AJKDailyNews

Master Ch Abdul Latif passed away in Dadyal

مشہور ومعروف سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹر چوہدری عبدالطیف مرحوم بٹور انتقال کر گئے

چوہدری محم خان مہر مرحوم کے بیٹے ماسٹر چوہدری محمد مصطفی کے بھجتے کرنل فیض الرسول کے چچاذاد چوہدری طارق شہزاد کے بڑے بھائی طیب کے والد اور تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے جنرل سیکرٹری چوہدری شجاع الرحمن مہر کے ماموں طلحہ طیب مہر کے دادا چوہدری مصعب کے نانا ماسٹر چوہدری نسیم احمد بٹور کے سسر یونین کونسل بھدر کی مشہور ومعروف سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹر چوہدری عبدالطیف مرحوم بٹور جوگزشتہ روز انتقال کر گئے تھے مرحوم کی رسم قل کی دعاتقریب ان کے گاؤ ں میں ہوئی رسم قل میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت جن میں سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شبنگ چوہدری جعفراقبال کے بھائی چوہدری سجاد ، محمدظفر بانکا،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری لیاقت علی بھدر ،کیپٹن خالد بشیر چوہدری ،قاری عطاء اللہ بھرد ،چوہدری طارق بھدر ،سید ضیاء اللہ شاہ امیدوار صوبائی اسمبلی چےئرمین یونین کونسل گلیانہ ڈاکٹر عباس بیرسٹر وسیم عارف بھدر چوہدری عنصر بھدر ،چوہدری نعیم ،احمد اعوان شریف ندیم احمد اعوان شریف ،چوہدری اصغر ،چوہدری ممتاز احمد شفقت اور اس کے علاوہ دیگر لوگوں نے دعا تقر یب میں حصہ لیا آخر میں دعا مولانا عبدالسلام شاکر صاحب آپ کا مونکی نے خطاب کیا اور دعا مغفرت کی

ریٹائرڈ صدرمعلم ذوالفقار علی کی اچانک وفات پر ایک تعزیتی اجلاس

ریٹائرڈ صدرمعلم ذوالفقار علی کی اچانک وفات پر ایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت راجہ اورنگزیب خان کنٹرولر امتحان ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور منعقدہوا۔ تعزیتی اجلاس میں چوہدری محمد امین سابق تحصیل صدر ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر، سخاوت محمود غوری ریٹائرڈ صدرمعلم مڈل سکول بٹھروئی نے بطور خاص شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد امین نے کہاکہ ذوالفقار علی خوش اخلاق اور فرض شناس انسان تھے بطور صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہاکہ مرحوم نے ہمیشہ اپنے سٹاف اور ادارے کے مفاد کا خیال رکھا اور طلباء کی پڑھائی میں بہتری کے لیے ہرممکن کوشش کی تعزیتی اجلاس سے سخاوت محمود غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذوالفقارعلی مرحوم محنتی اور فرض شناس آفیسر تھے ان کی محکمہ تعلیم کے لیے بہت سی خدمات ہیں انہوں نے بطورانتظامی آفیسر بہترین کام سرانجام دیا اور اپنے ادارہ کے معیار کو بلند کرنے میں ہرممکن کوشش کی ان کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اس موقع پر راجہ اونگزیب خان کنٹرولر امتحان ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ریٹائرڈصدرمعلم ذوالفقار علی کے زیرسایہ کام کرنے کا موقع ملا وہ اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک تھے انہوں نے ہمیشہ محکمہ تعلیم کی سربلندی کے لیے کام کیا اور اپنے سٹاف میں محبت و یکجہتی کو فروغ دیا راجہ اورنگزیب نے کہاکہ مرحوم ذوالفقار علی کی تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مرحوم کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا اجلاس کے اختتام پر مرحوم ذوالفقار علی کے لیے دعامغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی اجلاس میں محمد ضیاء اقبال، آصف جرال، چوہدری منیر حسین، محمد عظیم، اظہر شمیم، محمد عرفان،راجہ نوید خان، افضال تعظیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

موجود پاکستان کی حکومت غلط فہمی میں نہ ررہے بھارت ایک مکار دشمن ہے

پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر مرکزی نائب صدر سابق وزیر حکومت چوہدری محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجود پاکستان کی حکومت غلط فہمی میں نہ ررہے بھارت ایک مکار دشمن ہے جس نے ہمیشہ مذکرات کی راہ فرار اختیار کی بھارتی حکومت حکمران نے کبھی بھی سنجید کا مظاہر نہیں کیا مسئلہ کشمیر کے حل ہونے سے پاک بھارت کی کشیدگی ختم ہو سکتی ہے مقبوضہ وادی میں یوم عاشور جو مسلمان کے لئے مقد س دن ہے یہ وہ دن جس میں تمام دنیا کے مسلمان نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسینؓ کی یاد میں نوحہ خوانی اور یزیدیت کے ظالم کا نقشہ کھینج کرثابت کرتے ہیں نواسہ رسولؓ اپنی جان کا نذارنہ دیکر اپنے نانا کے دین کو بچالیا کئی سال گزر گئے ہیں امام عالی مقام کی یاد ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنان سب ڈوثرن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جسکی کی صدارت ڈائریکٹر قیصر یونس کی طرف سے امامؓ کی یاد میں منعقد لنگر کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button