AJKDailyNewsHeadline

Mirpur; Authorities announce to crackdown on those taking over land illegally

میرپور میں ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈوان کا فیصلہ , عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی ہدایت کی روشنی میں ایم ڈی اے میرپور اور بلدیہ میرپور نے میرپور میں ناجائز قابضین کے خلاف جس طرح کریک ڈوان کا فیصلہ کیا ہے اس سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے چکسواری کی عوام نے بھی چکسواری میں بھی قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا ہے چکسواری میں محکمہ مال کی ملی بھگت سے سینکڑیوں کنال رقبے پر قبضے کرائے گئے ہیں اور ہزاروں کنال زمین مہاجرین کے نام پر الاٹ کروا کر محکمہ کے اا فسران اور لینڈ مافیا نے فروخت کی ہے اور قبضے کر رکھے ہیں چک سواری فیض پور شریف پنیام پنڈ خورد میں سینکڑوں کنال زمین پر قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ کر رکھا ہے اور انکو بڑے سیاسی کھڑپنچوں کی مکمل اشیر آباد بھی حاصل ہے جن کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے یہ قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا اتنا طاقتور اور مضبوط ہے کہ کوئی بھی حکومت ہو ان کوئی کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا مقامی تھانہ ہو پٹوارخانہ ہو جو بھی یہاں پر تعینات ہوتا ہے ان کی مرضی کی بغیر کچھ بھی نہیں کرتا جس کی وجہ سے وہ بلا کسی خوف و روک ٹوک باآسانی جودل میں آتا ہے کرتے ہیں میرپور شہر میں قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کے خلاف ممکنہ کاروائی کا عوامی حلقوں نے زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد کشمیر احتساب بیورو کے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ چک سواری میں بھی قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور ان سرکاری ملازمین کے خلاف بھی جو سرکار کی بجائے خود کو چند گنے چنے لوگوں کا ملازم سمجھتے ہیں اور جن کی ملی بھگت سے انھوں نے زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں تاکہ عوام خاص کر تارکین وطن کا اپنے اداروں پر اعتماد بحال ہو سکے اور وہ بغیر کسی ڈر اور خوف کے اپنے ملک اور شہر میں پیسہ لگا سکیں اور قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کی حوصلہ شکنی ہو ۔

Chakswari; The MDA Mirpur and Municipality Mirpur have ordered crackdown against those taking over land illegally specially the land mafia, the decision has been welcomed by public and the land owners.

In Chakswari their are allegations that with collaboration of revenue department thousands of Kanal land has been given away in Chakswari, Faiz pur shareef, Painam and Pind Khurd.

Public speaking to pothwar.com told overseas Pakistani are badly effected by land mafia and a crackdown against land mafia will bring confidence amongst those who fear for their land and property.

