DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Police case registered against two for swearing to traffic warden

انچارج سٹی ٹریفک وارڈن کلر سیداں سے غلیظ قسم کی گالیاں دینے پر ڈرائیور سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

انچارج سٹی ٹریفک وارڈن کلر سیداں سے چالان کی کاپی چھیننے اور غلیظ قسم کی گالیاں دینے پر ڈرائیور سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں سیکٹر انسپکٹر غلام شبیر نے تحریر کردہ استغاثہ میں بتایا کہ وہ ڈرائیور عادل منیر کے ہمراہ ڈیوٹی پر تھے کہ اسی دوران ایک گاڑی ہائی ایس نمبری ایل ای ایس 4314انتہائی تیز رفتاری سے ہماری سرکاری گاڑی کے سامنے آ کر رکی۔ڈرائیور کے ہمراہ ایک نامعلوم شخص بھی سوار تھا جو نیچے اتر کر میرے پاس آئے اور میرے ہاتھ سے چالان بک چھیننے کی کوشش کی اور ساتھ ہی ناقابل تحریر الفاظ میں گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی کا تم نے چالان کیا ہے، ہر روز میری گاڑی کا ہی چالان کیوں کرتے ہو،کسی اور کو تم پوچھتے نہیں،تمہیں کلر سیداں میں ڈیوٹی کرنے کے قابل نہیں چھوڑونگا۔ دونوں اشخاص جن کے بعد از دریافت نام طارق محمود سکنہ دکھالی اور لیاقت حسین سکنہ جسوالہ معلوم ہوئے میری گاڑی کے سامنے کھڑے ہوگئے،غلیظ گالیاں دیں جس پر میں نے اپنی سرکاری گاڑی سے نیچے اتر کر ان کی گاڑی کی چابی نکالنے کی کوشش کی تو ڈرائیور طارق نے گاڑی بھگا دی۔

Kallar Syedan; A Police case has been registered against Tariq Mahmood of Dhakali and Liaqut Hussain of Jaswala for swearing and threatening traffic warden after he had fined them.

بلدیہ کلر سیداں نے پنڈی چوآ روڈ اور گوجر خان روڈ کے مصروف علاقوں کو ریڈ زون قرار دے کر یہاں پر ہر قسم کی ریڑھی کھڑی کرنے پر پابندی عائد کر دی

Kallar authorities declare Choa and Gujar Khan red zone for encroachment

بلدیہ کلر سیداں نے پنڈی چوآ روڈ اور گوجر خان روڈ کے مصروف علاقوں کو ریڈ زون قرار دے کر یہاں پر ہر قسم کی ریڑھی کھڑی کرنے پر پابندی عائد کر دی۔چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید کے مطابق انتظامیہ نے مین شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کے لیے پنڈی چوآ روڈ پر تھانہ روڈ سے میزان بینک اور مین چوک سے ملک بیکرز گوجرخان روڈ کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے ان علاقوں میں ہر قسم کی ریڑھی کھڑی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے او ریہ پابندی صبح سے لے کر رات تک برقرار رہے گی جبکہ یہ بھی قرار دیا گیا ہے کہ جس دوکان کے سامنے کوئی ریڑھی ،رکشہ یا گاڑی کھڑی ہو گی تو جرمانہ اسی دوکاندار کو کیا جائے گا۔

کلر سیداں پولیس نے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا

Police case registered after cheque is dishonoured 

 کلر سیداں پولیس نے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔زاہدمحمود قریشی نے بتایا کہ مسمی مسعود خان سکنہ راولپنڈی نے مجھ سے رقم مبلغ دو لاکھ ستر ہزار روپے بطور امانت حاصل کر رکھی تھی بعد ازاں جب میں نے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو ملزم نے مجھے ایک لاکھ 55 ہزار مالیت کا عدد چیک دیااور باقی رقم کی ادائیگی کیلئے مجھ سے وقت مانگ لیا۔میں چیک کیش کروانے بنک گیا جو اکاؤنت میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا۔

وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس کی قیاد ت میں آراضی کمپیوٹر سینٹر کا دورہ

Ch Ziarab Hussain visits land computer centre 

ارکان بلدیہ راجہ کامران عابد، ٹھکیدار لطیف بھٹی ،محمد جنید بھٹی نے وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس کی قیاد ت میں آراضی کمپیوٹر سینٹر کا دورہ کیا تو لوگوں نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکایت کی کہ تحصیلدار کلر سیداں سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہفتہ میں تین دن تحت پڑی کے علاقے میں ناپ تول میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے بلدیہ کی حدود میں زمینوں کی منتقلی کے لیے رجسٹری کا کام ہر ہفتے کی تین ایام معطل رہتا ہے جس سے زمینداروں او ر عام افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ کلر سیداں کے تحصیلدار کو اضافی ذمہ داریوں سے استثنا دے کر کلر سیداں میں فرائض سر انجام دینے کی اجازت دی جائے اس سے مقامی لوگوں کے مسائل میں کمی واقع ہو گی۔

کلر سیداں کے سابق ٹی ایم او عبدالباسط قاضی کے فرزند کیپٹن خذیفہ قاضی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima of Captain Khaziqa Qazi son of ex TMO Abdul Basit celebrated 

کلر سیداں کے سابق ٹی ایم او عبدالباسط قاضی کے فرزند کیپٹن خذیفہ قاضی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔دعوت ولیمہ میں بریگیڈئیر زبیر احمد،کرنل فضل حق،کرنل افتخار،ڈاکٹر اوسامہ ولید قاضی، حافظ سہیل اشرف ملک، چیئر مین محمد زبیر کیانی، چوہدری عابد، افتخار علی، محمد عثمان، احمد سعید، انجنئیر اشتیاق ،معظم علی جنجوعہ، ملک اشتیاق حسین، قاضی حماد یاسر، قاضی محمد نصیر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button