DailyNewsHeadlineKahuta

Sadaqat Ali Abbassi election victory is victory for every PTI worker

صداقت علی عباسی کی کامیابی پی ٹی آئی کے ہر کارکن ،ورکن کی کامیابی ہے ۔

حافظ ملک سہیل اشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔صداقت علی عباسی کی کامیابی پی ٹی آئی کے ہر کارکن ،ورکن کی کامیابی ہے ۔ حلقے عوام کے تمام مسائل حل ہونگے۔قائد تحریک انصاف عمران خان ملک میں سے کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے۔ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لیے اپنے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاہیں گے۔ پی ٹی آئی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گئی انشا اللہ ملک میں ترقی کے حوالے سے ایک بہت بڑی تبدیلی آئے گئی ملک بھر میں پی ٹی آئی کی واضع اکثریت سے ایک بات ظاہر ہو گئی ہے کہ ملک کی عوام اپنے فیصلے اب خود کرتی ہے ۔انشا اللہ عمران خان عوام کے امنگوں کی ترجمانی کر یں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ٹاؤن ناظم کلرسیداں معروف سیاسی وسماجی شخصیت حافظ ملک سہیل اشرف سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا 70سالہ کرپٹ اور موروثی سیاست کا سیاہ ترین دور ختم ہونے جارہاہے قائد تحریک انصاف اور نو منتخب وزیر اعظم عمرا ن خان ملک کو مضبوط معاشی استحکام اور عالمی سطح پر بہترین طریقے پاکستان کی نمائندگی کرینگے تما م متحدہ اپوزیشن الائنس شکست خوردہ اور عوام کے مسترد کردہ لو گوں کا ٹولہ ہے عوام ان کے مکروہ عزائم کو پہچان چکے ہیں انہوں نے کہا قائد تحریک انصاف عمران خان کی دی گئی سوچ سے آج ملک میں ایک حقیقی تبدیلی آگئی ہے جس کا واضع ثبوت حالیہ جنرل ا نتخابات ہے کہ ملک کی عوام نے آزادانہ فیصلے کیے ہیں ۔

Kahuta; Hafiz Malik Sohail Ashraf speaking to media said, that the election victory of Sadaqat Ali Abbassi who defeated ex Prime Minister is a victory for every PTI worker.

 

قائد تحریک انصاف عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں , غلام مر تضیٰ ستی

پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان کی حکومت وفاق اور اکثریتی صوبوں میں بن رہی ہے ملک عوام کے لیے عمران خان واحد امیدکی کرن ہیں ان خیالات اظہار پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے مر کزی پبلک سیکرٹریٹ کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ وحید احمد خان ، جنرل سیکر ٹری پی ٹی آئی راجہ الطاف حسین ، سیکر ٹری اطلاعات راجہ پر ویز اقبال سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنان موجود تھے ۔ غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ میں حلقہ پی پی سات میں موجود اپنے تمام ووٹروں ، سپورٹروں ، کارکنوں اور ورکروں کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے مجھے اپنا ووٹ دیا ہے انہوں نے کہا پاکستان موجود ہ تمام درپیش مساہل سے عمران خان ہی نکال سکتے ہیں پانی ، بجلی ، مالی و معاشی مساہل انتہائی نازک موڑ پر ہیں اس لیے عمران خان کو اپنی ٹیم کا انتخاب انتہائی دانشمندی سے کرنا ہو گا عمران خان نے نڑھ ٹورازم کے ایک پیکج کا کہا تھا جو اس علاقے کی پسماندگی کو دور کر نے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوتا میں اپنے ان تمام ووٹروں کے ساتھ ہوں جنہوں نے مجھے انتہائی ذوق وشوق کے ساتھ ووٹ دیے ہیں ۔

