DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Second tax-free budget of 32 Caror rps approved

بلدیہ کلر سیداں کا 32 کروڑ66لاکھ 50ہزار روپے کا دوسرا ٹیکس فری بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا

بلدیہ کلر سیداں کا 32 کروڑ66لاکھ 50ہزار روپے کا دوسرا ٹیکس فری بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت چوہدری محمد ضیارب منہاس نے کی جس میں چےئرمین شیخ عبدالقدوس،چیف آفیسر خالد رشید نے بھی شرکت کی۔ا جلاس میں چےئرمین شیخ عبدالقدوس نے اپنی بجٹ تقریر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال برائے 2018/19میں متوقع آمدن ستائیس کروڑ چونتیس لاکھ بیاسی ہزار روپے تقریبا رکھی گئی ہے جبکہ سابقہ سال میں آمدن کی مد میں 21کروڑ 72لاکھ 85ہزار روپے رکھے گئے تھے جو سال کے آخر میں بیس کروڑ چوالیس لاکھ بانوے ہزار روپے وصول ہوئے۔عملہ کی تنخواہ کیلئے چار کروڑ پچاس لاکھ بیاسی ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جو سابقہ سال میں اسی مد میں چار کروڑ چوون لاکھ چوالیس ہزار روپے رکھے گئے تھے لیکن عملے کی کمی کی وجہ سے اس مد میں دو کروڑ78لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔اس طرح اس مد میں ایک کروڑ 75 لاکھ نوے ہزار روپے کی بچت ہوئی ہے۔ترقیاتی اخراجات کے لیے چار کروڑ گیارہ لاکھ باون ہزار روپے کی رقم رکھی گئی ہے ۔بجٹ 2017/18 میں ،اسی مد میں بائیس کروڑ پچاس لاکھ 74ہزار روپے رکھے گئے تھے جس میں سے انیس کروڑ چوبیس لاکھ سولہ ہزار روپے تقریبا خرچ ہوئے ہیں اور چار کروڑ اٹھائیس لاکھ پچانوے ہزار روپے کی سکیمیں لائبلٹی میں رکھی گئی ہیں۔

Kallar Syedan; The second tax free budget of over 32 Caror rupees has been approved for Muncapility of Kallar Syedan. At the meeting Chairman Municipality of Kallar Syedan Sheikh Abdul Qadoos gave full accounts of the expenses.

چیف الیکشن کمیشنر اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینے کی اپیل

الیکشن کمیشن کے نام پر محکمہ تعلیم کلر سیداں میں فراڈ ، 13سرکاری ملازمین کو مختلف مدارس میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے بھیجا گیا اور انہیں اس کی ایک پائی بھی معاوضہ کے طور پر نہیں دی گئی ۔یہ سارا کچھ جعل سازی سے ہوا پہلے الیکشن کمیشن کو سب اچھا کی رپورٹ دی گئی اور آخر میں معلوم ہوا کہ 13مدارس میں مزید سٹاف کی ضرورت ہے جس پر محکمہ تعلیم کلر سیداں نے عام تعطیل کے باوجود کلر سیداں کے مدارس کے 13اہلکاروں کو ایک تحریری حکم نامے کے ذریعے الیکشن ڈیوٹی پر مختلف پولنگ سٹیشنوں پر تعنیات کیا یہ دو دن تک صبح سے شام گئے تک وہاں اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے اور معاوضے کے طور پر انہیں کچھ بھی نہ دیا گیا۔محکمہ تعلیم کلر سیداں کا یہ عمل الیکشن قوائد کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے الیکشن کمیشن بدنام ہوا متاثرہ 13افراد تین دنوں سے معاوضے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور کہیں سے بھی انہیں مناسب جواب نہیں ملا ۔متاثرین نے چیف الیکشن کمیشنر اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ صرف دو ایام کی الیکشن ڈیوٹی کا معاوضہ ادا کیا جائے بلکہ انہیں خوار کرنے والے افراد کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

دکھی انسانیت کی خدمت کے نام پر معالج بننے والوں کی غفلت اور لاپرواہی نے شہری کی جان لے لی

دکھی انسانیت کی خدمت کے نام پر معالج بننے والوں کی غفلت اور لاپرواہی نے شہری کی جان لے لی ،کلر سیداں میں نوائے وقت کے نمائندے اکرام الحق قریشی کے پھوپھی زاد بھائی محمد شکیل ہاشمی کو گزشتہ شب ڈائریا ہوا انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال راولپنڈی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کے بجائے انہیں بینظیر ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جہاں وہ پہنچتے ہی دم توڑ گئے ۔نماز جنازہ پیپلز کالونی ٹینچ بھاٹہ میں ادا کی گئی جس میں ایس ایس پی جمیل احمد ہاشمی، محمد الطاف ہاشمی، قاضی زاہد نعیم ، سردار صلاح الدین احمد، صاحبزادہ داؤد ،شاہد سلیم ، احسان الحق قریشی، مظہر الاسلام ہاشمی، نصیر ہاشمی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں نے ان کی منت سماجت کی کہ وہ فارم 45انہیں جاری کر دیں مگر وہ انکاری رہے

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پرانہ سروہا وارڈ نمبر22کلر سیداں میں پولنگ سٹیشن قائم کیا تھا جہاں کل ووٹوں کی تعداد 74تھی اور سارا دن میں صرف 46ووٹ پول ہوئے جن میں 26مردانہ اور 23زنانہ ووٹ تھے ۔تین دن گزرنے کے باوجود نتیجے کا اعلان نہ کیا جا سکا،پولنگ سٹیشن پر تعنیات پریزائڈنگ آفیسر گورنمنٹ گارڈن کالج کے اسسٹنٹ پروفیسرامجد وحید تھے جو رات گئے تک آر ٹی ایس سسٹم خراب ہونے کے باعث نتائج کا اعلان نہ کر سکے سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں نے ان کی منت سماجت کی کہ وہ فارم 45انہیں جاری کر دیں مگر وہ انکاری رہے پھر انہیں سادہ کاغذ پر نتائج جاری کرنے کی درخواست کی گئی جو انہوں نے یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ جب تک الیکشن کمیشن کو نتائج نہ پہنچا دوں آپ کو نہیں دے سکتا اس طرح وہ رات ایک بجے تک پولنگ سٹیشن کے اند ر موجود رہے جس کے بعد وہ اپنے نتائج کے ہمراہ کہوٹہ روانہ ہو گئے اور گاؤں کے لوگ آج تیسرے روز بھی پولنگ سٹیشن پرانہ سروہا کے نتائج سے لا علم ہے ۔مقامی حلقوں اور کونسلر راجہ محمد طارق نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پریزائڈنگ آفیسر کے خلاف نہ صرف کاروائی کی جائے بلکہ اسے حکم دیا جائے کہ وہ واپس پولنگ سٹیشن پر آ کر انتخابی نتائج کا اعلان کرے ۔

شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع

این اے57کے انتخابی نتائج کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کر دی گئی یہ عمل مری میں شروع ہے اور لاکھوں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے میں غیر معمولی وقت درکار ہو گا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button