DailyNewsHeadlineKallar Syedan

برطانیہ پلٹ نوجوان چوہدری ظہیر سانپ کے ڈسنے سے ہلاک۔۔ Kallar Syedan; British Pakistani dies of snake bite

مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ،برطانیہ سے آنے والا 26سالہ نوجوان چوہدری ظہیر سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہو گیا،تین بہنوں کا اکلوتا 19سالہ بھائی جمال احمد گاڑی ریورس ہوتے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیاجبکہ کلر سیداں شہر کا دوکاندار بجلی کا کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری 26سالہ چوہدری محمد ظہیر مانچسٹر سے حال ہی میں تعطیلات منانے پاکستان آیا تھا وہ حسب معمول ہفتہ کی صبح اپنے پالتو کتے کو گھمانے کے لیے گھر سے باہر نکلا جہاں اسے زہریلے سانپ نے ڈس لیا وہ فوراً گھر پہنچا اور صحن میں ہی گر گیا۔اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں لایا گیا جہاں سے اسے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا،مرحوم کی ڈیڑہ برس قبل ہی شادی ہوئی تھی۔دوسرا حادثہ کلر سیداں شہر میں رات گئے پیش آیا مقامی دوکاندار نے پانی پینے کے لیے ریفریجریٹر کا دروازہ کھولا اور ساتھ ہی دیوار میں نصب بورڈ کا سوئچ آ ن کرنے کی کوشش کی کہ انہیں بجلی کا کرنٹ لگا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔تیسرا حادثہ کوئٹہ شہر میں پیش آیا جہاں کلر سیداں کا 19سالہ جمال احمد اپنے والد کے کاروبار میں ان کا ہاتھ بٹاتا تھا یہ گزشتہ روز ڈرائیور کے ہمراہ کوئٹہ شہر گیا جہاں ڈرائیور نے غفلت سے گاڑی ریورس کی اور عقب میں کھڑے جمال احمد کو نہ دیکھا اور وہ گاڑی کے نیچے آ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔اسے ہفتہ کے روز کلر سیداں کے قریب گاؤ ں نندنہ جٹال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں چیئر مین محمد زبیر کیانی،مناظر اقبال جنجوعہ، راجہ ضیا الحسن، راجہ غلام قنبر،حاجی اظہر حسین آزاد، راجہ اشفاق جنجوعہ، واجد جعفری، کامران کامی، یاسر قریشی، اسرار جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی جبکہ 26سالہ چوہدری ظہیر کو آبائی گاؤں منیاندہ اور راجہ ظہور کو کلر سیداں شہر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Kallar Syedan; A British Pakistani man along with two other people have died in various accidents in Kallar Syedan. Ch Zaheer, 26, from Manchester was bitten by a snake , he was being taken to hospital in Pindi but died of snake poison.In the second incident Kallar Syedan trader was killed due to electric shock while third incident where Jamal Ahmed, 19 was killed by a driver while reversing.

راجہ محمد علی کے مکمل ترقیاتی منصوبوں کے علامتی بورڈوں کے تنازعے کا ڈراپ سین فریقین نے پولیس سٹیشن جا کرواقعہ کو غلط فہمی قرار دے دیا

مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کے مکمل ترقیاتی منصوبوں کے علامتی بورڈوں کے تنازعے کا ڈراپ سین فریقین نے پولیس سٹیشن جا کرواقعہ کو غلط فہمی قرار دے دیا پولیس نے تمام علامتی بورڈز ٹھیکیدار کے حوالے کر دئیے کروڑوں کی کرپشن پکڑنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق یوسی منیاندہ ،چوآخالصہ،سموٹ وغیرہ کے مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے علامتی بورڈز الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باعث نصب نہ کئیے جا سکے چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے ان بورڈوں کی عبارت میں تبدیلی کی تجویز دی تھی انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ٹھیکیدار ان بورڈوں کو عبارت تبدیل کرانے واپس راولپنڈی لے جا رہا تھا کہ کلر سیداں بائی پاس پر یوسی کنوہا کے کونسلروں نے گاڑی روک کر تمام بورڈز اتروا لئیے اور انہیں پولیس سٹیشن منتقل کر دیا۔کونسلر نے ٹھیکیدار کے خلاف درخواست دی تو ٹھیکیدار نے بورڈ چرانے کے الزام میں کونسلر کے خلاف درخواست جمع کرا دی۔اگلے روز پولیس نے فریقین کو تھانے طلب کیا تو دونوں اطراف سے ایک تحریر پولیس کے حوالے کی گئی کہ جو کچھ بھی ہوا وہ محض غلط فہمی کا نتیجہ تھا جس پر پولیس نے درخواستیں نمٹا دیں اور تمام بورڈوں کو ٹھیکیدار کی ملکیت قرار دیتے ہوئے اس کے سپرد کر دیا جو وہ لے کر راولپنڈی روانہ ہو گیا۔یاد رہے کہ بورڈ پکڑتے وقت دعوی کیا گیا تھا کہ ہم نے مسلم لیگ ن کی کروڑوں کی کرپشن پکڑ لی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ آج شجر کاری کرے گی


