DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Jashn e azaadi and child awareness walk

گوجرخان میں جشن آزادی اور تعلیم آگاہی واک۔

گوجرخان میں جشن آزادی اور تعلیم آگاہی واک کا اہتمام ، ڈائریکٹوریٹ آف چائلڈ لیبر ویلفیئرڈیپارٹمنٹ ضلع راولپنڈی ، نمل سکول محلہ حافظ آباد اور اسلامک کڈز فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بچوں میں تعلیم اور جشن آزادی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے تعلیم آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین علاقہ کے علاوہ چائلڈ لیبر پراجیکٹ کے طلباء و طالبات اور سوشل موبلائزر چائلڈ لیبر محترمہ فہمیدہ شہناز صاحبہ نے بھی شرکت کی اور نمل سکول میں جشن آزادی کے پروگرام میں محترمہ فہمیدہ شہناز اور پرنسپل نمل سکول محمد عاطف اقبال نے بچوں سے تعلیم کی اہمیت اور جشن آزادی کے موضوع پر خطاب کیا

Gujar Khan; The Namal school and Islamic Kids foundation held a awareness walk in association with directorate of child labour welfare department , District Rawalpindi, The walk was held to celebrated Jashn e azaadi and make awareness on child labour.

ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول میں انٹی ڈینگی سیمینار کا انعقاد

ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول میں انٹی ڈینگی سیمینار کا انعقاد محکمہ صحت کے افسران سینئر اساتذہ کرام کے علاوہ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ملٹی میڈیا کے ذریعے ڈینگی کے تدارک کی آ گہی دی گئی تفصیلات کے مطابق ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گوجر خان میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کے میزبان ممتاز ماہر تعلیم اور سکول کے پرنسپل وقار احمد قاضی تھے سیمینار میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر فاروق خان ہیلتھ سینئر سپروائزر محمد یوسف کے علاوہ فوجی فاؤنڈیشن سکول کے پرنسپل میجر محمود قادریہ سکول کے سینئر مدرس عبدالشکور کیانی کے علاوہ دیگر اساتذہ کرام اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار میں ملٹی میڈیا پراجیکٹر کے ذریعے شرکاء کو ڈینگی لاروا کی پہچان انسداد اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ سکول جانے والے بچے ڈینگی کے تدارک میں آگہی کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں وہ یہاں سے جو کچھ بھی سیکھ کر جائیں اپنے گھر اور اہل محلہ کو اس ضمن میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں انھوں نے بچوں کو تاکید کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گھروں میں موجودایئر کولر پرانا کباڑ کا سامان پرانے ٹائر گملے وغیرہ والی جگہوں کو دیکھا کر یں اور ایسی جگہوں پر پانی نہ کھڑا ہونے دیا کریں سکول پرنسپل وقار احمد قاضی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں روازانہ کی بنیاد پر بچوں کو ڈینگی کی معلومات فراہم کی جاتی ہیں انسداد ڈینگی مہم صرف محکمہ صحت کی نہیں ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے 

یونین کونسل قاضیا ں کے نواحی گاؤں پنجگراں میں موبائل سروس یونٹ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر شیریں سخن اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بابر ظہیر کی ہدایت پر یونین کونسل قاضیا ں کے نواحی گاؤں پنجگراں میں موبائل سروس یونٹ کا انعقاد فیملی ہیلتھ کلینک کی انچارچ ڈاکٹر عائشہ آصف کی زیر نگرانی ہوا جس میں علاقے کی خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی خواتین کا فری چیک اپ کیا گیا جس میں مانع حمل ادویات اور جنرل ادویات فری دی گئی موبائل سروس یونٹ کے کیمپ کا مقصد گوجرخان کے دیہی علاقوں میں مفت ادویات اور خاندانی منصوبہ بندی کے طریقے فراہم کیے جائیں

جی ٹی روڈ چوک میں انتظامیہ اور موٹر وے پولیس کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی

مسلم لیگی رہنما مظہر حسین وارثی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جی ٹی روڈ چوک میں انتظامیہ اور موٹر وے پولیس کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے باعث مستقل ریڑھی بازار قائم ہو گیا ان ریڑھی والوں میں اکثریت افغانیوں کی ہے جنہوں نے جی ٹی روڈ کے دونں اطراف میں آدھی سے زائد سڑک پرقبضہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے یہاں آئے روز حادثات اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں مظہر وارثی نے کہا کہ موٹر وے پولیس اور مقامی انتظامیہ اپنی ذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر لگنے والے اس ریڑھی بازار کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں

چیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف کی خصوصی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف پانچویں روز بھی آپریشن کلین اپ جاری

چیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف کی خصوصی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف پانچویں روز بھی آپریشن کلین اپ جاری ، چاندمبین ،اجمل وارثی اور بلال سلیم کی زیر نگرانی بلدیہ اہلکاروں نے بڑی تعداد میں ریڑھیاں اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر بلدیہ کے دفتر پہنچا دیا جبکہ متعدد کو جرمانے بھی کئے گئے چیئرمین کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن سے حالات میں کچھ بہتری پیدا ہوئی ہے اور چیئرمین بلدیہ شاہد صراف نے کہا ہے کہ تجاوزات کرکے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی ریڑھی والوں کو ہاؤسنگ اسکیم نمبر1میں متبادل جگہ دیگر روزگار فراہم کیا جائے گا اور جگہ کی فراہمی میرٹ پر ہوگی اس کے بعد شہر کے کسی علاقے میں ریڑھی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی ، شہر بھر اور گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر مختلف علاقوں میں قربانی کی آلائشیں ابھی تک پڑی ہوئی ہیں تعفن سے سانس لینا بھی محال، منتخب ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صورتحال کا نوٹس لے کر آر ڈبلیو ایم سی کیخلاف کارروائی کریں شہری حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے شہر بھر میں صفائی کی ذمہ دارکمپنی کی ناقص کارکردگی سے ہر طرف گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں عید الاضحی کے بعد کچھ علاقوں سے آلائشیں اٹھائی تو گئیں لیکن ابھی تک مختلف علاقوں او رپلاٹوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پڑی ہوئی ہیں جس سے علاقہ مکینوں کا سانس لینا محال ہوگیا ہے گندگی کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے شہری حلقوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کمپنی کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے کر کارروائی کریں

 

Show More

Related Articles

Back to top button