آزادکشمیر کے اساتذہ آج مظفرآباد کے پرامن احتجاجی مظاہرے میں بھرپورشرکت کریں گے

Azad Kashmir teachers to hold peaceful protest in Muzaffarabbad

آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی نائب صدر چودھری محمدامین اورچودھری نصیراحمدنائب صدر ضلع میرپور نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے اساتذہ آج مظفرآباد کے پرامن احتجاجی مظاہرے میں بھرپورشرکت کریں گے آزادکشمیر کے اساتذہ نے پرامن احتجاجی تحریک میں بھرپور شرکت کی ہے اورتمام ضلعی پرامن احتجاجی مظاہروں میں اپنی بھرپورشرکت یقین بناکریہ ثابت کیاہے کہ اساتذہ برادری اپنے حقو ق کے تحفظ اوران کے حصول کے لئے متحدومنظم ہے اوراپنے مطالبات کے حل کے لئے بھرپور اتحاداتفاق برقراررکھیں گے انہوں نے احتجاجی مظاہروں میں بھرپورشرکت کرنے اورمتحدومنظم ہوکرپرامن احتجاجی تحریک جاری رکھنے پراساتذہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے آج کے پرامن احتجاجی مظاہرے میں جوق د رجوق شرکت کریں گے اورحکومتی بے حسی اور بیوروکریسی کی سردمہری اوربدنیتی کے خلاف بھرپورپرامن احتجاج کرکے یہ ثابت کریں گے کہ وہ اپنے مطالبات کی منطوری تک اپنااحتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اساتذہ اپنے فوری حل طلب مسائل کے حل کے لئے اپناپرامن احتجاج 18اکتوبرتک جاری رکھیں گے اس کے بعدآئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گااگرحکومتی بے حسی اوربیوروکریسی کی سردمہری جاری رہی تواساتذہ کاپرامن احتجاج مکمل تعلیمی بائیکاٹ میں بدل سکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکے اساتذہ محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں بہترین اصلاحات کے لئے محکمہ کے اندرسے سیکرٹر ی تعلیم کی تعیناتی انتظامی اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی ہرتین ماہ میں سینئرمدرسین کی کنفرمیشن اورٹائم اسکیل کابروقت اجلاس منعقدکرنے ٹائم اسکیل کے لئے بوقت نفاذ ٹائم اسکیل پالیسی طے شدہ 60فی صدنتائج مجموعی شمارکرنے ٹیچرفاؤنڈیشن کے معاملات کاحل ٹیلنٹ سکالرشپ کی رقم میں اضافہ ایچ بی اے کی گرانٹ میں بلحاظ ملازمین اضافہ محکمہ تعلیم میں دوسرے محکموں کی مداخلت کاسلسلہ بندکیاجائے اوراس ضمن میں جاری شدہ فرمان حکومت کی منسوخی بہبودفنڈزجریدہ کے پیکیج کااجراء اورچی پی ایف کی درگزاری پرائمری مدرسین کی جبری ریٹائرمنٹ بندکی جائے کنوینس الاؤنس کی کٹوتی تحت قواعدنہیں بنتی حکومت عدالتی کیس واپس لینے کی منظوری سنیارٹی فہارس کوٹہ برائے ترقیابی مدرسین کوتحت قواعدمرتب کیاجائے کیونکہ فردواحد کی زبان قانون کادرجہ نہیں رکھتی نیز ترقیابی کاکوٹہ مقرر کیاجائے قواعدمجریہ 2016ء اور2018ء میں کی گئی ناانصافیوں کاازالہ کیاجائے اوران قواعدکے تحت پرائمری جونےئرسینئر(جملہ کیڈرز)کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اس کاازالہ کیاجائے پرائمری مدرسین کوبنیادی پے سکیل بی14جونےئرمدرسین کوپے سکیل 16 اورسینئرمدرسین کوپے سکیل 17دیاجائے سمیت دیگرمطالبات کے حل تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے انہوں نے آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی صدر سردارعارف شاہین کوبہترین قائدانہ صلاحیتوں اوراساتذہ کے حقوق کے تحفظ اورحصول کے لئے قابل فخرکرداراداکرنے پرخراج تحسین پیش کیااورانہیں آزادکشمیربھرکے اساتذہ کی جانب سے مکمل حمایت وتعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر کے اساتذہ چٹان کی طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کے حکم کے منتظرہیں اور اساتذہ کے مفاد اوران کے حقوق کے تحفظ اورحصول کے لئے تن من دھن کی بازی لگانے کے لئے تیارہیں 

ڈڈیال ٹریفک پولیس جگہوں پر ناکے لگا کر چالان میں مصروف شہرمیں تریفک کا نظام درم برہم

Traffic badly effected in Dadyal bazaar as large number of traffic wardens are working on serval check posts 

ڈڈیال ٹریفک پولیس جگہوں پر ناکے لگا کر چالان میں مصروف شہرمیں تریفک کا نظام درم برہم ٹریفک پولیس نے انت مچارکھی ہے بازار میں ٹریفک کی روانی کی یقینی بنانے کی بچائے سنسان سٹرک پر ڈیر ے ڈال کرمختلف غریب جو مزدوری کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق ان کا چالان کرتے ہیں یہ خاص کر موٹرسائیکل سواروں اور ہر چھوٹی گاڑی والے کو چالان معمول بنا لیا ہے لیکن جب شہر کے سکولوں میں چھٹی ہو تی ہے ڈڈیال مقبول بٹ شہیدچوک میں ٹریفک کا بلاک رکھنے معمول ہے ڈڈیال میں تعلیم اداروں میں چھٹی کے وقت کم از ٹریفک پولیس کے ہلکا ر ہو نے چاہنے جو ٹریفک کا رش کم ہو اور شہر میں روانی برقرار رکھے سکالیکن ڈڈیال مقبول شہید چوک سے ون تک گاڑیوں کی لائن لگائی ہو تی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک میں روانی نہیں برقرار رہتی ہے چھٹی کے وقت مختلف موٹرسائیکل سوار ون وے سے مقبول شہید چوک بار بار چکر لگتا نظر آتے ہیں ان کو ئی نہیں پوچھتا ہے سنسان روڈ پر موٹرسائیکل سوار کا فوری طور پر چالان کیا جاتاہے ہم ڈڈیال کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلدازجلدشہر کی ٹریفک کا نظام بہتر کیا جائے

Picture of the day    8/10/2018     Reception given for retiring Khawaja M Naib in Chakswari

Show More

Related Articles

Back to top button