DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Village Narali soldiers win record gold medals

موضع نڑالی کے شیر جوانوں کا کارنامہ آرمی کے انٹر سروسز مقابلوں میں متعدد گولڈ میڈل کے ساتھ نئے ریکارڈ قائم کردیے

موضع نڑالی کے شیر جوانوں کا کارنامہ آرمی کے انٹر سروسز مقابلوں میں متعدد گولڈ میڈل کے ساتھ نئے ریکارڈ قائم کردیے، تفصیلات کے مطابق آرمی کے انٹر سروسز تیراکی کے مقابلے 6 تا 8 اگست سپلائی سنٹر میں منعقد ہوئے، موضع نڑالی کے پانچ جوان مجموعی طور پر 18گولڈ اور 3سلور میڈلز لے اڑے، وقاص حسین نے بیک سٹروک میں چار گولڈ میڈلز کے ساتھ چار نئے ریکارڈ بھی قائم کردیے، وقاص حسین نے 50میٹر بیک سٹروک میں 2006 میں فیض محمد کا قائم کردہ 30:33کا ریکارڈ توڑ کر 30:18کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، 100میٹر کا پرانا ریکارڈ 1992میں ارشد محمود نے 01:05:97کا قائم کیا جبکہ وقاص حسین کا نیا ریکارڈ 01:04:45ہے، 200میٹر کا پرانا ریکارڈ تاج محمد کا 2:22:22تھا جبکہ وقاص حسین نے 2:19:56قائم کردیا، اسی طرح 4×100میٹر ریلے میں وقاص حسین کا نیا ریکارڈ 04:22:50ہے، اولمپین اسرار حسین نے 200, 400, 1500میٹر فری سٹائل اور 4×100, 4×200میں پانچ گولڈ میڈل جبکہ 400میٹر آئی ایم میں سلور میڈل حاصل کیا، محمد افضال نے 50, 100, 200میٹر بٹر فلائی اور 4×100میں گولڈ میڈلز کے ساتھ 4×100 میں نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا، ندیم یونس نے 200, 400آئی ایم اور4×100, 4×200میٹر فری ریلے میں گولڈ میڈلز لے اڑے، محمد بلال 50میٹر اور 100میٹر فری سٹائل میں سلور میڈلز جبکہ 4×100میٹر فری سٹائل میں گولڈ میڈل حاصل کیے، واضح رہے کہ میڈلز ہولڈر پانچوں شیر جوانوں کا تعلق نڑالی کے ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ آپس میں فرسٹ کزنز ہیں، پچھلے کئی سالوں سے ان نوجوانوں نے ملک کے ساتھ ساتھ اپنے گاؤں کا نام بھی روشن کیا ہے، واضح رہے کہ نڑالی گاؤں کے کم از کم تیس جوان پاکستان آرمی کی تیراکی کی ٹیم کے ارکان ہیں۔

Gujar Khan; Soilders from village Narali made record at Army inter services games. Five solders from Narali won total of 18 gold medals.

Amongst the solders who won gold medal are Waqas Hussain, M Ifzaal, Arshad Mahmood, M Bilal, Israr Hussain and Nadim Younis.

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ میں کی زندگیاں خطرے میں ڈینگی لاروا برآمد

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ میں کی زندگیاں خطرے میں ڈینگی لاروا برآمد ، عملے کی بروقت کاروائی ڈینگی سپرے کے علاوہ وارننگ جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمحکمہ صحت جو گلی محلوں کے علاوہ مختلف علاقوں میں نالوں اور جوہڑوں میں بھی سپرے کررہا ہے، دوران چیکنگ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ اور ایک نجی تعلیمی ادارے کیمبرج ہارٹفورڈ سکول کی کھلی پائی جانے والی پانی کی ٹینکیوں میں بڑی تعداد میں ڈینگی لاروہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا، اس پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں، ٹینکیوں کو خالی کروا کر سپرے کیا گیا اور دونوں اداروں کے سربراہان کو وارننگ جاری کی گئی اور پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھنے اور حفاظتی انتظامات کرنے کا حکم دیا، واضح رہے کہ مذکورہ بالا دونوں تعلیمی اداروں میں ایک ہزار سے زائد طلبہ کی تعداد موجود ہے، ڈینگی لاروہ کی موجودگی میں والدین میں تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے مذکورہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کی غفلت پر سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ دولتالہ انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ،

اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ دولتالہ انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ، گردونواح کی صفائی اور عملے کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کا عزم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مریضہ سلیم نے ڈی ڈی او گوجرخان ڈاکٹر عمر کے ہمراہ دولتالہ کا دورہ کیا،انسداد ڈینگی مہم کے جائزہ کے علاوہ ٹیم کی کارکردگی بھی چیک کی، انہوں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو ہدائیت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دولتالہ شہر اور گردو نواح کے نالوں اور جوہڑوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا کہ زیر تعمیر عمارتوں اور رہائشی مکانوں کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیادوں پر کریں اور برسات کے موسم میں ڈینگی سپرے جاری رکھا جائے، صفائی کے عملے کی میں خود روزانہ رپورٹ لوں گی ، عوام کے تحفظ میں عملے کی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اس موقع پر انچارج انسداد ڈینگی مہم ڈاکٹر عامر شہزاد اور ڈاکٹر مستنصر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button