DailyNewsKallar Syedan

Wedding musicians robbed near Sagri

شادی کی ایک تقریب میں ویلیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

دی کی ایک تقریب میں ویلیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے۔ نواحی علاقہ ساگری میں رسم حناء کی ایک تقریب جاری تھی جہاں مہمانوں کی کافی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔تقریب کی رونق کو دوبالا کرنے کیلئے ڈھول باجے والوں کو بھی مدحو کیا گیا تھا جہاں مہمان ایک دوسرے کے مقابلے میں آ کر دلہا پر ویلیں نچھاور کرتے رہے جو ڈھول باجے والے ان ویلوں کو اکٹھا کر تے رہے۔رات کے پچھلے پہر جب ڈھول باجے والے اپنا کام ختم کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستہ میں انہیں ڈاکوؤں نے روک لیا اور جتنی بھی ویلیں اگٹھی کی گئی تھی ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر وہ سب کی سب ان سے چھین لیں اس طرح ڈھول باجے والے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ جانے کے بعد اپنی قسمت کو برا بھلا کہتے ہوئے خالی ہاتھ واپس چلے گئے۔دریں اثناء ڈکیتی کی ایک اور واردات میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر سبزی فروش کو لوٹ لیاجبکہ مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔یہ واقعہ ساگری کے قریب پیش آیاجہاں ایک غریب سبزی فروش جو اپنے رکشے پرگاؤں گاؤں جا کر بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے سبزی فروخت کر رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے روک کر گن پوائنٹ پر اسے اس کی دن بھر کی محنت سے محروم کر دیا اور مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔

Kallar Syedan; A wedding musician team were at a wedding where they received lot of money known as Bailain, The musicians were returning home when they were stopped on gun point and robbed of all the cash they had eared at the wedding.

مزدورکام کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

مزدورکام کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔مزدور مانسہرہ کا رہائشی تھا اور شاہ باغ میں اپنے والدین کے ہمراہ ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔تفصیلات کے مطابق شاہ باغ کے قریب منہاس پورہ کے مقام پر 25 سالہ شہزاد نامی مزدور ایک زیر تعمیر مکان کی چھت پر کام کر رہا تھا کہ اسی دوران اوپر سے گزرنے والی مین تار کیساتھ اس کا بازو لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے ذریعے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی جس کے بعد متوفی کا والد اس کی نعش لے کر مانسہرہ روانہ ہو گیامتوفی غیر شادی شدہ تھا۔

کلر سیداں میں خود کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اہلکار ظاہر کر کے رعب جمانے والے کی پٹائی مار مار کر ادموا کر دیا گیا

کلر سیداں میں خود کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اہلکار ظاہر کر کے رعب جمانے والے کی پٹائی مار مار کر ادموا کر دیا گیا ہوش میں آنے پر لوگوں کے پاؤں پڑ گیا جس کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔یہ واقعہ گزشتہ روز کلر سیداں شہر میں چوآ روڈ پر پیش آیا سوئی چیمیاں تحصیل گوجرخان سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ایک معروف بیکری میں داخل ہوا اور اس نے خود کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نمائندہ ظاہر کیا ۔بیکری مالکان نے ا س سے اتھارٹی کا شناختی کارڈ طلب کیا تو اس نے دکھانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ابھی ہماری ٹیم یہاں آتی ہے یہ کہہ کر وہ بیکری سے باہر آیا جہاں سے وہ بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل پر سوار ہو کے چل پڑا۔بیکری مالکان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی سے رجوع کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ہمارا کوئی اہلکار موٹر سائیکل پر کاروائی نہیں کرتا جس کے بعد اسے شہر میں تلاش کیا گیا تو وہ منڈی مویشیاں میں گھوم رہا تھا اسے روکا گیا تو اس نے پھر خبردار کیا کہ اتھارٹی کے لوگ آنے ہی والے ہیں جس کے ساتھ ہی وہاں موجود درجنوں افراد اس پر پل پڑے اس کی لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے تواضع کی گئی اور پھر اسے بیکری پر واپس لایا گیا اور جب اسے پولیس کے حوالے کرنے کی بات کی گئی تو وہ پٹائی کرنے والے تمام افراد کے پاؤں پڑ گیاپھر اس نے کلر سیداں میں اپنے ایک رشتہ دار کی مدد سے رہائی حاصل کی اور معافیاں مانگتا ہوا گھر کو روانہ ہوگیا۔

چین کے شہر شن یانگ میں جاری پیس کپ انٹرنیشنل انڈر15 فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے  سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