ہر سال کی طرع کی اس بار جشن آزادی شان شایان طریقے سے مناہیں گے ,راجہ عامر مظہر

چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر سال کی طرع کی اس بار جشن آزادی شان شایان طریقے سے مناہیں گے ۔یونین کونسل ہوتھلہ کے آفس سے ملحقہ گورنمنٹ بواہز ہائی سکول میں جشن آزادی کے حوالے ایک پروگرام مرتب دیا ہے جس میں علاقے کے تمام افراد شرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر میں اپنی طرف سے 200سو پودے بھی تقسیم کروں گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے یونین کونسل کے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنمنٹ بواہز ہائی سکول ہوتھلہ کے ہیڈ ماسٹر احسان الحق، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ لمعروف ڈاکٹر مناء ، سیکرٹری یوسی امجد حسین ، سیکرٹری آفتاب حسین ،صحافی ساجد جنجوعہ ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت علاقے کے دیگر افراد موجود تھے ۔ چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے کہا کہ یہ پروگرام خالصتاًغیر سیاسی ہے جس میں علاقے تمام افراد شر کت کریں گے ۔انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے اور انشاء اللہ اپنے اس مشن کو جاری وساری رکھوں گا ۔

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا ٹیکس فری 23کروڑ 83 لاکھ43ہزار ایک سو چھیانوے (23,83,43,196) روپے کا ٹیکس فری بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا ٹیکس فری 23کروڑ 83 لاکھ43ہزار ایک سو چھیانوے (23,83,43,196) روپے کا ٹیکس فری بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور قاضی عبدالقیوم سنیئر ممبر کی کامیاب حکمت عملی ۔ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ،ڈی ،پی کے لیئے 9کروڑ 90لاکھ روپے ، اپوزیشن ارکان سمیت 14کونسلروں میں 70لاکھ روپے فی کونسلر کے حساب سے ترقیاتی فنڈز مساوی تقسیم ہونگے ۔ چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد اور رائے شماری کی باتیں دم توڑ گئیں ۔ مخصوص ممبران کو ترقیاتی فنڈ نہیں ملے گا ۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت ملک غلام مرتضیٰ وائس چیئرمین کنوینیئر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چیئرمین راجہ ظہور اکبر نے مالی سال 2018-19کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ کے شہریوں پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہ لگا یا گیا ہے ۔ ٹوٹل بجٹ 23کروڑ 83 لاکھ43ہزار ایک سو چھیانوے (23,83,43,196)،متوقع آمدن 15کروڑ 33لاکھ 10ہزار پانچ سو روپے اوپننگ بیلنس 8کروڑ 50لاکھ 36ہزار 6سو چھانیوے روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ،ڈی ،پی کے لیئے 9کروڑ 90لاکھ روپے ،غیر ترقیاتی اخراجات کے لیئے 10کروڑ 7لاکھ 42ہزار 3سو چونتیس روپے ، مرمتی کے لیئے 60لاکھ روپے ، چیئرمین صواب دیدی فنڈ 50لاکھ روپے ، میونسپل کمیٹی کی 14وارڈوں کے 14کونسلروں کے لیئے 70لاکھ فی کونسلر کے حساب سے 10کروڑ 10لاکھ روپے مساوی تقسیم ہونگے گے ۔ جبکہ مخصوص ممبران کے لیئے کوئی فنڈ نہ رکھا گیا ہے ۔ بجٹ میں کھیلوں کے
فروغ کے لیئے سپورٹس فنڈ کی مد میں 30لاکھ 66ہزار روپے جبکہ 22لاکھ روپے سٹریٹ لائٹس کے لیئے رکھے گئے ہیں ۔ نئے بجٹ میں بچت 1کروڑ 40لاکھ 6ہزار 27روپے ہوگی ۔ اجلاس میں ملک الفت حسین، احمد سعید قریشی میونسپل آفیسر فنانس ، حبیب اللہ شہزاد انفراسٹرکچر،ممبران میونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم ، قاضی اخلاق احمد ، راجہ وحید احمد، ملک عبدالرؤف ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، آصف ربانی قریشی ، زرین شاہ ، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، ماسٹر (ر) نواز قریشی ، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ اور دیگر ممبرا وافسران موجود تھے ۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button