AJKDailyNews

Jobless educated students forced to take minor government jobs

ڈڈیال کے پڑھے لکھے نوجوان کم تعلیمی قابلیت کی سرکاری ملازمتوں پر بھی درخواستیں دینے پر مجبور

تحصیل ڈڈیال کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان جن کی تعلیمی قابلیت ایم اے، بی کام اور بی اے سمیت کمپیوٹر ڈپلومہ ہولڈرز محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے مشتہر کی گئی آسامیاں جن کے لیے تعلیمی قابلیت مڈل اور میٹرک تھی کہ انٹرویو 09 اگست بروز جمعرات سرکل آفس میرپور پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق مقامی ایم ایل اے چوہدری مسعود خالد کی طرف سے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں بے روز گار نوجوانوں کوروز گار فراہم کرنے کی عدم دلچسپی کی بنیاد پر ڈڈیال کے پڑھے لکھے نوجوان کم تعلیمی قابلیت کی سرکاری ملازمتوں پر بھی درخواستیں دینے پر مجبور ہیں ایک طرف مقامی وزیرحکومت اوران کے ساتھی ڈڈیال میں سڑکوں کی تعمیر کے شادیانے بجانے پر مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف ڈڈیال کے تعلیمی قابلیت جن میں ایم اے، ایم اے بی ایڈ، بی کام، بی کام بی ایڈ،بی ایس سی، بی اے، بی اے بی ایڈاور کمپیوٹر ڈپلومہ ہولڈرز ہے سرکاری نوکریوں کے لیے دربدر کی ٹوکریں کھانے پر مجبور ہیں اکثرگریجویٹ نوجوانوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ میرپور کی طرف سے دیے گئے اشتہارخالی آسامیوں کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرائی اور انٹرویو کے لیے مقرر کردہ تاریخ 09 اگست کو میرپور آفس پہنچ گئے دوران انٹرویو محکمہ پبلک ہیلتھ انٹرویو کمیٹی نے ایم اے، بی کام ، ایف ایس سی اور ایم اے تعلیمی قابلیت کے حامل امیدواروں کی زیادہ تعلیمی قابلیت پر حیرانگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے چلتا کردیا یاد رہے کہ حلقہ ایل اے ون تحصیل ڈڈیال میں ایم ایل اے کے زیادہ قریبی ساتھی اپنے خاص منظور نظر افراد کو نوازتے ہیں حلقہ ایل اے ون تحصیل ڈڈیال کے مقامی ڈگری ہولڈرز نوجوان بے روز گاری کی ہاتھوں پرائمری اور مڈل تعلیمی قابلیت کی حامل آسامیوں پر درخواستیں دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ڈڈیال میں خالی آسامیوں پر مظفرآباد، بھمبر،کوٹلی سمیت دیگر حلقوں کے لوگ ان خالی آسامیوں پر بذریعہ تبادلہ اور ڈائرکٹ تعنیاتیاں کرا لیتے ہیں جس کی وجہ سے ڈڈیال کے پڑے لکھے نوجوانوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے مقامی وزیرحکومت اپنے انتخابی حلقہ پر خصوصی توجہ دیں اور بے روز گاری ختم کرنے کے لیے اپنا کردار اداس کریں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button