DailyNewsGujarKhanHeadline

گوجرخان، محلہ منور آبادمیں چوری کی سنگین واردات۔۔۔۔Gujar Khan; Robbery committed in Mohalla Munawar Abbad

گوجرخان، محلہ منور آبادمیں چوری کی سنگین واردات چور گھر کی کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے 35 لاکھ کا زیور اور سات لاکھ نقدی چوری کر کے لے گئے اہل خانہ گھر کی بالائی منزل پر سو رہے تھے چور گھر کا صفایا کر گئے پولیس تھانہ گوجرخان نے فرانزک لیب منگوا کر تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات محلہ منور آباد وارڈ نمبر12میں چورشہزادنذیر کے گھر کی بیرونی کھڑکی کاٹ کر داخل ہوگئے اور لاکر سے سونے کی 24چوڑیاں ،2کڑے،3ہارسٹ ،5انگوٹھیاں،3ہار اور7لاکھ نقدی چوری کر لی اہل خانہ جب صبح اٹھ کر بالائی منزل سے نیچے آئے تو گھر کے کمروں کا سامان بکھرا ہوا تھا اور لاکر وغیرہ ٹوٹے ہوئے تھے پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کر کے فرانزک لیب منگوائی اور فنگرپرنٹ حاصل کئے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تھانہ گوجرخان میں ایک ہفتہ سے ایس ایچ او فاروق رانجھا کے تبادلے کے بعد تاحال ایس ایچ او کی تعیناتی نہ ہو سکی جس کے باعث شرح جرائم میں اضافہ ہوا ہے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری سخت عدم تحفظ کا شکار ہیں پولیس کے اعلیٰ احکام فی الفور تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی کریں

Gujar Khan; A 35 Lakh rupees robbery has been committed at the residence of Shezad Nazir in Mohlla Munawar Abbad, Ward 12 in Gujar Khan; The window of the home was broken in by the gang who then fled with cash, jewellery and goods. Gujar Khan police are investigating the incident.

مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر 18اگست اور 20اگست کو پورے ملک میں سخت احتجاج

مولانا قاری محمدریاض عثمانی نے اپنے اخباری بیان میں کہاہے کہ ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں کے بارے میں تمام اہل اسلام اور خصوصاً پاکستان کے مسلمانوں بشمول قائد جمعیت علماء اسلام حضرت مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر 18اگست اور 20اگست کو پورے ملک میں سخت احتجاج اور تمام مسالک کے علماء کی محنت و کوشش اورحکومت وقت کی بہتر سفارتکاری کی وجہ سے وقتی طور پر خاکوں کا مقابلہ منسوخ تو ہوا ہے لیکن بالکل ختم نہیں ہوا حکومت مزید کام کرے اور اس کا مکمل سدباب کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کی گستاخی کی جرات نہ ہو اس معاملہ کو سیاسی اور ذاتی شدت کا مسئلہ بنانا غلط ہے اس میں ہر طبقہ فکر اور ملک کے لوگوں نے بھرپور احتجاج کیا الحمد للہ اس کی وجہ سے اس کو منسوخ کیا ہے 

زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے درخت اشد ضروری ہیں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں درخت آکسیجن مہیا کرتے ہیں حکومت نے ملک بھر میں پودے لگانے کی مہم کا جو آغاز کیا ہے اس میں شامل ہو کر اپنے اپنے علاقوں میں پودے لگا کر اس مہم کو کامیاب بنائیں ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے اسلامیہ ہائی سکو ل اور شریف پارک میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی صدر شہزادہ خان مرزا مختار سابق کونسلر خواجہ فیصل اور گرین ٹیم کے نوید طاہر خواجہ عادل عمرجاوید راجہ فیصل احتشام کیانی محبوب جٹ سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ پودے لگاکر ملک سے ماحولیاتی آلودگی اور گرد وغبار کا خاتمہ کریں نوجوان طبقہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے چودہ اگست پر بھرپور شجرکاری مہم کا آغاز کر کے تحصیل بھر میں پودے لگانے کی مہم کو کامیاب بنایا شریف پارک میں منعقدہ تقریب کے موقع پر گرین ٹیم کے ممبران نے چوہدری جاوید کوثر سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر کے واحد پارک کیلئے جھولے وغیرہ نصب کرائیں سیکورٹی کے انتظامات لائٹ اور مالی وغیرہ کا انتظام اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائے چوہدری جاوید کوثر نے یقین دلایا کہ پارک کی خوبصورتی اور لائٹوں وغیرہ کا بندوبست کیا جائے گا اور مالی بھی رکھے جائیں گے پارک کو مزید بہترکریں گے تاکہ شہریوں کو تفریح کی سہولیات اپنے شہر میں ہی میسر ہوں

پیپلز پارٹی والوں کو کوئی ضیاء الحق کا دور یاد کرا دے

خالدمبین جے یو آئی گوجرخان کے رہنما نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والوں کو کوئی ضیاء الحق کا دور یاد کرا دے جب پیپلز پارٹی کو سیاسی طور پر ختم کرنے کی پالیسی تھی اور مولانافضل الرحمن نے شدید مخالفت کے باوجود ایم آر ڈی میں شامل کر کے پی پی کو سیاسی زندگی دی تھی جن لوگوں کو سورۃ اخلاص نہیں آتی وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نظریاتی اساس کی کیا پاسداری کریں گے ان حالات میں مولانا فضل الرحمن کو اپوزیشن کا متفقہ امیدوار بنانا چاہیے پیپلز پارٹی اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ کرے

ملک میں یکساں نظام نصاب کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں

ساجد محمود بھٹی نے بتایا کہ انہوں نے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام کاتب فکر کو اہم کردار ادا کرنا پڑیگا ملک میں یکساں نظام نصاب کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہوں 

Show More

Related Articles

Back to top button