DailyNewsOverseas news

Sweden; Condolences held at the residence of Shakil Ch for late Kalsoom Nawaz

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن کے صدر شکیل چوہدری کی رہائیش پر ایک تعزیتی اجلاس

پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن کے زیراہتمام سٹاک ہوم میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن کے صدر شکیل چوہدری کی رہائیش پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ بیگم کلثوم نواز کی روح کے ایصال ثواب کیلئے منعقد ہونے والے اس تعزیتی اجلاس کی صدارت صدر مسلم لیگ ن سویڈن جنید نواز چوہدری اور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شکیل چوہدری نے کی۔اس تعزیتی اجلاس میں مسلم لیگی عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ سویڈن میں موجود تمام سیاسی سماجی اور مزہبی تنظیمات کے نمائیندگان نے شرکت کی۔جن میں پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پپلزپارٹی ،مسلم لیگ ق،ادارہ منہاج القرآن سٹاک ہوم،اور کرسچن کمیونٹی سویڈن نمایاں ہیں۔

تعزیتی اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سویڈن کاشف عزیزبھٹہ نے بیگم کلثوم نواز مادر جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مسلم لیگ کیلئے خدمات کو سراہا۔مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر جنید نواز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے تمام خاضرین کا تعزیتی اجلاس میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اور مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی خدمات پر ان کو سلام پیش کیا انہوں نے کہا کہ انکی وفات کے موقع پر شریف خاندان کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے تمام چاہنے والے بھی گہرے رنج و الم میں ڈوب چکے ہیں جبکہ ہر پاکستانی اس حوالے سے شدید دکھ کا اظہار کررہا ہے۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن کے صدر شکیل چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دلی تعزیت کرتا ہوں،اللہ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ مریم نواز سمیت تمام اہلخانہ کو صبر دے۔اس تعزیتی اجلاس میں خافظ فدا حسین نے قرآن خوانی کے ساتھ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کروائی۔

جبکہ تمام کمیونٹی رہنماؤں نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور شریف فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔تعزیتی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ۔محمد آصف بٹ،مقصود خواجہ، عامر علی ندیم،ظفر چوہدری،شیخ سعید،چوہدری ریاض،تیمور عزیز کشمیری،حسن چوہدری،افضل فاروقی، خواجہ ابوبکر بٹ،عظیم کھوکھر،چوہدری عادل،چوہدری غفار،چوہدری زوالفقار،چوہدری کاشف، احسن رضا،طارق چوہدری,چوہدری راشد،ارشد ملتانی،شیخ وحید،خافظ فدا حسین.عاطف عزیز بھٹہ، سامسن کھوکر.فہدصدیقی،و دیگر کے علاوہ صدر مسلم لیگ ن سویڈن جنید نواز چوہدری،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن شکیل چوہدری،نائب صدر عرفان چوہدری،سیکرٹری جنرل کاشف عزیزبھٹہ، انفارمیشن سیکرٹری عمیر ضیا بھٹی،سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ علی اسامہ نے شرکت کی تعزیتی اجلاس کے آخر میں تمام مہمانوں کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔

Sweden; Condolences were paid for late Kalsoom Nawaz at the residence of Shakil Ch, President PML-N Youth wing, Sweden.

 

Show More

Related Articles

Back to top button