کاوش کی محمدؐ عربی کوئز مقابلہ کا براہ راست مشاہدہ کرنے کیلئے تشریف لانے والے حضرات سید آل عمران، عامروزیر ملک، انسپکٹر شبیر عباس، قاسم ربانی، مسعود چوہان، نوید طاہر، ماجد سلیم، راجہ شفقت اور محمد زاہد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جے آئی یوتھ کی یہ کاوش انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے عشق مصطفیؐ کو دوبالا کرنے کیلئے سیرت مصطفیؐ سے براہ راست رہنمائی حاصل کرنے کیلئے یہ کاوشیں بے حد معاون ثابت ہونگی مبصرین نے جے آئی یوتھ گوجرخان کی قیاد ت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے

جامع مسجد راجگان وارڈ نمبر8میں ہر سال کی طرح بزم فیضان رضا کے زیر اہتمام عشاء کی نماز کے بعد محفل نعت اور جلوس میلاد

Millad to be held at Jammia Masjid Rajgaan, Ward 8

آرگنائزر عبدالصبور کیانی کے مطابق جامع مسجد راجگان وارڈ نمبر8میں ہر سال کی طرح بزم فیضان رضا کے زیر اہتمام عشاء کی نماز کے بعد محفل نعت اور جلوس میلاد اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس جامع مسجد راجگان میں اختتام پذیر ہوتا ہے اور لنگر مصطفیؐ جلوس میلاد کے تمام شرکاء کو پیش کیا جاتا ہے

بڑکی جدید وارڈ نمبر2میں سٹریٹ لائٹ عرصہ دراز سے بند

Lights out of order for months in Barki Jadeed, Ward 2

بڑکی جدید وارڈ نمبر2میں سٹریٹ لائٹ عرصہ دراز سے بند ،سرشام ہی آبادی کی گلیوں میں اندھیرے چھا جاتے ہیں آبادی مکینوں نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ ڈیڑھ سال سے مین بڑکی روڈ اور اندرون محلہ کی گلیوں کی سٹریٹ لائٹ خراب پڑی ہیں متعدد بار چیئرمین بلدیہ اور عملہ سٹریٹ کو اس صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن سٹریٹ لائٹ کا نظام بحال نہ ہو سکا جس کے باعث گلی محلوں میں سٹریٹ لائٹ نہ ہونے سے رات کو راہگیروں بالخصوص ضعیف العمر افراد اور مساجد جانے والے نمازیوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے اہل محلہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹریٹ لائٹ کا نظام بحال کرانا جن کی ذمہ داری میں شامل ہے وہ خواب غفلت سے بیدار ہوں اور سٹریٹ لائٹ کا بوسیدہ نظام بحال کرا کے آبادی مکینوں کی مشکلات کا خاتمہ کریں

Show More

Related Articles

Back to top button