چین کے شہر شن یانگ میں جاری پیس کپ انٹرنیشنل انڈر15 فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے کواٹرفائنل میں ایک زبردست مقابلے کے بعد تھائی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میچ کے دوران کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ برابر رہا جس کے بعد فیصلہ پلنٹی ککس پر ہوا دونوں جانب سے دو دو گول ہوئے تو ٹیم میں شامل کلر سیداں کے ہارون جہانگیر بھٹی نے فیصلہ کن گول کر کے ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

ہتھکڑیاں اور جیل ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں وہ بے گناہ ہیں انہیں ہتھکنڈوں سے جھکایا نہیں جا سکتا ،ووٹ کو عزت دو کی جدوجہد رنگ لائے گی وہ وقت دور نہیں جب اس ملک پر سول لا کی حکمرانی ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز انہوں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے مسلم لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نواز شریف نے کہا کہ قوم نے دیکھا ہے کہ انتخابات کس قدر شفاف اور منصفانہ ہوئے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال کر گنتی کی گئی اور پھر اس میں بھی حیراپھیری کی گئی اور انتخابی نتائج کو بدلا گیا تمام پولنگ اسٹیشنوں پر مستر د ہونے والی ووٹوں میں زیادہ کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد اپنے اقتدار کے لیے نہیں بلکہ ملک میں سول لا کی حکمرانی اور بالادستی کے لیے ہے ۔ہتھکڑیاں اور جیل ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ۔ہمیں جھکانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی ،مریم نواز نے کہا کہ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا مگر کچھ لوگ ان سے خوفزدہ ہیں ہم نے مقدمات اور قید و بند کو پہلے بھی گزارا ہے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ہر تاریکی کے بعد سویرا طلوع ہوتا ہے یہ نظام قدرت ہے کوئی اسے روک نہیں سکتا۔

الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟پولنگ سٹیشن 90کلری یوسی بسالی کا نتیجہ ہی بدل ڈالا

الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟پولنگ سٹیشن 90کلری یوسی بسالی کا نتیجہ ہی بدل ڈالا۔حلقہ پی پی10سے ایم ایم اے کے امیدوار خالد محمود مرزا کے مطابق کلری پولنگ سٹیشن پر ووٹوں کی گنتی کے بعد جو نتائج مرتب کئیے گئے اس کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے 192،انجنیر قمر الاسلام نے 121،خالد محمود مرزا نے 55شفاقت کیانی نے 33ووٹ حاصل کئیے مگر فارم 45نہ دیا گیااور اب سرکاری نتائج کے مطابق یہاں سے چوہدری کامران اسلم نے 192چوہدری نثار علی خان نے 55،خالد محمود نے 33،شفاقت کیانی نے 121اور قمر الاسلام کو کوئی ووٹ نہ پڑا۔ اس طرح پورا نتیجہ ہی بدل کر ثابت کر دیا گیا کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات منصفانہ تھے نہ شفاف

محکمہ جنگلات کلر سیداں شجر کاری مہم کا آغاز نہ کر سکی

محکمہ جنگلات کلر سیداں شجر کاری مہم کا آغاز نہ کر سکی۔سرکاری محکمہ جات اپنی مدد آپ کے تحت پودے خرید کر شجر کاری مہم کا آغاز کرنے لگے۔عوامی حلقوں کا شدید احتجاج، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تحصیل کلر سیداں میں سرکاری طور پر شجر کاری مہم کا باضابطہ آغاز نہ ہو سکا اور اس کی وجہ محکمہ جنگلات کلر سیداں کی عدم دلچسپی بتائی جاتی ہے۔ محکمہ جنگلات نے تحصیل کلر سیداں میں گزشتہ تین برسوں سے شجر کاری مہم کے تحت کسی ادارہ میں پودے تقسیم کئے نہ ہی ان کی جانب سے شجر کاری مہم کا باضابطہ اعلان ہو سکا جس کی وجہ سے سرکاری اداروں کے سربراہان اپنی مدد آ پ کے تحت اپنی جیبوں سے پودے خرید کر اپنے اپنے اداروں شجر کاری مہم کا آغاز کرنے لگے ہیں۔

ڈڈیال آزاد کشمیر کے بزرگ اور سینئر صحافی صوفی محمد بشیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ڈڈیال آزاد کشمیر کے بزرگ اور سینئر صحافی صوفی محمد بشیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ میر پور آزاد کشمیر راجہ اظہر اقبال ،ڈڈیال کے سیاسی سماجی تاجر رہنماؤں شہریوں کے علاوہ ڈڈیال ،چکسواری،میرپور اور کوٹلی کے صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔ادھر کلر سیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی نے صوفی محمد بشیر کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے علاقہ اندرہل کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button