DailyNewsHeadline

Pakistan under 15 team win tournament held in China

فائنل میں ایم ایف اے پاکستان کی ٹیم نے کوریا کو ایک زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل جیت لیا

چین کے شہر شن یانگ میں منعقدہ پیس انٹرنیشنل انڈر 15فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر فائنل میں ایم ایف اے پاکستان کی ٹیم نے کوریا کو ایک زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے کواٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے جگہ بنائی تھی سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو ایک کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دے دی۔ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان اور کوریا کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی فیصلہ پلنٹی ککس پر ہوا جس میں پاکستان کے کیپر کے عمدہ کھیل کی بدولت کوریا کی ٹیم صرف دو گول کر سکی جبکہ پاکستان نے یہ میچ دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔پاکستانی ٹیم میں موجود کلر سیداں کے کھلاڑی سمیع اللہ بھٹی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،حماد اعجاز بہترین دفاعی کھلاڑی قرار پائے ۔فاتح ٹیم پیر کو وطن واپس لوٹ رہی ہے ۔

China; The Pakistan under 15 team with three players from Kallar Syedan has won the Peace international under 15 football tournament. The Pakistani team defeated Korea on penalties to win the tournament.

Man of the Match was Samih Ullah Bhatti of Kallar syedan, Hamad Ijaz won as the best defender at the tournament, The team is likely to get grand reception on their return on Monday.

 

Show More

Related Articles

Back to top button