DailyNewsKallar Syedan

Anwar Ul Haq Raja and accomplices given bail by judge

انوار الحق راجہ کی لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں ضمانت منظور

ایڈ یشنل سیشن جج راجہ قمر سلطان کی عدالت نے انوار الحق راجہ اور پانج دیگر افراد رمضان حسین، راجہ احترام الحق، امیر حمزہ، ریس احمد اور نعمان عزیر کی لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت کنفرم کردی ہے، سائلان کی جانب سے چوہدری اسد لرحمان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے دلائل دیتے ہو ئے موقف اختیار کیا میرے موکلان پربنا یا گیا مقدمہ حقائق پر مبنی نہیں اور میرے موکلان بے قصور ہیں اور ان پر لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جا ئے۔ یاد رہے کہ سکوٹ کے رہائشی محمد ظریف نے انوار الحق راجہ اور دیگر پردوماہ قبل مقدمہ درج کر ایا تھا کہ انھوں نے میرا راستہ روک کر ذدوکوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیا ں دیں۔

Kallar Syedan; The Judge has accepted 50,000 bail for Anwar Ul Haq Raja  and other accomplices involved in fight case brought by M Zareef.

 

Show More

Related Articles

Back to top button