DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; PTI hold a large public rally in Islam purra jabber

اسلامپورہ کی مقامی قیادت کے زیر نگرانی پاکستان تحریک انصاف کاجلسہ

شرقی گوجرخان کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہر طرف بلے کا راج کامیاب پاور شو میں سینکڑوں کپتان کے شیدائی امٹ آئے یونین کونسل اسلامپورہ کے مقامی قیادت چےئرمین راجہ جمشید احمد کیانی،جنر ل سیکرٹری راجہ طارق کیانی سمیت دیگرعہدہداروں ورکروں  کے زیر نگرانی ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں امیدوار ایم این اے چوہدری محمد عظیم ،امیدوار حلقہ پی پی 8چوہدری جاوید کوثر ،ملک فیاض ،فرح سیال ،راجہ ساجد بشیر،چوہدری حاجی رشید،چوہدری سعید،راجہ سلطان سکندر ،ملک آصف ،ملک طارق ایڈووکیٹ ،راجہ یاسر کیانی ،چوہدری سلیمان ،خواجہ فیاض ،سمیت تحصیل بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ عمران خان نے چوروں اور لٹیروں کو جیل کے اندر پہنچا دیا ہے عمران خان نے ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں کے خلاف مہم چلائی اور مجرموں کو اختساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا اور عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ملک و قوم کو شغور دیا جس سے لوگ متاثر ہو کر آئے دن پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور عمران خان کے ہاتھ مظبوط کر رہے ہیں عمران خان الیکشن جیت چکے ہیں 25جولائی کو صرف رسمی کارروائی باقی ہے این اے58کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک صرف عوام کے حقوق چھیننے والا امیدوار ہے اور دوسری طرف کرپشن کی مشین ہے اب عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے باریاں لگانے والوں کی اب چھٹی ہو چکی ہے تحریک انصاف تحصیل گوجرخان میں ناقابل تخسیر جماعت بن چکی ہے جس سے سیاسی مخالفین کو بہت جلد پتہ چل جائے گا جلسہ عام سے چوہدری جاوید کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سیاسی مخالفین اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ذاتیات کی سیاست کبھی نہیں کی اور نہ ہی ہمارے لیڈر نے ایسی سیاست کی حلقہ پی پی 8کے عوام چوروں اور لٹیروں کا بدلہ اپنی ووٹ کی پرچی سے لیں 25جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کریں تحصیل بھر کی تمام یونین کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کے میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے جبکہ جلسے سے چےئرمین راجہ جمشید احمد کیانی ،ماسٹر ساجد پنڈوری بنگیال ،ملک طارق ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا

Show More

Related Articles

Back to top button