DailyNews

London; M Naheed Bhatti donates 200 tree plantaion in in Narali

برطانیہ میں مقیم محمد ناہید بھٹی نے طارق جرال کی وساطت سے دو سو مختلف کے پودے مہیا کردیے

 گرین پاکستان مہم کے تحت یونین کونسل نڑالی میں ہزاروں پودوں کی شجر کاری، مخیر حضرات نے مفت پودے فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اہالیان علاقے کا پودے فراہم کرنے پر اپنے محسنوں کے لیے اظہار تشکر، تفصیلات کے مطابق گرین پاکستان مہم شروع ہونے پر دیگر علاقوں کی طرح موضع نڑالی میں بھی جوش و خروش پایا جاتا تھا، مہنگے پودے خریدنے کی سکت نہ ہونے پر لوگوں میں مایوسی بھی پائی جاتی تھی، بیول کی رہائشی برطانیہ میں مقیم محمد ناہید بھٹی نے طارق جرال کی وساطت سے دو سو مختلف کے پودے مہیا کردیے، سو پودے گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی بیس پودے قبرستان و جنازہ گاہ جبکہ شجرکاری کے لیے باقی پودے مختلف لوگوں میں تقسیم کردیے گئے، قیمتی پودے مہیا کرنے پر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی راجہ ممتاز علی اور عام لوگوں نے محمد ناہید بھٹی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے جزائے خیر کے لیے دعا بھی کی۔

London; M Naheed Bhatti in collaboration with Tariq Jarral has donated 200 tree for plantaion at Narali high school and other places in Narali region.

Show More

Related Articles

Back to top button