DailyNewsKallar Syedan

M Sikander of Nambal killed in a fatal accident in Rawat

کلرسیداں کا نوجوان روات میں ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق

کلرسیداں کا نوجوان روات میں ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گیا،گاؤں نمبل موضع سکرانہ کا محمد سکندراپنے بھائی الطاف احمد کو موٹر سائیکل پر روات چھوڑ کر واپس کلرسیداں جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طور پر راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔

Kallar Syedan; Mohammad Sikander of village Nambal has been sadly killed in a fatal accident in Rawat, when his motorbike collided with a truck.

کلرسیداں پولیس کی دوڑیں لگوا دیں پولیس رات گئے تک دور دشوار پہاڑی علاقوں میں گھومتی رہی

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)15کو کی جانے والی کال نے کلرسیداں پولیس کی دوڑیں لگوا دیں پولیس رات گئے تک دور دشوار پہاڑی علاقوں میں گھومتی رہی اور کسی ناخوشگوار واقعے کی تصدیق نہ ہو سکی۔ایک معتبر شخصیت نے 15کوکال کر کے بتایا کہ گاؤں سلطان خیل میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ایس ایچ او کلرسیداں رانا نعیم یاسین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ رات گئے سلطان خیل پہنچے تو گاؤں کے تمام لوگ محو خواب تھے لوگوں کے دروازوں پر دستک دے کر انہیں اٹھایا گیا اور واقعے کے بارے میں معلوم کیا گیا تو پورا گاؤں خود حیران تھا ان کا کہنا تھا کہ گاؤں میں ڈکیتی کی کوئی واردات ہوئی ہے نہ ہی کوئی قتل ہوا ہے جس کے بعدکلرسیداں پولیس واپس کلرسیداں لوٹ آئی۔

شاہ باغ میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ایک فیملی کلینک کا چالان

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر عابد حسین شاہ نے باغ جمیر ی میں عطائی ڈاکٹر کا کلینک سر بمہر جبکہ شاہ باغ میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ایک فیملی کلینک کا چالان مرتب کر کے عدالت ارسال کر دیا۔ڈی ڈی ایچ او کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ باغ جمیر ی میں قائم ایک کلینک میں عطائی ڈاکٹر مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف ہے جس پر اس کا کلینک سیل کر دیا گیا۔ادھر شاہ باغ میں فیملی ہیلتھ کےئر سنٹر کی چیکنگ کے دوران وہاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے جس پر کلینک کے مالک ڈاکٹر سرفراز کیخلاف چالان مرتب کر کے عدالت بھیجوا دیا۔

ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹررانا نعیم یاسین کو  مبارکباد

کلرسیداں کے تاجروں بلدیاتی ارکان اور کاروباری افراد نے عید کی تعطیلات کے دوران بہترین حفاظتی اقدامات کرنے پر ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹررانا نعیم یاسین کو دلی مبارکباد دی ہے انجمن تاجراں کے سرپرست اعلیٰ حاجی ریاست حسین ،ذین العابدین عباس ،بلدیہ کلرسیداں کے ارکان شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،حاجی راجہ ظفر محمود ،چوہدری محمد اشرف،پرویز اختر منہاس ،راجہ طارق محمود کے علاوہ حاجی طار ق تاج ،مسعود بھٹی اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کاہ کہ عید کے ایام میں کلرسیداں پولیس نے بہترین حفاظتی اقدامات کر کے نہ صرف لوگوں کے دل جیتے ہیں بلکہ پولیس کے وقار میں بھی اضافہ کیا ہے جس پر ایس ایچ او کلرسیداں رانا نعیم یاسین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

اجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے ایم این اے منتخب کرانے پر یونین کونسل کنوہا،چوآ خالصہ،منیاندہ،سموٹ،دوبیرن کلاں اور نلہ مسلماناں کے ووٹروں کا شکریہ

پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے رہنماؤں راجہ یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،راجہ ظفر محمود چشتی اور چوہدری تصور حسین نے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے ایم این اے منتخب کرانے پر یونین کونسل کنوہا،چوآ خالصہ،منیاندہ،سموٹ،دوبیرن کلاں اور نلہ مسلماناں کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔دریں اثناء نومنتخب ایم این اے راجہ پرویز اشرف کے فرزند بریسٹر راجہ شاہ رخ پرویز نے کنوہا موہڑہ وینس میں راجہ کامران کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور ورکروں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے اور انشاء اللہ ان کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔ وہ راجہ کامران کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس آنے پر انہیں مبارکباد دینے ان کی
رہائش گاہ پر آئے تھے۔

ماہ اگست کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایت پر انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں غلام شبیر اور ڈیوٹے آفیسر عمران نواب خان کی زیر نگرانی ماہ اگست کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1415 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرکے ان سے چار لاکھ 71 ہزار روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔انہوں نے یہ کارروائی اوور لوڈنگ،زائد کرایہ وصولی،مسافروں کیساتھ بدتمیزی او ر بغیر فٹنس گاڑیوں کیخلاف کی ہے۔ٹریفک وارڈنز عنصر قریشی،عادل منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

موہڑہ دھیال کے انجم صدیق بھٹی اور اورنگزیب بھٹی حج کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

موہڑہ دھیال کے انجم صدیق بھٹی اور اورنگزیب بھٹی حج کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے پیر ماسٹر محمد افضل ،مسعود بھٹی ،پرنس جاوید اقبال،غالب حسین نے ان کے گھر جا کر انہیں مبارکباد دی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button