AJKDailyNews

Barrister Sultan M Ch pays tribute to Late Ch M Yousif

چوہدری محمد یوسف کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے , بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری محمد یوسف کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ صدیوں تک پر نہیں ہو سکے گا چوہدری محمد یوسف ایک عہد ساز شخصیت تھے حکومت میں رہتے ہوئے انہوں نے ہمیشہ ڈڈیال کے مسائل کے بارے میں بات کی انکے فلاحی کام ہی ان کیلئے باعث مغفرت بنیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال میں سابق سینئر وزیر چوہدری محمد یوسف کی رہائش گاہ پر ان کے بھتیجے سابق امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار امتیاز، چوہدری اقبال، خان ظفر خان، چوہدری ارشد محمود، خواجہ عارف، چوہدری زمان، چیئرمین چوہدری عارف، چوہدری قدیر، چوہدری عمران زاہد، چوہدری شاہد، چوہدری آفتاب، چیئرمین راجہ شبیر، چوہدری تاج چیف، طیب احمد انصاری، ممبر چوہدری یاسین، ٹھیکدار محبوب مرزا، چوہدری مہربان، ملک محمد ایوب، ملک قمر ایوب، عدنان فاضل ایڈووکیٹ، وقاص طیب انصاری، عدنان عارف، سفیر کیانی، ذلے آفتاب، چیئرمین چوہدری اکبر، ملک اظہر، چوہدری شاہین الطاف، چیئرمین شاروم بھٹی، کونسلر ادریس رفیق، فاروق شاہد اور دیگر بھی موجود ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ چوہدری محمد یوسف کا شمار آزاد کشمیر اور پاکستان کی بڑی اور قابل عزت شخصیات میں ہوتا تھا انہوں نے سیاست میں رواداری قائم کی آزاد کشمیر کے بڑی سیاستدان بھی ان سے سیاست سیکھتے تھے انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد یوسف کی وفات کا گہرا دکھ اور غم ہوا ہے۔

AJK; Ex Prime Minsiter Azad Kashmir, Barrister Sultan Mahmood Ch went to the residence of  Late Ch M Yousif and paid glowing tribute o him.

ہم آزاد ہیں ملک کا ہر شہری ملک کا سپاہی ہے,ڈویژنل ڈائیریکٹر کالجز طاہر فاروق

ڈویژنل ڈائیریکٹر کالجز طاہر فاروق نے کہا ہے کہ آج ہمیں کسی کا کوئی ڈر نہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم آزاد ہیں ملک کا ہر شہری ملک کا سپاہی ہے ایک منظم سازش کے تحت اداروں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے ادارے بڑی مشکل سے اور بڑے وقت کے بعد عمل میں آتے ہیں ہمارے زمہ جو زمہ داری لگتی ہے اس کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے کوشش کریں تو اللہ بھی بندے کی مدد کرتا ہے بیٹیوں سے ہی گھر میں رونق ہوتی ہے بیٹیاں والد کا مان ہوتی ہیں مجھے خوشی ہوئی کہ ڈڈیال کی بیٹیوں میں بھی ٹیلنٹ موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرنمنٹ گرلز کالج ڈڈیال میں یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سمیرہ قمر،پرنسپل گرلز کالج نظر بتول، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ساجد نزیر، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نعیم اختراور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر چوہدری قدیر رمضان، پروفیسر خلیل، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈڈیال پروفیسر منیر بزمی،پرنسپل گورنمنٹ کالج کٹھاڑ پروفیسر چوہدری مختار اور دیگر بھی موجود تھے طاہر فاروق نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد ریاست ہے جس کا قیام نظریاتی بیس پر لایا گیا پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے سی پیک کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان دنیا کا طاقتور ترین ملک بننے جا رہا ہے ہم مایوس نہیں گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے تعلیمی معیار بہت بہتر کر دیا ہے ہم سب کو اپنے حصہ کی ڈیوٹی پوری کرنی ہو گیتقریب کا آغاز کلثوم اسمعیل نے تلاول کلام پاک سے کیا جس کے بعد مختلف ترانے، ٹیبلو اور نغمے پیش کیے گئے 
اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری نعیم اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے اور ہمیں اس نعمت کے ملنے پر ہر وقت اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے پاکستان ہزاروں شہیدوں کے خون سے بنا ہے اس پاکستان کو بنانے کیلئے قائد اعظم کی خدمات تا قیامت یاد رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ لوگ اداروں سے مایوس ہونے کے بجائے اس کی بہتری کیلئے کوشش کریں تو ادارے بہتر ہو سکتے ہیں وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا کے فیصلے پاکستان میں ہونے ہیں ۔

یوم آزادی 14اگست کے حوالے برائٹ فیوچیر مڈل پبلک سکول میں ایک پرُوقار تقر یب

یوم آزادی 14اگست کے حوالے برائٹ فیوچیر مڈل پبلک سکول میں ایک پرُوقار تقر یب منعقد ہوئی جس کی صدارت ادارہ کے پرنسپل حاجی نذر حسین نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈم رخسانہ امین نے کی تقریب کا آغازسیمنع الحق طالب علم جماعت پنجم نے حاصل کی نعت رسول مقبول صلم طالبات اجالااور سارہ یعقوب نے پیش کی طلباء وطالبات نے وطن پاکستان کے ترانے پیش کئے صدارتی خطبہ میں حاجی نذر حسین نے بچوں کو یوم آزادی کی بڑی قربانی کے بعد نصیب ہو ئی اس کی قدر کریں آج ظہر کی نمازکے بعد شکرانہ کے نوفل ادا کریں آخر میں بچوں سے دعاکرائی گئی کہ اللہ تعالی ٰشہید کے اللہ تعالی درجات بلند کرے اور ملک پاکستان کوترقی عطاکرے اور تاقیامت قائم رکھے

تعزیتی اجلاس

ایک تعزیتی اجلاس ہو ا جس کی صدارت پریس کلب کے صدر چوہدری شاہد نے صدارت کی اجلاس میں چوہدری شجاع الرحمن ،چوہدری محمد الیاس ،وقار بشیر ،عدنان بہزاد ،اقبال تبسم ،سہل برکت ،انوارلطیف ڈار،ملک عنصر صدیق ،نعمان نومی،خواجہ مسعود ،راجہ عاقل خان ،ہارون بٹ ،راجہ نجیب ،اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ایس ڈی او برقیات عبدالرحمن کی پھوپھی کی وفات پر اظہار کیا آخرمیں دعاکی لواحقین کو صبر عطاکریں محرمہ کو جنت فردوس میں جگہ عطا کریں آمین 

Show More

Related Articles

Back to top button