DailyNewsKallar Syedan

Farmers left stranded without TMA card

کلر سیداں میں کسانوں کیلئے کسان اے ٹی ایم کارڈ کا حصول وبال جان بن گیا

کلر سیداں میں کسانوں کیلئے کسان اے ٹی ایم کارڈ کا حصول وبال جان بن گیا۔چھ سے سات ہزار کے قریب کسانوں نے کھاد بیج اور دیگر ریلیف کیلئے لینڈ ریکارڈ سنٹر میں اپنی زمینیں بھی گروی رکھ چھوڑی ہیں مگر ابھی تک حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں اے ٹی ایم کارڈ جاری نہیں کئے جا سکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کلر سیداں کے زراعت آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر کسانوں کو کھاد اور بیج میں سبسڈی دینے کیلئے اے ٹی ایم کارڈز کا اجراء ہونا تھا جس کیلئے کلر سیداں میں سات ہزار کے قریب کسانوں نے اپنی زمینیں حکومت پنجاب کے نام گروی کروا رکھی ہیں۔کسانوں نے بتایا کہ ان کی زمینیں گروی ہونے کی وجہ سے انہیں کسی بھی معاملے کیلئے فرد جاری نہیں کیا جا سکتا جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا ہے۔کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور کسان اے ٹی یم کارڈز کے فوری اجراء کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Around 7,000 farmers are left stranded as they can not but fertilisers without government issued TMA cards, The Punjab chief minister has been asked to take notice and supply TMA cards to all the farmers.

محکمہ صحت پنجاب کے حال ہی میں برطرف کیے جانے والے پندرہ ہزار ڈیلی ویجز نے آج بروز پیر لاہور میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

محکمہ صحت پنجاب کے حال ہی میں برطرف کیے جانے والے پندرہ ہزار ڈیلی ویجز نے آج بروز پیر لاہور میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے ڈیڑہ برس قبل صوبہ بھر کے بی ایچ یو ،آر ایچ سی،ٹی ایچ کیوز ،ڈی ایچ کیوز اور دیگر کے لیے روزانہ اجرت کی بنیاد پر پڑھے لکھے پندرہ ہزار نوجوانوں کو بھرتی کیا تھا جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل تھی ۔یہ ڈیلی ویجز ڈینٹا انٹری آپریٹرز،مددگار،وارڈ بوائز کے کام کرتے تھے اور یہ اٹک سے لے کر رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد تک یہ ہسپتالوں میں فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔چند ہفتے قبل ایک ویڈیو پیغام میں انہیں ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا جس کے بعد سے ڈیٹا انٹری کا کام گزشتہ نو ایام سے بند پڑا ہے جس پر ہزاروں متاثرین نے آج بروز پیر صبح دس بجے مینار پاکستان لاہور سے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ریلی کے شرکا مینار پاکستان سے پنجاب سول سیکرٹریٹ تک مارچ کریں گے ۔ریلی میں پنجاب کے تمام اضلاع سے برطرف کیے جانے والے ملازمین شرکت کریں گے ۔

ملازم اللہ دتہ نے بھی سابق نائب ناظم راجہ طارق وینس کیخلاف سی پی او راولپنڈی کو درخواست دے رکھی

سابق نائب ناظم راجہ طارق وینس نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ میں نے اپنا فارم ہاؤس بنا رکھا ہے جہاں مال مویشی رکھے ہوئے ہیں۔اپنے مال مویشیوں کی دیکھ بھال کیلئے میں نے عثمان عرف سوہنٹرہ سکنہ چیچہ وطنی کو ملازم رکھا ہوا تھا۔گزشتہ روز میرے فارم ہاؤس پر ایک واردات ہوئی جس میں میں نے اپنے ملازم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔پوچھ گچھ کرنے پر ملازم نے بتایا کہ اس نے یہ واردات درجہ چہارم کے ملازم اللہ دتہ کے کہنے پر کی تھی۔سابق نائب ناظم کے مطابق ملازم نے انہیں بتایا کہ ہم دونوں نے مل کر یہ پلان تیار کیا تھا کہ تمام مویشیوں کو چوری کر کے تمام رقم آپس میں تقسیم کر لیں گے اور اس واردات کیلئے درجہ چہارم کے ملازم نے ملزم عثمان کو لالچ کے طور پر رقم بھی دے رکھی تھی۔درجہ چہارم کے ملازم نے جرگہ کے رو بروواردات میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔جرگہ کے فیصلے کے مطابق ملزم عثمان نے جو رقم راجہ طارق وینس سے وصول کر رکھی تھی اس میں سے مبلغ ایک لاکھ پچانوے ہزار کی رقم اللہ دتہ دینے کا پابند ہو گاجس کا اس نے ایک عدد اسٹام بھی دے رکھا ہے۔راجہ طارق کے مطابق اب اللہ دتہ یہ رقم ادا کرنے سے نہ صرف انکاری ہے بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔دریں اثناء ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکول ہذا کے انچارج ہیڈ ماسٹر رضا احمد نے ڈی او سیکنڈری کی ہدایت پر عمل کرنے کی بجائے انہیں بتایا کہ چونکہ یہ واقعہ سکول کی حدود سے باہر کا ہے اس لئے درجہ چہارم کیخلاف کسی پولیس کیس کا اطلاق نہیں ہوتا۔ادھر درجہ چہار م کے ملازم اللہ دتہ نے بھی سابق نائب ناظم راجہ طارق وینس کیخلاف سی پی او راولپنڈی کو درخواست دے رکھی ہے۔

شہید نائیک محمد شریف ولد محمد بخش کو ایک بار پھر بھلا دیا گیا

شہدا کی یاد ہر سال منائی جاتی ہے اس بار اسے زیادہ منظم انداز میں منایا گیا سرکاری تقریبات کے علاوہ نجی اداروں میں بھی تقریبات منعقد ہوئی مگر 1965کی جنگ کے پہلے شہید نائیک محمد شریف ولد محمد بخش کو ایک بار پھر بھلا دیا گیا۔نائیک محمد شریف 3بلوچ رجمنٹ میں فرائض سر انجام دیتے تھے اور یہ 6ستمبر بروز پیر دن ایک بجے واہگہ سیکٹر میں شہید ہوئے تھے اور یہ اس معرکے کے پہلے شہید بتائے جاتے ہیں ۔ان کا مزار کلر سیداں کے قصبہ چوآخالصہ کی نواحی بستی موہڑہ ہیراں میں ہے ۔

ماہانہ درس عرفان القرآن کی تقریب آج بروز پیر بعد نماز مغرب قادریہ جیلانیہ مسجد گوجرخان روڈ میں ہو گی

ادارہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کی تقریب آج بروز پیر بعد نماز مغرب قادریہ جیلانیہ مسجد گوجرخان روڈ میں ہو گی جس سے علامہ فیاض بشیر قادری اور مفتی زاہد محمود شازلی خطاب کریں گے ۔

تعزیت

مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد ،نمبردار اسد عزیز، مسعود بھٹی نے گاؤں طوطہ جا کر وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس سے ان کے بھتیجے ماجد کی حادثاتی موت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button