DailyNewsKallar Syedan

Chief officer Municipal Kallar Syedan left speechless by councillors

بلدیہ کلر سیداں کا گرما گرم اجلاس ،ارکان انتظامی افسران پر برس پڑے بات بگڑنے پر چیف آفیسر بلدیہ نے معذرت کر لی

بلدیہ کلر سیداں کا گرما گرم اجلاس ،ارکان انتظامی افسران پر برس پڑے بات بگڑنے پر چیف آفیسر بلدیہ نے معذرت کر لی ،ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے کونسلر کا اظہار خیال۔اجلاس کی صدارت چوہدری محمد ضیارب منہاس نے کی۔نظامت کے فرائض سی او خالد رشید نے سر انجام دئیے۔اجلاس میں صوبیدار ظفر بیگ نے نکتہ اعتراض پر کھڑے ہو کر کہا کہ جون کے بعد کلر سیداں میں نرخ نامے فراہم نہیں کئے گئے مگر اس کے باوجود چھوٹے تاجروں کیخلاف کارروائی ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف آفیسر کلر سیداں کے پاس جرمانے کرنے کا اختیار نہیں مگر اس کے باوجود وہ شہر میں 76 کریانہ اسٹورز کو چھوڑ کر پنڈی روڈ پر جا پہنچے جہاں انہوں نے ریٹ لسٹ نہ ہونے پر یتیم بچوں کو چار ہزار روپے جرمانے کی چٹ تھما دی۔صوبیدار ظفر بیگ نے چیف آفیسر کو مزید آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہر میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے تجاوزات کا بہانہ بنا کر لونی سلیال میں روڈ پر پڑے پٹھوں کو قبضے میں لے لیا اور پھٹے واپس کرنے کی یقین دہانی کروانے کے باوجود انہوں نے ابھی تک پھٹے واپس نہیں کئے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف اس غیر منصفانہ کارروائی کو وہ نہیں مانتے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین آفس میں نہیں آتے،یہاں آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا اورہر شاخ پر الو بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں گندے اور غیر معیاری سیب سو سے کم فروخت نہیں ہو رہے،کوئی پوچھنے والا نہیں جس پر سی او کا کہنا تھا کہ سبزی اور فروٹ فروش متوسط طبقے میں آتے ہیں جس پر صوبیدار ظفر بیگ نے کہا کہ ہمیں ایسا پاکستان نہیں چاہے جہاں وراثتی انتقال پر پٹواری بیس ہزار روپے رشوت طلب کرے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مال میں مٹھی گرم کئے بغیر عام آدمی کا کام نہیں کیا جاتا۔۔اجلاس کی کارروائی کے دوران ٹیلیفون سننے پر رکن ایم سی راجہ کامران عابد نے چیف آفیسر کو ٹوک دیا جس پر سی او نے وضاحت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا ٹیلیفون تھا۔نوشاہی مسجد میں نکاسی آب کے سلسلہ میں 32 لاکھ روپے کی گرانٹ مختص کرنے پر بھی راجہ کامران نے حیرت کا اظہار کیا۔شیخ حسن ریاض نے کہا کہ سیاسی سطح پر ہم اپوزیشن میں ہیں مگر اس کے باوجود کسی ناجائز معاملات میں رکاوٹ پیدا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں کسی غریب کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کارروائی کی حمایت کی جائے گی۔رکن ایم سی حاجی اخلاق حسین نے نکتہ اعتراض پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وہ اپنے ایک اور معزز رکن کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ کے آفس میں گئے جہاں سے اے سی نے انہیں باہر نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ فروش لاکھوں کا کاروبار کرتے ہیں انہیں متوسط طبقے میں شامل کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔چیف آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ وہ کسی بھی معزز رکن کیساتھ بگڑانا نہیں چاہتے، برابری کی سطح پر سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،اگر میری وجہ سے کسی معزز رکن کی دل آزاری ہوئی تو وہ اس کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

Kallar Syedan; A Meeting was held at Kallar Syedan Municipal office under the supervision of Ch M Ziarab Minhas, the meeting turned out to be heated one as the officials had right go at Chief officer as he was left speechless and apologised to the officials over handling of traders price issue.

تحصیل کلر سیداں میں بھی 15 سے 27 اکتوبر کے دوران خسرہ سے بچاؤ کے حوالے سے انتظامات کو آخری شکل دی

Measles campaign to start in Kallar Syedan from 15-27th October 

پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل کلر سیداں میں بھی 15 سے 27 اکتوبر کے دوران خسرہ سے بچاؤ کے حوالے سے انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔12 روزہ اس خصوصی مہم کے دوران 6 ماہ سے 7 سال تک کے تقریبا34489 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ایسے بچے جن کو پہلے خسرے کا حفاظتی ٹیکہ لگ چکا ہو،ان کو بھی مہم کے دوران ٹیکہ لگایا جائے گا۔مہم کے دوران لگایا جانے والا ٹیکہ حفاظتی ٹیکوں کے کورس پر اثر انداز نہیں ہو گا۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے بتایا کہ اس مہم کو بھر پور طریقے سے چلانے کیلئے 26 آؤٹ ریچ اور 10فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ ٹیمیں محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت کے مقامی،ضلعی اور صوبائی افسران کی نگرانی میں کام کریں گی۔اس مہم میں محکمہ صحت کے 37 سکلڈ پرسنز،37 ٹیم اسسٹنٹنس، ٹیم میں کوالیفائیڈ تربیت یافتہ ماہرین،اور 210 سوشل موبلائزر،گیارہ یوسیز ایم او ز،11 اے ای ایف آئی پرسنز شامل ہونگے۔خسرہ مہم میں سرگرم ٹیمیں تحصیل کے تمام گاؤں اور محلوں میں پہنچیں گی اور 27 اکتوبر تک اگر یہ ٹیمیں کسی جگہ نہ پہنچ پائیں تو اپنے قریبی مرکز صحت میں جا کر ٹیکہ لگوایا جا سکتا ہے۔

نواحی علاقہ ساگری میں یونیورسل پوسٹل ڈے منایا گیا

Universal postal day held in Sagri

نواحی علاقہ ساگری میں یونیورسل پوسٹل ڈے منایا گیا۔اس سلسلہ میں ہیڈ پوسٹ آفس ساگری میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں پوسٹ ماسٹر شیخ خالد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ ڈاک کی افادیت اور اس کی اہمیت سے صارفین کو اگاہ کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ ڈاکٹ پہلے کی طرح آئندہ بھی اپنی بہتر سروسز فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ محکمہ ڈاک کے ملازمین کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

کلر سیداں و گردونواح میں شدید طوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش ،بجلی کا نظام درہم برہم کرنٹ لگنے سے سات سالہ بچی جاں بحق

Heavy rainfall with gale force wind, child killed

 

Show More

Related Articles

Back to top button