DailyNewsKallar Syedan

Kallar police charge two for threatening behaviour

کلر سیداں پولیس نے دھمکیاں دینے پر خاتون خانہ کی درخواست پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں پولیس نے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزمان کیخلاف گواہی دینے اور آئندہ تاریخ پرشہادت دینے کی صورت میں قتل کر دینے کی دھمکیاں دینے پر خاتون خانہ کی درخواست پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مسماۃ ربیعہ شکیل زوجہ محمد شکیل سکنہ پیکاں نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے دیور محمد زبیر کو دو ماہ قبل طاہر عمران اور سجاد وغیرہ نے قتل کر دیا گیا تھا جس پر میں نے گواہی دی تھی یہ کہ 23 جون کو تقریبا 8 بجے دن میرے گھر کے سامنے عامر ولد سلطان جو مجھے اغواء کرنے کیلئے آیا تھا جس پر میں نے شور مچا کر اس کے اغواء کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا اور جاتی دفعہ ملزم نے دھمکی دی تھی کہ اگر میرے خلاف گوائی دی تو جان سے مار دونگا۔ملزمان عامر اور سجاد نے مجھے اغواء کرنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے کے ضمن میں پیغامات واٹس آپ چیک کرنے سے اصل صورتحال سامنے آ سکتی ہے۔مدعیہ کے مطابق ملزم نے ایک لڑکی مسماۃ (ر) عرف جانو سے بھی پیسوں کے ذریعے رابطہ کر کے مجھے اغواء کروانے کا منصوبہ بنارکھا ہے جن کی تمام تر ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔

Kallar Syedan; Kallar Police have registered police case against two people for threatening to kill Rabia Shakeel of village Paikan in Kallar Syedan.

قتل کا ملزم مانسہرہ کے قریب ایک تبلیغی مرکز سے گرفتار

قتل کا ملزم مانسہرہ کے قریب ایک تبلیغی مرکز سے گرفتار،انچارج ایچ آئی یو کلر سیداں سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل شاہد محمود نے دو ماہ قبل لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں قتل ہونے والے 24 سالہ شخص کے ایک مقدمہ میں نامزد تین ملزمان بھائیوں میں سے دو کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے ملزم طاہر مرتضی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ پیکاں میں رشتہ کے تنازع میں لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں گولی لگنے سے 24 سالہ غیر شادی شدہ محمد زبیر نامی شخص شدید زخمی ہونے کے ایک ہفتہ بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقتول کے بھائی محمد ثقلین کی مدعیت میں لڑائی جھگڑے کے درج مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کر لی تھیں۔پولیس کے مطابق ملزم عمران مرتضی کو مانسہرہ میں ایک تبلیغی مرکز میں چھپا ہوا تھا مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ 

یوسی نرڑھ کے لوگوں کی جانب سے مسلم لیگ ن کو مستر د

یونین کونسل نرڑ ھ ،جسے مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا تھا سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نومبر 2016میں یہاں کا دورہ کیا جس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے بھی بطور وزیر اعظم دو بار نرڑھ کا دورہ کیا ترقیاتی گرانٹس فراہم کیں مسلم لیگ ن نے حال ہی میں یہاں سے پنجاب اسمبلی کے لیے ایک خاتون امیدوار کو نامزد کیا اس کے باوجود مسلم لیگ ن 25جولائی کے انتخابات میں نہ صرف یوسی نرڑھ سے ہار گئی بلکہ مسلم لیگ ن کوئی بھی پولنگ سٹیشن نہ جیت سکی۔یہاں سے مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے صداقت عباسی نے 3101،ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی نے 1638اور پیپلز پارٹی کی مہرین انور راجہ نے 179ووٹ حاصل کئیے ۔اسی طرح صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار غلام مرتضیٰ ستی نے 3450،آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد نے 1130اور مسلم لیگ ن کے راجہ محمد علی نے 805ووٹ حاصل کئیے ۔یوسی نرڑھ کے لوگوں کی جانب سے مسلم لیگ ن کو مستر د کیا جانا مقامی عمائدین کے لیے درد سر بنا ہوا ہے ۔

کلر سیداں پولیس نے محکمہ صحت کلر سیداں کی ہدایت پر ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ملزم محمد وسیم کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں پولیس نے محکمہ صحت کلر سیداں کی ہدایت پر ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ملزم محمد وسیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔استغاثہ کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے نلہ مسلماناں روڈ دوبیرن کلاں میں واقع کباڑ خانے کو چیک کیا جہاں ملزم نے کباڑ ٹائر وغیرہ جمع کر رکھے تھے۔کباڑ خانے میں ذخیرہ شدہ پانی بغیر کسی احتیاط کے غیر موزوں حالت میں پایا گیاجس کی وجہ سے کباڑ خانہ مچھروں کی پرورش کی آماجگاہ بن چکا تھا جہاں چیکنگ کے دوران ڈینگی لاروا کی آفزائش پائی گئی۔

کلر سیداں بار کی رکن فوزیہ ایڈووکیٹ ، طیب نذیر کی والدہ ،راجہ محمد آمین ایڈووکیٹ اور راجہ شیراز چوہان کی خوش دامن انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں موہڑہ سلیال میں اد اکی گئی

کلر سیداں بار کی رکن فوزیہ ایڈووکیٹ ، طیب نذیر کی والدہ ،راجہ محمد آمین ایڈووکیٹ اور راجہ شیراز چوہان کی خوش دامن انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں موہڑہ سلیال میں اد اکی گئی جس میں نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ،راجہ جاوید اخلاص، چوہدری محمد ریاض،چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین ملک شیر افغن، چوہدری توقیر اسلم،چوہدری اشتیاق حسین، تنویر شیرازی، ملک جمیل عادل اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button