DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Jashn e azaadi preparation at Anarkalli bazaar

گوجرخان انارکلی بازار کے نوجوان تاجر نوید طاہر کی طرف سے چودہ اگست کو شجرکاری مہم شروع

چودہ اگست کو پودا لگائیں پاکستان کو سرسبز وشاداب بنائیں مہم ، زبردست جوش و خروش نوجوان طبقہ متحرک پودوں کی خریداری اورگوجرخان ریلوے اسٹیشن پر پودے پہنچائے جا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق گوجرخان انارکلی بازار کے نوجوان تاجر نوید طاہر کی طرف سے چودہ اگست کو شجرکاری مہم شروع کرنے کے اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد متحرک ہو گئی بالخصوص نوجوان طبقہ اور تنظیموں نے بھی اس میں بھرپور حصہ لینے اور پودے لگانے کیلئے بھرپور جوش و جذبہ دیکھا جا رہا ہے سماجی شخصیات ملک طیب خواجہ عادل خاور محبوب راجہ سعید ظہیر ماجد سلیم قاسم قریشی ملک قاسم ربانی اوردیگر شخصیات نے اس مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کیلئے نوید طاہر کے اس اقدام کوسراہا ریلوے اسٹیشن ماسٹر نے بھی جہاں پودے وغیرہ لگائے جائیں گے صفائی ستھرائی شروع کرا دی ہے اور کہا کہ یہاں پر شہری جو پودے لگائیں گے ان کی بھرپور دیکھ بھال بھی کی جائے گی اس مہم کے آرگنائزر نوید طاہر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور گرمی کی شدت کو کم کرنے اور صاف ماحول میں سانس لینے کیلئے درختوں کی اشد ضرورت ہے لوگوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے اور شہری اس مہم میں بھرپور حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کیلئے متحرک ہوئے ان کا مشکور ہوں

گوجرخان، ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے

گوجرخان، ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے برابر، گوشت سبزیاں پھل دودھ دہی وغیرہ کے من مانے ریٹ مقرر کر کے لوٹ مار کا سلسلہ دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ، سرکاری نرخ ناموں کو صرف آویزاں کیا جاتا ہے اشیاء خورد ونوش کے ریٹ اپنی من مرضی کے مطابق لئے جاتے ہیں گوجرخان شہر اور بڑے قصبات دولتالہ، بیول ، جبر میں ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے بکرے اور گائے کے گوشت کے من مانے ریٹ قصابوں نے مقرر کررکھے ہیں جبکہ پھل سبزیاں وغیرہ کی قیمتوں میں بھی بے بہا اضافہ کیا گیا ہے دیگر اشیاء خورد ونوش کی قیمتیں بھی سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کر کے فروخت کی جارہی ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور مقامی انتظامیہ اس تمام تر صورتحال سے بری الذمہ ہو کر دفتروں تک محدود ہے بازار میں اشیاء خورد ونوش کے ریٹ چیک کئے جائیں سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے

گوجرخان، حالیہ بارشوں کے بعد گوجرخان شہر کی گلیاں سڑکیں کیچڑ غلاظت اور گندگی سے بھر گئیں

گوجرخان، حالیہ بارشوں کے بعد گوجرخان شہر کی گلیاں سڑکیں کیچڑ غلاظت اور گندگی سے بھر گئیں نالوں سے نکل کر گندگی سڑکوں پر پھیل گئی صفائی ستھرائی کا ناقص نظام ہاؤسنگ سکیم بڑکی جدید سروس روڈ اور دیگر علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں کیچڑ سے اٹی پڑی ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی بارش کے بعد گوجرخان شہر کی سڑکوں اور گلیوں پر کیچڑ پھیلا ہے راہگیروں کا چلنا محال ہوگیااور بدبو کے باعث لوگوں کو سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑاشہر بھر کے نالوں کی صفائی نہ ہونے سے ذرا سی بارش سے نالوں کا گندا پانی سڑکوں پر آجاتا ہے بارش کے بعد سڑکوں اور گلیوں سے گندگی اور غلاظت نہ اٹھایا گیا شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے نظام کو بہتر کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

ندھیری نگر چوپٹ راج ، گوجرخان میں چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری

اندھیری نگر چوپٹ راج ، گوجرخان میں چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری، پولیس تھانہ گوجرخان کے اہلکار مال بناؤ مہم میں مصروف شہر جرائم پیشہ عناصر کے سپرد گزشتہ رات بھی بھڈانہ کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر نصف درج سے زائد گاڑیوں کے مسافروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی سے محروم کر دیا بروقت اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی جبکہ متاثرہ افراد رات گئے تک پرچہ کے اندراج کیلئے تھانہ گوجرخان میں دھکے کھاتے رہے پولیس ابھی تک کسی واردات کا سراغ نہیں لگا سکی جبکہ سرشام اور علی الصبح موٹرسائیکل سوار گینگ بھی شہر کی مختلف سڑکوں پر شہریوں کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں لٹنے والے مزید خواری کی وجہ سے تھانہ کا رخ نہیں کرتے شہر بھر میں قائم قماربازی اور منشیات فروشی کے اڈوں کیخلاف بھی کارروائی نہ کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہری حلقوں نے اعلیٰ احکام سے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button