ضلعی انتظامیہ آج شجر کاری کرے گی تمام اسسٹنٹ کمشنروں ،تحصیلداروں،گرداوروں اور پٹواریوں کو بھی حاضر ہونے کی ہدایت ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد مہمان خصوصی ہوں گے ۔پی ٹی آئی برسہا برس سے مسلم لیگ ن کو یہ طعنے دیتی رہی ہے کہ اس کی سیاست پٹواریوں کی مرہون منت ہے مگر یہی کام پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی جاری و ساری ہے ضلعی انتظامیہ نے آج بروز اتوار صبح دس بجے کورال چوک اسلام آباد ایکسپریس وے پر شجر کاری کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد مہمان خصوصی ہوں گے ۔تقریب میں شرکت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویونیو افسران ،اہلکاروں ،گرداوروں ،پٹوایوں کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔

کلر سیداں پولیس نے 25 یوم قبل چوکپنڈوری کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث 07 میں سے چار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔

کلر سیداں پولیس نے 25 یوم قبل چوکپنڈوری کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث 07 میں سے چار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔ملزمان نے 25 روز قبل چوکپنڈوری کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کا اعتراف کیا تھا جس پر دوران پولیس نے تفتیش واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ اور مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا ہے۔تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر رانا نعیم یاسین نے صحافیوں کو بتایا کہ مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ملزمان ایک جگہ پر چھپے ہوئے ہیں جس انہوں نے اس انسپکٹر طارق محمود،اے ایس آئی شاہد اکبر اور ہیڈ کانسٹیبلان محمد قدیر اور شاہد محمود پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چار ملزمان محمد عاطف سکنہ مدینہ ٹاؤن شاہ باغ،کلیم اقبال سکنہ ڈھوک کشمیریاں کمبیلی صادق،نعیم عرف کوڈو سکنہ درکالی شیرشاہی اور محمد عثمان سکنہ ڈھوک کشمیریاں کمبیلی صادق کو گرفتار کر ان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر لیا جبکہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے دیگر تین ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔ایس ایچ او نے بتایا کہ 5 اگست کی رات نامعلوم ملزمان شاہ باغ کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں ردا نامی خاتون کے گھر میں داخل ہو گئے جنہوں نے خاتون کو بجلی کی تاروں سے باندھ دیا اور کمروں کی تلاشی کے دوران ہزاروں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز،یوپی ایس اور دو عدد بیٹریاں چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ملزمان کے قبضے سے یوپی ایس ایک عدد بمعہ تین عدد بیٹریاں،موبائل فونز تین عدد،کمبل دو عدد اور 09 ہزا ر روپے کی لوٹی گئی نقدی برآمد کر لی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر تین ساتھیوں عدنان صفدر،عقیل احمد سکنائے کمبیلی صادق اور رمضان عرف گھوڑاسکنہ نلہ مسلماناں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

خرم شہزاد سپین کے شہر بارسیلونا میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقا ل کر گئے

بھلاکھر کے چوہدری اخلاق حسین کا جواں سال داماد چوہدری کامران عزیز کا بھانجاخرم شہزاد سپین کے شہر بارسیلونا میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقا ل کر گئے۔

راجہ محمود حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں بٹاڑی میں اد اکی گئی

بلدیہ کلر سیداں کے رکن راجہ طارق محمود کے چچا راجہ محمود حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں بٹاڑی میں اد اکی گئی جس میں ارکان بلدیہ پرویز اختر منہاس، چوہدری مشتاق حسین، شیخ حسن ریاض، حاجی اخلاق حسین، چوہدری محمد اشرف، صوبیدار ظفر اقبال بیگ، حاجی محمد اسحاق کے علاوہ چوہدری طارق تاج،محمد مسعود بھٹی، صوبیدار محمد حنیف، زین العابدین عباس، صوفی محمد سلیمان اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button