DailyNewsGujarKhan

MPA Ch Javed Kausar visits MC Junior Public school, Gujar Khan

چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کا ایم سی جونیئر پبلک سکول گوجرخان کے دورہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لائے گی تعلیم وصحت اور پولیس کا نظام بہتر بنانا اولین ترجیح ہے گوجرخان کے سرکاری سکولوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کروں گا ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ایم سی جونیئر پبلک سکول گوجرخان کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی گوجرخان کے ملک نوید جاوید، ثاقب علی بیگ اور امیر افضل قریشی بھی تھے چوہدری جاوید کوثر نے ایم سی جونیئر پبلک سکول کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا اور بہترین انتظامات و تدریس پر اساتذہ کی محنت کو سہراہا سکول پرنسپل نے تفصیلی بریفنگ دی چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ گوجرخان کے سرکاری سکولوں کو درپیش مسائل سے وہ بھی بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں حل کرانا ان کی اولین ترجیح ہے پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے انتخابی وعدے ضرور پورے کرے گی تعلیم صحت اور پولیس نظام میں انقلابی تبدیلیاں لا کر عملی طور پر نئے پاکستان کی جانب قدم بڑھائیں گے

Gujar Khan; MPA Ch Javed Kausar advocate visited MC Junior Public school in Gujar Khan, Where he promised to improve better education facilities.

گوجرخان شہر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف بلدیہ گوجرخان کا روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری

گوجرخان شہر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف بلدیہ گوجرخان کا روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری، تجاوزات کو ہٹا کر راستوں کو صاف کیا جار ہا ہے شہریوں کا خیر مقدم ، اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مرضیہ سلیم کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ مخدوم بلال احمد بلدیہ آفیسر چاندمبین انفورسمنٹ انسپکٹر مرزا اسحاق بلال سلیم نے عملہ کے ہمراہ مین بازار میں ناجائز تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا تجاوزات کے مرتکب افراد کا سامان ٹرالیوں میں لوڈ کر کے بلدیہ آفس پہنچایا اور سامان وغیرہ ضبط کر لیا گیا

گوجرخان گرین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر چوہدری اویس سلطان نے اسم محمدؐ کے نام کی خطاطی کی نمائش کو کامیاب بنانے پر گوجرخان کے عوام کا شکریہ

گوجرخان گرین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر چوہدری اویس سلطان نے اسم محمدؐ کے نام کی خطاطی کی نمائش کو کامیاب بنانے پر گوجرخان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے جس محبت کے ساتھ جوق در جوق نمائش میں آکر شرکت کی وہ قابل تعریف ہے ملک بھر سے خطاط حضرات نے اپنے اپنے انداز میں اسم محمدؐ لکھ کر داد سمیٹی چوہدری اویس نے کہا کہ اس کامیاب پروگرام کے پس پردہ گوجرخان گرین ٹیم کے تمام اراکین کی شبانہ روز محنت کا بڑا عمل دخل ہے ہماری تنظیم اگلے مرحلے میں جی ٹی روڈ کی گرین بیلٹس میں پودے لگانے اور شہر کو صاف ستھرا بنانے کا بڑا پروگرام ترتیب دے رہی ہے انہوں نے اس سلسلہ میں شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے کیونکہ شہریوں کے عملی کردار کی وجہ سے یہ مہم کامیاب ہو سکتی 

گوجرخان زمان ہاؤس میں بیگم کلثوم نوازکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی منعقد کی گئی

گوجرخان زمان ہاؤس میں بیگم کلثوم نوازکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی منعقد کی گئی جس میں مولانا سجاد ساجد نے خصوصی دعا کرائی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض اور تحصیلی صدر مسلم لیگ ن گوجرخان راجہ حمید ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اول کا درجہ حاصل کرنے والی بیگم کلثوم نواز دنیا میں نہیں رہی لیکن ان کی شخصیت کا ہر پہلو محب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز نے آمریت کے دور میں بھی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا بلکہ ان کے جراتمندانہ فیصلے تاریخ کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ عظیم قائد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور مشکل حالات میں کبھی نہ ڈگمگائی ان کی یاد میں ہر ورکر رنج وغم میں مبتلا ہے کہ ہم ایک لیڈرسے مرحوم ہوگئے ہیں ، گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے چوہدری محمد ریاض کی رہائشگاہ پرقرآن خوانی کرائی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے ورکروں ،چیئرمین ،وائس چیئرمین اور معززین علاقہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ تاریخ کا ایک باب کلثوم نواز پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے قیمتی اثاثہ تھیں جبکہ ان کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اس دعائیہ تقریب میں چوہدری خالد محمود آف ڈھوک میرپوریاں ،چوہدری اشفاق ،خواجہ جہانگیر ،راجہ شیر افضل ،چیئرمین یحییٰ فیض ،چیئرمین سید قلب عباس ،چیئرمین مرزا ارشد ،چیئرمین ایاز بھٹی ،چیئرمین محمد رسول بھٹی ،خواجہ نعیم قیوم ،راجہ سہیل عباس کیانی ،خان آصف ،مرزا عرفان ،چوہدری توقیر ،حاجی مہراب ،مرزازاہد بھڈانہ، ماسٹر ولایت ،شیر افگن قریشی ،چوہدری سہیل خالد ،مرزا امین گوجرخانوی ،خواجہ محمد یٰسین ،چوہدری محمد سرفراز ،راجہ میرداد ،مرزا ظہیر،نمبردار صغیرگلیانہ ،امجد گلیانوی ،راجہ احتشام سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی 

بلدیہ گوجرخان کرپشن کی آماجگاہ بن چکا ہے

بلدیہ گوجرخان کرپشن کی آماجگاہ بن چکا ہے ان خیالات کااظہار میونسپل کمیٹی کے کونسلروں ملک حمید احمد، عمران بٹ، چوہدری سہیل اشرف، آصف خان ،مس غزالہ فاضل نے اپنے تحریری بیان میں کیا میونسپل کمیٹی آج تک عوام کو ان کے بنیادی حقوق تک دینے میں ناکام ہو چکی ہے عوام صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں نہ تو صفائی کا کوئی نظام اور نہ ہی لوگوں کو سٹریٹ لائٹس کی سہولت میسر ہے پانی صفائی اور سٹریٹ لائٹس کے منصوبوں میں کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف ان منصوبوں پر کاغذی طور پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود نہ تو صفائی نہ پانی اور نہ ہی لائٹس لوگوں کو مہیا کی گئی ہیں ہم ممبران میونسپل کمیٹی اس بات کا بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام منصوبوں کا منصفانہ آڈٹ ہو اور جو بھی شخص چاہے وہ محکمہ کا اہلکار یا آفیسر ہو یا کوئی بھی منتخب نمائندہ ہو اس کو عبرتناک سزا دی جائے

 

Show More

Related Articles

Back to top button