DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Businessman robbed by armed gang

ڈاکوؤں نے علی الصبح مقامی تاجر کو 90ہزار رو پے سے محروم کر دیا

 ڈاکوؤں نے علی الصبح مقامی تاجر کو 90ہزار رو پے سے محروم کر دیا ،حلوائی گلی کے تا جر چوہدری ہا رون رشیدنے صبح اپنی کپڑے کی دو کان کھو لی ہی تھی کہ ایک خاتون گاہک کے روپ میں اس کی دوکان پر آئی اسی اثنا میں ایک مرد آ یا جو خود کو اس خاتون کا شو ہر ظا ہر کر رہا تھا اس نے آ کر دو کاندار سے کہا کہ خاتون سائیڈ والا پر دہ آ گے کروہارون نے جیسے ہی پردہ آ گے کیا تو مرد نے پسٹل نکال کر اس پر تان لی اور اس سے 90ہزار لوٹ کر دو نوں رفو چکر ہو گئے تاجربرادری نے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پولیس تھانہ گوجرخان شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سدباب کرے اور گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے

Gujar Khan; Businessman Ch Haroon Rashid was robbed by armed gang. according to Ch Haroon Rashid, he was opening his cloth shop in Halwai Galli, Gujar Khan when he was robbed by armed gang posing as customers.  A police case has been registered at Gujar Khan police station.

گوجرخان، وارڈ نمبر8میں اتارا گیابجلی کاٹرانسفارمردوماہ گزرنے کے باوجود دوبارہ نصب نہ ہو سکا

گوجرخان، وارڈ نمبر8میں اتارا گیابجلی کاٹرانسفارمردوماہ گزرنے کے باوجود دوبارہ نصب نہ ہو سکاایک ہی ٹرانسفارمر پر واپڈا نے پوری آبادی کا لوڈ ڈال دیا جس کے باعث ٹرانسفارمر آئے روز ٹرپ ہونا معمول بن گیا اور وولٹیج کی کمی سے بجلی کی موٹریں وغیرہ نہیں چلتیں اہل محلہ نے بتایا کہ وارڈ نمبر8میں بجلی کے دو ٹرانسفارمر نصب تھے واپڈا گوجرخان نے دو ماہ قبل ایک ٹرانسفارمر اتارا جسے دوبارہ نصب کرنے کی زحمت گوارا نہ کی ایک ٹرانسفارمر اوورلوڈہونے کے باعث آئے روز ٹرپ ہوجاتا ہے اور بجلی کی سپلائی معطل ہو جاتی ہے اس صورتحال سے اہل محلہ سخت تکلیف دہ صورتحال میں مبتلا ہیں واپڈا گوجرخان فوری طور پر دوسرا ٹرانسفارمر نصب کر کے آبادی مکینوں کی مشکلات کا خاتمہ کرے

اچانک بجلی کے وولٹیج ہائی ہونے سے لوگوں کا قیمتی سامان الیکٹرونکس ، بلب، پنکھے وغیرہ جل گئے

گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید میں گزشتہ روز اچانک بجلی کے وولٹیج ہائی ہونے سے لوگوں کا قیمتی سامان الیکٹرونکس ، بلب، پنکھے وغیرہ جل گئے تین روز سے اس آبادی میں وولٹیج ہائی ہونے سے لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے واپڈا گوجرخان کو اطلاع کے باوجود کوئی اقدام نہ کیا گیا اہل محلہ کی گفتگو، بڑکی جدید غوری شادی ہال والی گلی میں مسلسل تین روز سے بجلی کے وولٹیج اچانک ہائی ہونے سے متعدد گھروں کا سامان الیکٹرونکس، پنکھے، بلب، ٹیوب لائٹ ، فریج وغیرہ جل جانے سے مالی نقصان کا سامنا ہے اہل محلہ نے بتایا کہ واپڈا کو متعدد بار آگاہ کیا کہ اس ایریا میں بجلی کے وولٹیج ہائی ہونے سے قیمتی سامان جل چکا ہے لیکن واپڈا کی طرف سے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اعلیٰ احکام اس صورتحال کا نوٹس لیں اور بجلی وولٹیج ہائی ہونے سے ہونے والے نقصانات سے بچایا جائے

بلدیاتی قیادت کی غلط حکمت عملی ، کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہر کی حالت سدھر نہ سکی

بلدیاتی قیادت کی غلط حکمت عملی ، کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہر کی حالت سدھر نہ سکی جی ٹی روڈ اور سروس روڈ کی سٹریٹ لائٹس بند، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، پارکوں کا کام ادھورا ٹھیکیدار متعدد ترقیاتی منصوبے چھوڑ کر بھاگ گئے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگانے کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ نے عہدہ سنھالتے ہی یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ گوجرخان کو پھولوں اور باغات کا شہر بنا دیں گے اس مقصد کیلئے انہوں نے جی ٹی روڈ کے اطراف میں ہنگامی بنیادوں پر چھوٹے پارکوں کی تعمیر کاآغاز کیا لیکن ناقص بلڈنگ کے باعث لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پارک ابھی تک تعمیر نہ ہو سکے ان میں لگائے گئے جھولے ٹوٹ چکے ہیں جبکہ ٹھیکیدار کام ادھورے چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں اسی طرح ستر لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے جی ٹی روڈ کی لائٹس آن کی گئیں جو چند دنوں بعد ہی ٹھس کر گئی اور شہر و سروس روڈ پھر اندھیرے میں ڈوب گئے جبکہ شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر مکھیوں مچھروں کی افزائش کی وجہ بن کر وبائی امراض پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں شہر اس وقت کسی اجڑے گلستان کا منظر پیش کر رہا ہے شہری حلقوں نے اس امر پر شدید تنقید کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ عناصر ان کی نرم پالیسیوں اور صلح جوئی کی وجہ سے مال بنانے میں مصروف ہیں اور بدنامی کا داغ چیئرمین کے ماتھے پر لگ رہا ہے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا چونا لگانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے

بڑکی یوٹرن جی ٹی روڈ کے ساتھ پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد بھیک مانگنے کیلئے بیٹھ جاتی ہے جو کسی وقت بھی حادثہ کا باعث بن سکتی ہے

بڑکی یوٹرن جی ٹی روڈ کے ساتھ پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد بھیک مانگنے کیلئے بیٹھ جاتی ہے جو کسی وقت بھی حادثہ کا باعث بن سکتی ہے جی ٹی روڈ کے کناروں پر بیٹھ کر بھیک مانگنے والے بھکاریوں کو ہٹانا کس کی ذمہ داری ہے نیشنل ہائی وے پولیس کی آنکھوں سے کیوں اوجھل ہے تفصیلات کے مطابق بڑکی یوٹرن جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف صبح سے رات گئے تک آٹھ دس پیشہ ور بھکاری جی ٹی روڈ کے کنارے ایک قطار میں بیٹھ کر جی ٹی روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کے مسافروں سے بھیک مانگتے ہیں کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے جی ٹی روڈ پر موٹر وے پولیس ہروقت یہاں سے گزرتی ہے لیکن ان پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیتی عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے کر بڑکی یوٹرن پر لمبی قطار میں بیٹھ کر بھیک مانگنے والے ان پیشہ ور بھکاریوں کو ہٹایا جائے

Show More

Related Articles

Back to top button