DailyNewsKahuta

Green Pakistan campaign starts in Kahuta

حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات پر" گرین پاکستان" کے تحت سول ویٹرنری ڈسپنسری علیوٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز

حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات پر” گرین پاکستان” کے تحت سول ویٹرنری ڈسپنسری علیوٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز ۔شجر کاری مہم کا آغاز چیئرمین یوسی ہوتھلہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عامر مظہر ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک کہوٹہ ڈاکٹر شاہد محمود، انچارج تحت سول ویٹرنری ڈسپنسری علیوٹ ڈاکٹر تہمینہ ناظر ، حفیظ احمد آسی ، تیمور احمد نے پودے لگا کر افتتاح کیا ۔مذکورہ مہم کے تحت محکمہ لائیو اسٹاک کہوٹہ کے طرف سے سول ویٹرنری ڈسپنسری علیوٹ میں شجر کاری مہم کا آغازکر دیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی یونین کونسل کو سرسبز کر نے کا عزم کر رکھا ہے کیونکہ درخت ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور در خت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔

Kahuta; Tree planation in Green Pakistan campaign was started at veterinary dispensary in Aliyot, with staff and local political personalities.

تما م عالم اسلام ناموس رسالتﷺکا تحفظ کریں

راجہ عمران وحید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناموس رسالت ﷺہمارے ایمان کا حصہ ہے تما م عالم اسلام ناموس رسالتﷺکا تحفظ کریں ۔حکومت وقت فوری طور پر ہالینڈ سے تمام سفارتی تعلقات کو ختم کریں اور اس کے سفیر کو ملک بدرکریں ۔ ان خیالا ت کا اظہار معروف مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے تحریک لبیک یارسول ﷺ کے زیر اہتمام ہالینڈ کے خلاف نکالی گئی کامیاب ریلی کے قاہد مولانا خادم حسین رضوی کو مبارکباد پیش کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ زندگی کی اصل کامیابی آپ ﷺسے دلی محبت میں ہے آپ ﷺ سے تمام اشیاء مال دولت ماں باپ ،بہن بھائی بیوی بچوں حتی کہ کاہنات کی ہر چیز سے بڑھ کر جب تک آپ ﷺ سے پیار نہیں کریں گے ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو گا آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہالینڈ کے خلاف تمام اسلامی ممالک اگھٹے ہو کر احتجا ج کر یں احتجاج کے لیے تمام ممالک ایک دن مقرر کریں اور اپنے اپنے ملک سے ان کے سفیروں کو ملک بدر کریں انہوں نے کہا حکومت وقت اس ایشو پر نرمی نہیں بلکہ سختی کے ساتھ ایکشن لیں ورنہ شمع رسالت ﷺ کے پروانوں کو کوئی بھی روک نہیں سکے گا۔ 

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر ہے گا

راجہ وحید احمد خان سینئر رہنماء پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک قائد تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر ہے گا پی ٹی آئی کی حکومت وفاق اور اکثریتی صوبوں میں بن گئی ہے ملک کی عوام کے لیے عمران خان ہی واحد امیدکی کرن ہیں ان خیالات اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ وحید احمد خان سینئر رہنماء پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں تحصیل کہوٹہ اور بلخصوص کہوٹہ سٹی میں موجود اپنے تمام ووٹروں ، سپورٹروں ، کارکنوں اور ورکروں کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے اپنا ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیا ہے انہوں نے کہا پاکستان موجود ہ تمام درپیش مساہل سے عمران خان ہی نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسی ایجنڈے کے لیے22سال جدوجہد کی اور انشاا للہ اب وقت آگیا ہے کہ ان پر عمل در آمد کیا جائے اور ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے جسکا خواب قائد اعظم ا ور علامہ اقبال نے دیا تھا۔

اظہار تعزیت

راجہ محمد شکیل کیانی کے بہنوئی اور راجہ یاسر کیانی کے خالو کی وفات پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدکا اظہار تعزیت۔فرزند پوٹھوار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی کے بہنوئی اور راجہ یاسر کیانی کے خالوراجہ حنیف کیانی گذشتہ دونوں وفات پا گئے تھے ان کی وفات پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد ،راجہ بابو اقبال ، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ تنویرآف سہر،صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ دوبیرن کلاں جا کر فاتحہ خوانی اور ان سے اظہار تعزیت کیااس موقع پر راجہ ریاست ،شفیق کیانی المعروف جی ایم کیانی،آصف کیانی اور دیگر افراد بھی موجود تھے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button