GujarKhanHeadline

Gujrakhan, Performing Sunnat e Ibrahimi is ever so difficult for poor

قربانی کے جانوروں کی قیمتیں تاحال آسمان کو چھو رہی ہیں

عیدالاضحی کو 2روز باقی قربانی کے جانوروں کی قیمتیں تاحال آسمان کو چھو رہی ہیں بڑی تعداد میں قربانی کے جانوروں کو منڈیوں میں فروخت کیلئے لایا گیا لیکن تاحال خریدار کم ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے متوسط طبقہ کو سنت ابراہیمی ؑ کی ادائیگی میں بھی مشکلات کھڑی کر دی ہیں ملازمت پیشہ اور متوسط طبقہ گائے اور بیل میں حصہ ڈال کر قربانی کی ادائیگی کر لیتا تھا لیکن اس مرتبہ گائے بیل کی قیمتیں بھی لاکھوں تک ہے جس کے باعث یہ طبقہ سنت ابراہمی ؑ کی ادائیگی کیلئے بھی پریشان ہے منڈیوں میں موجود بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں سے بھاری کرایہ اور خرچ کر کے منڈیوں میں پہنچے ہیں جانوروں کی قیمتیں بھی مہنگائی کے باعث بڑھ چکی ہیں تمام اخراجات سامنے رکھ کر قیمت مانگتے ہیں لیکن گاہک سستے جانور تلاش کرتا ہے زیادہ تر افراد اس انتظار میں ہیں کہ آخری روز شاید قیمتوں میں کمی ہو سکے پھر خریداری کریں گے

 

قربانی کا گوشت ضرور کھائیں مناسب مقدار میں،ڈاکٹر یعقوب مرزا

قربانی کا گوشت وافر مقداراورتیز مصالحوں میں کھانے سے پرہیز کریں اور دل کے مریض بیل کے گوشت سے اجتناب کریں چکنائی سے پرہیز کریں مصالحہ جات کا کم استعمال کریں ان خیالات کااظہار معروف معالج ڈاکٹر یعقوب مرزا نے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قربانی کا گوشت ضرور کھائیں مناسب مقدار کومدنظر رکھیں زیادہ مقدار میں کھانا اور زیادہ مصالحے ڈال کر اسے پکانا اس سے بھی پرہیز کیاجائے کم سے کم مصالحوں کا استعمال کریں اور بالخصوص دل اور شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ ضروراحتیاط کریں اور زیادہ مقدار میں کھانے سے پرہیز کریں ڈاکٹر یعقوب نے مزید کہا کہ تیز مرچ اور مصالحہ جات ڈال کر گوشت نہ کھایا جائے

پاکستانی قوم کو نیا پاکستان اور باجرات ودلیر لیڈر مبارک ہو ،فرحت فہیم بھٹی

تحریک انصاف گوجرخان کے بانی و سینئر رہنما راجہ فرحت فہیم بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو نیا پاکستان اور باجرات ودلیر لیڈر مبارک ہو ، پاکستان کے بارے میں جوخواب علامہ اقبال اورقائد اعظم نے دیکھا تھا اور جس کی تعبیر کیلئے پاکستان کے باشعور عوام اور بالخصوص نوجوانوں نے عمران خان کے قافلہ میں شامل ہو کر جدوجہد کی اس کی تعبیر پوری ہوگئی آج عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد پاکستان اپنی تاریخ کے سنہری دور میں داخل ہو گیا ہے وطن عزیز کوعمران خان کی صورت میں پہلی بار مخلص اور محب وطن قیادت میسر آگئی ہے اب پاکستان کی ترقی دنیا کیلئے مثال بنے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسی قیادت صدیوں میں کسی قوم کو میسر آتی ہے پاکستانی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کی باگ ڈور اب ایسی قیادت کے ہاتھ میں آگئی ہے جو پاکستان اور پاکستانی عوام کو دنیا کی عظیم اقوام کی صف میں کھڑا کرنے کا ویژن رکھتے ہیں عمران خان نے پاکستانی عوام کو کرپشن سے بچانے اور عوام کے حقوق کیلئے جو طویل اور انتھک جدوجہد کی وہ پاکستانی سیاسی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو کرپشن سے پاک اور اداروں کو مضبوط و فعال کر کے دکھائیں گے اور ہم عمران خان کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے ملک بھر کی طرح گوجرخان کے عوام نے بھی لازوال جدوجہد کی جس پر گوجرخان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ ان کی جدوجہد رنگ لائی اور پاکستان کو حقیقی عوامی اور محب وطن قیادت میسر آئی

 

عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد 22واں وزیراعظم بننے پر 22کروڑ عوام کا شکریہ

عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد 22واں وزیراعظم بننے پر 22کروڑ عوام کا شکریہ، نیا پاکستان مبارک، قوم نے جس طرح پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کااظہار کیا اور الیکشن میں بھاری مینڈیٹ دے کر چاروں صوبوں میں تحریک انصاف قومی پارٹی بن کر ابھری ہے سب سے زیادہ ایک کروڑ اٹھاسی لاکھ سے زائد ووٹ لے کر پورے پاکستان میں پی ٹی آئی نے اپنا لوہا منوایا ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مہ پارہ بشیر مغل نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج اٹھارہ اگست کو اپنی سالگرہ اپنے والدین بشیر مغل، ساجدہ بشیر مغل کی شادی کی سالگرہ اور آج ہی اٹھارہ اگست عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر کیک کاٹ کر اپنی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اورکہا کہ عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد بائیسواں وزیراعظم بننے پر بائیس کروڑ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور قوم کو نئے پاکستان کی مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو وعدے اورملک سے کرپشن کا خاتمہ کے جو اعلانات کئے وہ ضرور پورے ہونگے اور سو دن میں واضح تبدیلی نظرآئے گی 

 

عیدالاضحی کی آمد، قصابوں نے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے چھریاں ٹوکے تیز کر لیے

عیدالاضحی کی آمد، قصابوں نے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے چھریاں ٹوکے تیز کر لیے اناڑی قصابوں کی بھی ٹیمیں تیار ، قصابوں نے پہلے دوسرے اور تیسرے دن کے ریٹ مقرر کر دیے اونٹ تیس ہزار بیل بارہ ہزار سے اٹھارہ ہزار بکرا تین سے چار ہزار تک مانگ رہے ہیں قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے قصابوں نے من مانے ریٹ اور ناز نخرے دکھانے شروع کر دیے ہیں اور دس سے بارہ کلو بیل کا اورتین سے چار کلو بکرے کا من پسند گوشت بھی ساتھ لے جانے کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں ادھر اناڑی قصابوں کی ٹیمیں جو سال میں ایک بار نکلتے ہیں وہ بھی جانور ذبح کرنے کیلئے تیاری پکڑ رہے ہیں 

 

Show More

Related Articles

Back to top button