DailyNewsKallar Syedan

Electricity breakdown due to heavy rainfall

کلر سیداں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ندی نالوں میں طغیانی بجلی کا نظام درہم برہم

کلر سیداں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ندی نالوں میں طغیانی بجلی کا نظام درہم برہم روات میں بھی بجلی کا طویل بریک ڈاؤن۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تین بجے موسلا دھار بارش شروع ہوئی جس کے ساتھ ہی کلر سیداں سٹی فیڈر بند ہو گیا بادل خوب گرج کر برسے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی چوآخالصہ سے بیول روڈ پر آنے جانے والی ٹریفک نالہ سریں میں طغیانی کے باعث تقریباً بند رہی ۔کلر سیداں شہر میں بجلی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا رات تین بجے کے قریب بند ہونے والا فیڈر دن ساڑھے دس بجے بحال ہو سکا جبکہ آئیسکو سب ڈویژن روات کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا متعدد دیہات میں سارا دن بجلی بند رہی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Kallar Syedan; Heavy rainfall is causing huge problems in Kallar Syedan as the electricity feeders were switched off during the heavy rainfall. The local streams and nala are also running with fast currents.

 

فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ایم ایف اے پاکستان کی ٹیم نے چین کو شکست دے دی

چین کے شہر شن یانگ میں جاری پیس کپ انٹرنیشنل انڈر15 فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ایم ایف اے پاکستان کی ٹیم نے چین کو شکست دے دی جبکہ یو ایس اے کے ساتھ میچ برابر رہا۔ٹورنامنٹ میں بائیس ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں پاکستان کو پہلے راؤنڈ میں چار میچ کھیلنے ہیں پاکستان نے چین کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا جبکہ پاکستان اور یو ایس اے کی ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا۔دونوں میچوں میں کلر سیداں کے سمیع اللہ بھٹی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا یہ کلر سیداں کے معروف سماجی رہنما راجہ محمد نصیر افضال کے بھتیجے ہیں یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک پاکستانی ٹیم میں کلر سیداں کے دو کھلاڑی سمیع اللہ بھٹی اور ہارون بھٹی نمائندگی کر رہے ہیں۔

عید قربان نزدیک آتے ہی مویشی چور بھی سرگرم ہو گئے

عید قربان نزدیک آتے ہی مویشی چور بھی سرگرم ہو گئے ،محکمہ صحت کے اہلکار محبوب حسین سکنہ کنوہا کے گھر سے دوسری بار بھی بکرے چوری ہو گئے ۔دیگر کئی دیہات سے بھی مویشی چوری ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے چند ماہ قبل بھی محبوب حسین کے گھر سے چھ کے قریب مویشی چوری کر لی گئیں تھیں اس بار بھی چار بکریاں چرا لی گئیں۔مویشی چوری کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور چور مویشی چوری کر کے دوسرے علاقوں کی منڈیوں میں لے جا کر قربانی کے طور پر فروخت کر دیتے ہیں ۔

ماہ جولائی کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران 990 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے

ڈی ایس پی ٹریفک (رورل) راولپنڈی جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج کلر سیداں ٹریفک پولیس انسپکٹر غلام شبیر اور ڈیوٹی آفیسر عمران نواب خان کی زیر نگرانی کلر سیداں میں ماہ جولائی کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران 990 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ تین لاکھ 77 ہزار سات سو کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئی۔انسپکٹر غلام شبیر کے مطابق انہوں نے روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی،آپلائیڈ فار موٹر سائیکلز ،کم سن ڈرائیوروں،پریشر ہارنز،نو پارکنگ زون اور اسٹیل اہلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کارروائی شامل ہے۔

تحصیل کلرسیداں میں مسلم لیگ(ن) کی شکست کے بعد بلدیاتی نمائندے پریشان

تحصیل کلرسیداں میں مسلم لیگ(ن) کی شکست کے بعد بلدیاتی نمائندے پریشان، کیا موجودہ بلدیاتی نظام باقی رکھاجائے گا یا ہمیں چلتاکیاجائے گا؟ مقامی قیادتوں کوکچھ سمجھ نہیں آرہا۔ پنجاب حکومت کے قیام کے بعدفوری طورپر بلدیاتی نظام ختم کرکے نئے نظام کے تحت نئے الیکشن کرانے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ عدم اعتماد کی تحریکوں کے بھی خطرات بڑھ گئے جبکہ کئی مسلم لیگیوں نے پی ٹی آئی سے بھی اپنے تعلقات خاصے مستحکم کر لیئے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مجوزہ پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد سب سے پہلے موجودہ بلدیاتی نظام کو ختم کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھے جانے کی اطلاعات ہیں۔ خیبرپختون خواہ کے بلدیاتی نظام کی طرز پر یہاں بھی نیا ضلعی نظام لاکر نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔ موجودہ بلدیاتی نمائندے شکست کے بعد حیرت زدہ ہیں کہ اب ہمارے ساتھ کیا کیاجائے گا؟ یہ خبریں بھی گردش میں ہیں کہ ٹاؤن اور ضلعی سطح پر عدم اعتماد کی تحریکیں پیش کرکے مسلم لیگ(ن) کے حمائت یافتہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کوکھجل کرکے چلتاکیاجائے گا، اس کے کچھ عرصہ بعد یہ نظام ہی ختم کرکے بلدیاتی ادارے توڑ دیئے جائیں گے۔ نئے مالی سال کے بجٹ پیش کرنے کے بعد ان دنوں بلدیاتی اداروں کے نمائندگان اپنی تمام ترتوجہ ترقیاتی کاموں پر صرف کئے ہوئے ہیں تاکہ بلدیاتی اداروں کے ٹوٹنے سے پہلے وہ عوام کوکچھ ریلیف دے کرآئندہ متوقع بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکیں۔ادھر ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے کئی کونسلر آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بلے کے نشان پر بھی امیدوار ہو سکتے ہیں ان کی پی ٹی آئی سے گہرے روابط بھی ہیں ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button