DailyNewsHeadlineKahuta

There is no validity in the news of me not contesting furure election. Major A Rauf Janjua

میر ے آئندہ الیکشن ناں لڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔میجر(ر) عبد الرؤف جنجوعہ

میجر(ر) عبد الرؤف جنجوعہ چیئرمین یوسی مواڑہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میر ے آئندہ الیکشن ناں لڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔عوام کی ووٹوں سے مسترد شدہ میرے سیاسی مخالفین جھوٹی اور من گھڑت خبریں ناں پھیلاہیں ایسی جھوٹی پر مبنی پروپگنڈے کرنابند کر دیں انہوں نے کہا کہ یونین کونسل مواڑہ میں میرا ایک گروپ ہے جس میں میری یوسی کے وائس چیئرمین ،یوسی کے تمام کونسلر ز ، علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات ،میرے خاندان کے افراد کے علاوہ میری یونین کونسل مواڑہ کی دیگر برادریوں کے عمائدین شامل ہیں یونین کونسل مواڑہ سے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں میرے لڑنے اور ناں لڑنے کا فیصلہ کرنے کا حق ان کو ہے ناں کہ میرے مخالفین کو ۔میجر (ر) عبد الرؤف جنجوعہ نے مزید کہا کہ میرے سیاسی مخالفین جھوٹ پر مبنی پروپگنڈوں کی دوکانیں بند کر یں اور آہیں ترقی کے میدان میں میرا مقابلہ کر یں انہوں نے کہامیں نے اپنی یونین کونسل مواڑہ میں گلیوں ، سٹرکوں کے علاوہ جو سب سے بڑا کام کرایا ہے وہ سوئی گیس کا ہے آج میری یونین کونسل مواڑہ کے بیشتر گھر اس سہولت سے مستعفید ہو رہے ہیں انشاء اللہ اپنی عوام کو کسی قسم کی مایو سی نہیں ہونے دوں گا ۔ 

Kahuta; Major Abdul Rauf Janjua speaking to media said their is no truth in the media which has been speculating that I will not contest future election.

ہالینڈ کی طرف سے آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کر نے کی شدید مذمت

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حرمت رسول ﷺ پر ہماری جان بھی قربان ہے ۔ہالینڈ کی طرف سے آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کر نے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر ہالینڈ کی طرف سے کیے گے اس قدام کے خلاف شدید احتجاج کریں اور ہالینڈ کی حکومت بھی زمہ دران کے خلاف کاروائی کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے باوا فرید عوامی سیکر ٹریٹ مٹور میں آئے ہوئے معززین اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ بابو اقبال آف ممیام ، راجہ طارق سرور ،کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ ، وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ، کونسلر راجہ عباس پپو ، کونسلر راجہ عرفان سرور،کونسلر راجہ مالک داد ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ بلال آف مٹور ، سردار شاہد آف پلوٹ سمیت دیگر معززین علاقہ موجود تھے ۔ MPAراجہ صغیر احمد نے مزید کہا کہ زندگی کی اصل کامیابی محمدآل محمد ﷺ سے محبت میں ہے آپ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہی اصل کامیابی ہے انہوں نے ہالینڈ کی طرف سے آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کر نے کی شدید مذمت کی ہے ۔

عید الضحیٰ ہمیں محبت ، ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے۔آغاسید مشتاق حسین نقوی

غاسید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید الضحیٰ ہمیں محبت ، ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے۔ اس موقع پر اپنے ارد گرد غریب ، بیواؤں ، یتیموں اور مسکینوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ جو ہمارا دین اسلام درس دیتا ہے۔ ان خیالات کااظہارڈیرہ مشتاق شاہ تحصیل کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر قربانی کے گوشت کیساتھ ساتھ سلاد، لیموں اور دہی کا بھی استعمال کریں۔ زیادہ پیٹ بھر کے گوشت نہ کھائیں اور کھانے کے بعد فوراً پانی ہر گز استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے گوشت کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق صاف کریں۔ اور استعمال کریں۔ تاکہ بیماریوں سے بچ سکیں۔ قربانی کی کھالوں اور آلائشوں کو مناسب مقام پر منتقل کرکے شہر کی صفائی میں انتظامیہ کی مدد کریں۔ اپنے گلی محلوں کو بھی صاف رکھنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افراد باالخصوص علمائے کرام مساجد میں ملکی استحکام، امن و امان اور خوشحالی کے لئے خصوصی دُعاؤں کا اہتمام کریں۔ ربّ العزت ہمیں عید الضحیٰ پر سنت ابراہیمی احسن طریقے سے ادا کرنے محبتیں اور دکھ درد بانٹنے اور اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

پریس کلب کہوٹہ سیکرٹری فنانس راجہ عمران ضمیر کی چالیسویں سالگرہ

پریس کلب کہوٹہ سیکرٹری فنانس راجہ عمران ضمیر کی چالیسویں سالگرہ ۔وکلاء ، صحافیوں ،ممبران ایم سی کہوٹہ اور سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت ۔ممبر پریس کلب کہوٹہ جنگ و جیونیوز کے رپورٹرسینئر صحافی عمران ضمیر کی سالگرہ فرینڈز ہوٹل کہوٹہ میں شاندار انداز میں منائی گئی۔ جس میں راجہ محمد ستاراللہ سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، آصف ربانی قریشی صدر الفتح گروپ کہوٹہ، محمد اشرف شمسی سوشل ویلفئر آفیسر کہوٹہ/ کلر، حافظ عبداللہ عباسی، راجہ سعید ایڈووکیٹ، حاجی ارشد کونسلر ایم سی کہوٹہ، ملک عبدالرؤف، کونسلر جماعت اسلامی میونسپل کمیٹی کہوٹہ، سردار مسعود سابق جنرل سیکرٹری، حاجی راجہ صغیر احمد، راجہ معراج اسلم، ملک حنیف، صائم سکندر جنجوعہ، راجہ افشار ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری کہوٹہ بار، راجہ فہیم رشید، طیب محمود احسن ایڈووکیٹ، سمیت معززین کہوٹہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر کہوٹہ کی تمام صحافی برادری اصغر حسین کیانی، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ، ساجد جنجوعہ، راجہ پرویز اقبال، ارسلان کیانی، انعام الحق قریشی، عبدالرافع، کبیر جنجوعہ و دیگر نے شرکت کی اور راجہ عمران ضمیر کو پھول، تحائف، خراج تحسین کلمات اور دعاؤں سے نوازا۔اس موقع پر مقررین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران ضمیر اعلی صحافتی اقدار کے علم بردار ہیں اور انہوں نے اپنے والدِ برزرگوار کی روشن ضمیری کی روایت کو بڑی خوبی سے نبھایا ہے۔ شرکا نے عمران ضمیر کی زندگی کے کچھ دلکش پہلوؤں کی نشان دہی کی۔ انہیں صادق، امین، بے باک اور مخلص صحافی قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ قلم کی سچائی کی کرواہٹ محسوس کرنے کے باوجود لوگ ان سے پیار کرتے ہیں کیوں کہ وہ سچے صحافی ہیں اور اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ آج ان کی سالگرہ پر ہر پارٹی اور مکتب فکر کے لوگ موجود ہیں۔اس موقع پر احباب نے عمران ضمیر کے والدِ گرامی کی بوجہ خرابی صحت عدم شرکت کو شدت سے محسوس کیا اور ان کی صحت کے لیے دعا کی۔کہوٹہ کے صحافیوں نے عمران ضمیر کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ میں نے تقریب کے دوران محسوس کیا کہوٹہ کے بابائے صحافت صوفی ایوب مرحوم کی یادوں کے گلاب مہک رہے تھے۔اس موقع پر عمران ضمیر نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ تقریب میرے لیے بہت یادگار ہے۔ میں میڈم ارم اور انعام الحق قریشی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور تمام مہربانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری ایک فون کال پر تشریف لائے۔آخر میں راجہ ستار اللہ ایڈووکیٹ نے عمران ضمیر کی چالیسوں سالگرہ کے حوالے سے فکر انگیز گفتگو کی اور تقریب کو انتہائی نفیس انداز، نپے تلے الفاظ اور دعائیہ کلمات پر ختم کیا۔

محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ اور تحصیل انتظامیہ”ستو”پی کے سو گئی

محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ اور تحصیل انتظامیہ”ستو”پی کے سو گئی۔زمہ داروں کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ شہرگندگی کے بڑھے بڑھے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ جگہ جگہ گندئے پانی کے جوہڑجن میں ڈہنگی مچھربڑی مقدار میں پایا جانے لگا۔ انتظامیہ کا ضلعی انتظامیہ کو”سب اچھا “کی رپورٹ ۔ کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ٖڈاکٹر مناء کا شدید احتجاج ۔انہوں نے کہا کہ ڈہنگی مچھروں کے خاتمے اور احتیاطی تدبیر کے نام پر برائے نام پروگرام کر کے صرف خانہ پری کی جاتی ہے جبکہ حقیقت میں کوئی بھی کام نہیں ہو رہا ۔انہوں نے کہا تحصیل انتظامیہ کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ہے حالیہ بارشوں کی وجہ سے اندرون کہوٹہ شہر میں پانی کے جوہڑ پائے جاتے ہیں جن میں کھڑے گندئے پانی میں بڑی مقدار میں ڈھنگی مچھر پایا جاتاہے محکمے والئے ہیں شہر کا دورہ کر نے سے شر ماتے ہیں انہوں نے کہا اس کے علاوہ بھی محکمہ صحت کی لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ میں بڑی مقدار میں کھانے پینے کی اشیاء کو فروخت کی جاتی ہیں سینٹر ی فوڈ انسپکٹر اپنے دفتر تک ہی محدود ہے وہ بھی اپنے دفتر سے باہر نکلنا کبیرہ گناہ سمجھتاہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button